حمد باری تعالیٰ
تری رحمتوں کا سہارا ہے ہم کو
ہر اِک شے سے بڑھ کر تُو پیارا ہے ہم کو
زمیں میں ، فضا میں تِری داستاں ہے
سمندر کی موجوں میں تُو ہی عیاں ہے
یہ چاند اور سُورج، یہ روشن ستارے
یہ نُورِ ازل سے منور شرارے
یہ پُھول اور خوش بُو، یہ آہُو، یہ جگنو
تِری ذاتِ واحد، نمایاں ہے ہر...