نتائج تلاش

  1. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    تارے نیلے گگن پر تارے چمکیں جیسے روشن ہیرے دمکیں روشن کرنوں کے ہیں دھارے جگ مگ، جگ مگ کرتے تارے روشنی ہر سُو یہ پھیلائیں اندھیاروں میں راہ دِکھائیں دیکھو! تارے مُسکاتے ہیں ہم سب کے دِل بہلاتے ہیں پیارے بچو! تارے بچو روشن نُور کے دھارے بچو! شوق سے لکھنا پڑھنا سیکھو! آگے...
  2. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    شان والا تُو کہ مولا ہے شان والا ہے ہر طرف تیرا بول بالا ہے پُھول تُو نے کھلائے ہیں کیا کیا بیل بوتے سجائے ہیں کیا کیا پُھول کلیوں سے حُسن جھلکے تیرا ذرّے ذرّے سے نُور چھلکے تیرا سب سے اُونچا مقام تیرا ہے سب کے ہونٹوں پہ نام تیرا ہے بے سہاروں کا تُو سہارا ہے تُجھ کو شاہوں نے...
  3. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    آزادی کا جشن مناؤ آزادی کا دِن جب آیا کیسی کیسی خوشیاں لایا اس دن ہم آزاد ہوئے تھے دُشمن سب ناشاد ہوئے تھے اِک گلشن تعمیر ہوا تھا ہر ذرّہ تنویر ہوا تھا اللہ نے انعام دیا تھا آزادی کا جام دیا تھا آزادی کا جشن مناؤ پھولوں سے گلشن مہکاؤ ٭٭٭
  4. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    علم سے ہر سُو کرو اُجالا علم سے ہوگا راج ہمارا تخت ہمارا، تاج ہمارا علم سے ہوگی شان نرالی علم سے ہوگی آن نرالی بول رہی ہے علم کی دولت علم ہے طاقت، علم ہے نعمت عِلم سے ہر سُو کرو اُجالا عِلم سے ہوگی عظمت بالا عِلم سے اپنا سینہ بھر دو روشن سارا عالَم کردو عِلم سے اپنی شان...
  5. سندباد

    ویل ڈن سند باد (فضل ربی راہی) !

    استاد محترم آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں۔ میں آپ سے شرمندہ بھی ہوں کہ آپ سے کچھ کتابیں سی ڈی میں رائٹ کرکے بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن میری بے انتہا مصروفیات کا علم جیہ کو بھی ہے۔ تلافی کی کوشش کروں گا۔
  6. سندباد

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    اب سند باد سب دوستو کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہے۔
  7. سندباد

    ویل ڈن سند باد (فضل ربی راہی) !

    جیہ نظموں کی پسندیدگی کےلئے شکرگزار ہوں۔ آپ نے فرمائش کی تھی کہ محفل میں ہفتہ اطفال منایا جا رہا ہے۔ اس لئے مجھے اس حوالے کچھ نہ کچھ پوسٹ کرنا چاہئے۔ آپ کا شکریہ کہ آپ ہمیشہ مجھے ایسے اچھے کاموں کے لئے متحرک کرتی ہیں۔
  8. سندباد

    ویل ڈن سند باد (فضل ربی راہی) !

