یتیم
آصف احمد بھٹی
وہ جیسے ہی گھر میں داخل ہواسب کی نظریں اُس کی طرف اُٹھ گئی اوراُس کے قدم بھی دروازے میں ہی جم گئے سارا صحن لوگوں سے بھرا ہوا تھا , بابا صحن میں چارپائی ڈالے سفید چادر اُوڑھے سورہے تھے اماں اور اُس کی دونوں بہنیں اور پھوپھو اُن کے سرہانے بیٹھی رورہی تھی , محلے کی کچھ عورتیں...