غزل
لہلہاتی ہوئی شاداب زمیں چاہتے ہیں
اور کیا تجھ سے ترے خاک نشیں چاہتے ہیں
ہم کو منظور نہیں پھر سے بچھڑنے کا عذاب
اس لیے تجھ سے ملاقات نہیں چاہتے ہیں
کب تلک در پہ کھڑے رہنا ہے، اُن سے پوچھو
کیا وہ محشر کا تماشہ بھی یہیں چاہتے ہیں
وہ جو کھڑکی میں اُسی طرح جلاتے ہیں چراغ
اس کا مطلب ہے ہمیں...
غزل
سبھی کے سامنے آنکھوں کو چار کرتا ہوا
گزر گیا میں زمانے پہ وار کرتا ہوا
خزاں رسیدہ بدن، جس کا منتظر تھا وہ شخص
کبھی نہ آیا خزاں کو بہار کرتا ہوا
یہ واقعہ بھی عجب ہے، میں ہنس پڑا خود پر
گئے دنوں کی اذیت شمار کرتا ہوا
نجانے کس کی جدائی میں جل رہا تھا چاند
سمندروں کا بھرم تار تار کرتا ہوا...
میں نے کچھ رنگ چرا ۓ تھے کسی تتلی کے
اور پھر عمر حفاظت میں بتانی پڑی تھی
کوچہ ٔ عشق سے ناکام پلٹنے والے
تو نے دیکھا تھا وہاں ، میری جوانی پڑی تھی
میں بہت جلد بڑھاپے میں چلا آیا تھا
بن ترے عمر کی رفتار بڑھانی پڑی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہیں وہیں سے گواہی ملی مرے سچ کی
جہاں جہاں سے مرا پیرہن...
نذیر احمد شیخ کی ایک خوبصورت نظم "آندھی" بشکریہ محترم نصیر احمد صاحب یہاں پیش کی جا رہی ہے ۔ نصیر صاحب کی تحریر سے پتہ چلتا ہے کہ نذیر احمد شیخ مزاحیہ شاعر تھے اور "حرفِ بشاش" کے نام سے اُن کی ایک کتاب بھی شائع ہوئی۔
نذیر احمد شیخ صاحب کی کہ یہ نظم اپنی سلاست اور روانی کے اعتبار سے لاجواب ہے۔...
نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
افتخار عارف
دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے
درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے
میں بس یونہی تو نہیں آگیا ہوں محفل میں
کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے
جہانِ کن سے ادھر کیا تھا، کون جانتا ہے
مگر وہ نور کہ جس سے یہ زندگی ہوئی ہے
ہزار شکر غلامانِ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لئے سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں بی بی سی کی خبر دیکھی جا سکتی ہے۔
رمیز راجہ کے خیال کے مطابق محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی سے پہلے اس بات کو ضرور مدِ نظر رکھنا چاہیے کہ اسپاٖٹ فکسنگ کی بدنامی کے بعد مصباح اور اُس...
غزل
کہیں پنگھٹوں کی ڈگر نہیں، کہیں آنچلوں کا نگر نہیں
یہ پہاڑ دھوپ کے پیڑ میں کہیں سایہ دار شجر نہیں
مجھے ایسی بات بتائیے جو کوئی سنے تو نئی لگے
کوئی شخص بھوک سے مرگیا یہ خبر تو کوئی خبر نہیں
تیرے نام سے میری راہ میں کوئی دکھ کے پھول بچھا گیا
میں تیری زمین کا خواب ہوں مجھے آسمان کا ڈر نہیں...
مفت ہوئے بدنام
محمد احمد
پہلی بار جب یہ بات میڈیا پر نشر ہوئی تو میں بھی دہل کر رہ گیا کہ اب نہ جانے کیا ہوگا ۔ مجھے تو یہ بھی خوف ہو گیا تھا کہ طفیل صاحب سارا معاملہ میرے ہی سر نہ تھوپ دیں ۔ اُن سے بعید بھی نہیں تھی بعد میں شاید وہ مجھ سے اکیلے میں معافی مانگ لیتے لیکن تب تک ہونی ہو چکی ہوتی۔...
غزل
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اُڑنے میں وقت تو لگتا ہے
جسم کی بات نہیں تھی اُن کے دل تک جانا تھا
لمبی دوری طے کرنے میں وقت تو لگتا ہے
گانٹھ اگر لگ جائے تو پھر رشتے ہوں یا ڈوری
لاکھ کریں کوشش کھلنے میں وقت تو لگتا ہے
ہم نے علاجِ زخمِ دل تو ڈھونڈ لیا لیکن
گہرے...