    شکریہ شگفتہ۔ جیہ نے فرمائش کی تھی۔ میں تو کافی عرصہ کے بعد محفل میں آیا ہوں۔ محفل کا ناک نقشہ کافی بدلا ہوا نظر آتا ہے۔ شبنمی قطرے میری اس وقت کی نظمیں ہیں جب میں کالج میں طالب علم تھا۔ جیہ کی فرمائش پر کافی تلاش کے بعد ملیں۔ ان میں زیادہ تر نظمیں بچوں کے مشہور رسائل نونہال، تعلیم و تربیت،...
  9. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    جیوے پاکستان اس کو ہم نے خوں سے نکھارا، پاکستان ہمارا جیوے پاکستان ہمارا، پاکستان ہمارا سبز ہلالی پرچم، اس کا جس پر چاند اور تارہ یہ ہے مسرت کا اِک نغمہ، خوشیوں کا گہوارہ اس کے ہر دُشمن کو یارو! کر دو پارہ پارہ دُنیا بھر میں سب سے پیارا، پاکستان ہمارا اس کو ہم نے خوں سے نکھارا،...
  10. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    جاگو جگاؤ! رات اندھیری بیت گئی ہے صبح کی رانی جیت گئی ہے مٹ جائے گا اب اندھیرا آنکلے گا جلد سویرا جاگ اُ ٹھے ہیں بچے پیارے جاتے ہیں اسکول کو پیارے تم بھی جاگو سب کو جگاؤ تاریکی کو دُور بھگاؤ جاگو! وقت کو کھونے والو اُٹھو! اپنی منزل پالو جاگو راہی سب کو جگاؤ بستہ لو، اسکول...
  11. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    پُھول سارے جگ میں نام ہے میرا خُوش بُو دینا کام ہے میرا شاخوں پر لہراتا ہُوں میں خوش بوخُوب پھیلاتا ہُوں میں باغ میں آؤ خوش ہو جاؤ پھولوں سے تُم جی بہلاؤ کتنا رنگیں اور حسیں ہُوں میں ٹہنی پر ایک نگیں ہُوں توڑوگے تو مَر جاؤں گا شاخ سے کٹ کر مُر جھاؤں گا دیکھو راہی! پُھول نہ...
  12. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    میں پیاسا ہوں علم و ہنر کا تُو ہے مالک بحر و بر کا تُو ہے خالق خیر و شر کا ساری فصلیں تُو نے اُگائیں تُو رازق ہر ایک بشر کا صِحرا تیرے ، دریا تیرے ناظم ہے تُو خشک و ترکا جو کچھ پایا تُجھ سے پایا مالک ہے تُو مال و زر کا مولا میری جھولی بھر دے میں پیاسا ہُوں علم و ہنر کا ٭٭٭
  13. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    خود اپنی پہچان بنو! اپنے دیس کی جان بنو تم روشن پاکستان بنو تم اپنے وطن کی آن بنو تم اپنے وطن کی شان بنو تم خود اپنی پہچان بنو تم آزادی کے گیت سناؤ حُبّ وطن کے نغمے گاؤ بغض کدورت دِل سے مٹاؤ دُنیا میں ذی شان بنو تم خود اپنی پہچان بنو تم ہر دم اچھے کام کرو تم علم کی دولت...
  14. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    وطن کے بچے پیارے وطن کے بچے لگتے ہیں کتنے اچھے یہ پُھول ہیں وطن کے مہکے ہوئے چمن کے لگتے ہیں سب کو اچھے میرے وطن کے بچے سب دل لگا کے پڑھنا آگے کی سمت بڑھنا اِک پل نہ ہارنا تم کل کو سنوارنا تم تم ہو وطن کی زینت تم سب ہو بیش قیمت اعلیٰ مقام پاؤ جگ میں دوام پاؤ پیارے...
  15. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    یا رب! مِری دُعا ہے نیکی سے ہو محبت مجھ سے ہو جگ کی زینت بن جاؤں بیش قیمت یا رب مِری دُعا ہے تجھ سے یہ التجا ہے ہو نیک سب ارادے سچا مجھے بنا دے اونچا مجھے اٹھا دے یا رب! مِری دعا ہے تجھ سے یہ التجا ہے حق بات بس کہوں میں طاعت تری کروں میں بس حق کا دم بھروں میں یا رب...
  16. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    ہمارے قائد اعظم ہمارے قائد اعظم ، ہمارے قائد اعظم کبھی شعلہ کبھی شبنم، ہمارے قائد اعظم مسلمانوں کے رہبر تھے، تمناؤں کے محور تھے دلوں کے واسطے مرہم، ہمارے قائد اعظم مخالف سے نہ ڈرتے تھے، جو کہتے تھے وہ کرتے تھے چٹانوں کی طرح محکم، ہمارے قائد اعظم ہمیں عزت و عظمت دی، ہمیں آزادگی...
  17. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    کہاں ہے تیرا ثانی؟ سبھی کا تُو خدا! حاجت روا ہے تُو ہی ہر حال میں مشکل کُشا ہے تیرے جلوے نمایاں بحروبر میں فروزاں تُو ہے اس شام و سحر میں سبھی کی بخش دیتا ہے خطائیں تُو ہی منظور کرتا ہے دُعائیں تیرے ہی آستاں پر سر جُھکا ہے کہ تُو ہی مالکِ ارض و سما ہے ہر اِک غرقاب کشتی کا...
  18. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    میرے پیارے پاکستان! سب سے اچھی تیری شان میرے پیارے پاکستان ہم سب تیرے رکھوالے ہم سب تیرے متوالے تجھ پر جان اور دل قربان میرے پیارے پاکستان تو ہے قمر، تُو ہے خورشید تُو اپنی خوشیوں کی نوید تُو ہے اپنا دل اور جان میرے پیارے پاکستان تُو ہے سب کا، تُو میرا تُو خوشیوں کا ہے...
  19. سندباد

    شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)

    عِلم علم ہی سے جہاں میں عظمت ہے علم اِک لا زوال دولت ہے عِلم سے آدمی کی ہے پہچان علم سے آدمی بنے انسان عِلم کیا کیا ہمیں سکھاتا ہے عِلم انساں ہمیں بناتا ہے عِلم ہی ذہن کو جِلا بخشے عِلم فرحت ہمیں سدا بخشے جس جگہ بھی ملے تمہیں، سُن لو عِلم کے گوہر حسیں چُن لو اِک نیا آفتاب...
Top