حیات
میری راتیں تو میری راتیں ہیں
کب انھیں میں نے مستعار لیا
یہ مگر یاد جو تیری ہے ناں
یہ میری جان پہ بن آئی ہے
درد رگ رگ میں لہو کی مانند
منہمک اپنی گردشوں میں رہا
سوچتی ہوں یہ اداسی جو ہے
خاص ہی اُنس مجھ سے رکھے ہے
اب تو یوں ہے کہ بن اداسی کے
میں بھی اکثر اداس رہتی ہوں
درد کے مارے...