غزل
نہ جب دکھلائے کچھ بھی آنکھ پیارے
تَو پھرتُو اپنے اندر جھانک پیارے
طلاطم خیز ہے جو دل کا دریا
سفالِ دشتِ وحشت پھانک پیارے
اگر مَہتاب دل کا بجھ گیا ہے
سرِ مژگاں ستارے ٹانک پیارے
ہے اُلفت سے دگر اظہارِ اُلفت
نہ اک لاٹھی سے سب کو ہانک پیارے
محمد احمدؔ
غزل
دونوں آنکھوں کی اک اوک بنائی میں نے
پھر بہتے منظر سے پیاس بجھائی میں نے
تم کو شاید اس کا بھی احساس نہ ہوگا
ریزہ ریزہ جوڑی تھی یکجائی میں نے
جیسے کوئی دو دو عمریں کاٹ رہا ہو
جھیلی اپنی اور اس کی تنہائی میں نے
ایک محبت مجھ میں شعلہ زن رہتی تھی
خیر پھر اک دن آگ سے آگ بجھائی میں نے
خود کو...
ضیا بلوچ ہمارے بہت ہی اچھے دوست ہیں لیکن اب ان سے گفتگو کی سبیل شاذ و نادر ہی ہوتی ہے۔ اُن کی خوبصورت غزل عالمی اخبار میں دیکھی تو سوچا کہ محفلین کے ساتھ بھی شریک کی جائے۔ :)
غزل
آنکھوں پہ تو چھا جائے مگر دل میں نہ اُترے
ہم ایسے اُجالے کو اُجالا نہیں کہتے
اے کُشتہء انفاسِ جنوں تو ہی بتا دے...
غزل
ایسا نہیں کہ بزم میں اچھا کوئی نہ تھا
لیکن مجھے یقین ہے تم سا کوئی نہ تھا
کل شام کیوں اداس تھے دل کی گلی میں لوگ
میرے سوا تو شہر میں تنہا کوئی نہ تھا
اک شوق تھا کہ خود سے ملاقات ہو کبھی
لیکن مرے مکان میں مجھ سا کوئی نہ تھا
کس نے خریدنا تھا وہاں آئینہ جناب
بے چہرگی کی بھیڑ تھی چہرہ کوئی...
ہمارے ہاں (پاکستان میں) جب بھی انتخابات ہوتے ہیں انتخابی مہمات پر پیسہ پانی کی طرح بہایا جاتا ہے۔
تشہیر کے لئے ہر طرح کا میڈیا استعمال کیا جاتا ہے۔ بینرز پوسٹرز سے لے کر مہنگے ٹی وی اشتہارات اور جلسوں تک جس کے پاس جتنا سرمایہ ہے اُس کی انتخابی مہم اُتنی ہی کامیاب ہوتی ہے۔
انتخابی مہمات میں...
نمکین غزل
اب رقیبِ روسیاہ جوتوں سے مارا جائے گا
عشق کی ہانڈی کو مرچوں سے بھگارا جائے گا
ٹیکسی بھی میرے گھر آتی ہے، بس بھی، ریل بھی
تم چلے آؤ کسی دن، کیا تمھارا جائے گا
وہ اگر آلو اُچھالے گی مرے گھر کی طرف
میری جانب سے بھی پھر آلو بخارا جائے گا
عقد سے پہلے اگر فرمائشیں بڑھتی رہیں
سر اُٹھا کے...
پاکستان کا ایٹمی صلاحیت کے حامل ”حتف 9 نصر“ میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل ملٹی ٹیوب میزائل ”حتف 9 نصر“ کا کامیاب کا تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربے کے دوران 4 میزائل جدید ملٹی ٹیوب لانچر...
انچیون: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ایشین گیمز کے فائنل میں 4 رنز سے شکست دے کر نا صرف کامیاب دفاع کیا بلکہ ملک کے لئے ایونٹ کا پہلا گولڈ میڈل بھی پاکستان کے نام کرلیا۔
جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے یون ہوئی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20...
غزل
کچھ نہیں آفتاب، روزن ہے
ساتھ والا مکان روشن ہے
یہ ستارے چہکتے ہیں کتنے
آسماں کیا کسی کا آنگن ہے؟
چاندنی ہے سفیر سورج کی
چاند تو ظلمتوں کا مدفن ہے
آگ ہے کوہسار کے نیچے
برف تو پیرہن ہے، اچکن ہے
دائمی زندگی کی ہے ضامن
یہ فنا جو بقا کی دشمن ہے
یاد تارِ نفس پہ چڑیا ہے
وحشتوں کا شمار...