محبت
محبت کی طبیعت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے
کہ یہ جتنی پرانی ، جتنی بھی مضبوط ہوجائے
اسے تائید تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے
یقین کی آخری حدوں تک دلوں میں لہلہاتی ہو
نگاہوں سے ٹپکتی ہو، لہو میںجگمگاتی ہو
ہزاروں طرح کے دل کش ، حسیں ہالے بناتی ہو
اسے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر...