غزل
یاد آتے رہنا بس
دل دُکھاتے رہنا بس
اور کام کیا تم کو
آزماتے رہنا بس
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
زندگی یہی تو ہے
مسکراتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
سیکھنا ہر اچھی بات
اور سکھاتے رہنا بس
بات بات پر ہنسنا
اور ہنساتے رہنا بس
دل شکستہ کوئی ہو
دل بڑھاتے رہنا بس
دل...
السلام علیکم،
ہمارا اور کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ اگر (ممکن ہو تو) پسندیدہ کلام کی طرح جہانِ نثر کی پیشانی پر بھی پری فکس آویزاں ہو جائیں تو پڑھنے والوں کو کافی آسانی ہو جائے گی اور وہ آپ کو جھولیاں بھر بھر کر دعائیں دیں گے۔ :)
کچھ دوستوں نے ہمارے کیفیت نامے پر اس تجویز تائید کی ہے سو محفوظ...
غزل
اشک ہو، آنکھیں بھگونا ہو تو پھر
آنکھ میں سپنا سلونا ہو تو پھر
کب تلک بخیہ گری کا شوق بھی
عمر بھر سینا پرونا ہو تو پھر
دوست! انٹرنیٹ پر؟ اچھا، چلو !
اور گلے جو لگ کےرونا ہو تو پھر
وہ مری دلجوئی کو حاضر مگر
اُس کا ہونا بھی نہ ہونا ہو تو پھر
اُس کو پانے کی طلب!پر سوچ لو
اُس کو پا نا ، اُس...
غزل
یہ جو شعروں میں جان پڑتی ہے
کوئی اُفتاد آن پڑتی ہے
ڈانٹ پڑتی ہے دل کو اکثر ہی
اور کبھی بے تکان پڑتی ہے
آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
راہ میں آن بان پڑتی ہے
خود سے کیوں کر کھنچا کھنچا ہوں میں
تھی کوئی بات، دھیان پڑتی ہے
شور ایسا کہ کچھ نہ سُن پاؤں
اک صدا یوں تو کان پڑتی ہے
بد گُمانی،...
فرض کیجے آپ ایک صحافتی ادارے سے وابستہ ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ سیاسی رہنما روز بروز نئے نئے بیانات دیتے ہیں اور کچھ عرصے بعد اپنے بیانات سے مکر جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے بیانات کو ایک جامع ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیا جائے تاکہ ان سیاسی رہنماؤں کے بیانات،...
ہمارے بہت ہی اچھے دوست عبد الرحمن بھائی نے 1000 پیغامات کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ہم عبدالرحمٰن بھائی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ (y)
اُمید ہے عبد الرحمٰن بھائی اسی طرح اپنی تحریروں سے محفل کو سجاتے رہیں گے۔ :)
آ جائیے۔ آپ بھی مبارکباد دیجے۔ :)
غزل
الگ تھلگ رہے کبھی، کبھی سبھی کے ہو گئے
جنوں کا ہاتھ چُھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے
طلب کی آنچ کیا بجھی، بدن ہی راکھ ہو گیا
ہوا کے ہاتھ کیا لگے، گلی گلی کے ہو گئے
بہت دنوں بسی رہی تری مہک خیال میں
بہت دنوں تلک ترے خیال ہی کے ہوگئے
چراغِ شام بجھ گیا تو دل کے داغ جل اُٹھے
پھر ایسی روشنی ہوئی...
اردو محفل میں بہت سے اراکین لائبریرین ہیں تو سوچا کہ پوچھ لیا جائے کہ آج کل لائبریری میں کون کون سے پروجیکٹ زیرِ تکمیل ہیں۔
اور کیا ہر سہ ماہی یا ششماہی کے بعد لائبریری کی پیش رفت کی بابت محفلین کو مطلع کیا جا سکتا ہے۔
بسم الله الرحمن الرحيم
رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي ۔ وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي ۔ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي۔ يَفْقَهُوا قَوْلِي۔
اے میرے رب میرا سینہ کھول دے ۔ اورمیرا کام آسان کر ۔ اور میری زبان سے گرہ کھول دے۔ کہ میری بات سمجھ لیں۔
سورۃ طٰہ ۔ آیت 25 سے 28۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زیر انتظام تھری جی کے چار اور فور جی موبائل سروسز کے ایک لائسنس کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
اس نیلامی سے حکومت کو ایک ارب گیارہ کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم حاصل ہوئی ہے جبکہ فور جی کا ایک لائسنس نیلام نہیں ہو سکا۔
سرکاری...
بھولتے کو گوگل کا سہارا
ٹیکنالوجی رحمت یا۔۔۔
یوں تو ہم ٹیکنالوجی کو رحمت ہی سمجھتے ہیں ۔ لیکن کبھی کبھی گمان ہوتا ہے کہ یہ ہمیں ناکارہ کرنے کے لئے ہی بنائی گئی ہے۔
جب سے ہم ایم ایس ورڈ پر لکھنے لگے ہیں تب سے ہاتھ سے لکھنا اتنا مشکل لگتا ہے کہ پوچھیں مت۔ پھر نہ لکھنےکی وجہ سے تحریر بھی کافی...
جامِ سفال
محمد احمدؔ
شاید کوئی اور دن ہوتا تو حنیف بس میں بیٹھا سو رہا ہوتا۔لیکن قسمت سے دو چھٹیاں ایک ساتھ آ گئیں تھیں ۔ پہلا دن تو کچھ گھومنے پھرنے میں گزر گیا ، دوسرا پورا دن اُس نے تقریباً سوتے جاگتے گزارا ۔ آج بس میں وہ ہشاش بشاش بیٹھا تھا اور بس کی کھڑکی سے لگا باہر کے نظارے...
غزل
یہ خطّہء آراستہ، یہ شہرِ جہاں تاب
آ جائے گا ایک روز یہ ساحل بھی تہہِ آب
تصویرِ عمل، ذوقِ سفر، شوقِ فنا دیکھ
اک موج کہ ساحل کی طلب میں ہوئی سیماب
شاید یہ کوئی ریز ہ ٴ دل ہے کہ سرِ چشم
مانندِ مہ وہ مہر چمکتا ہے تہہِ آب
اک عمر ہوئی پستیِ ظلمت میں پڑا ہوں
دیکھو مجھے میں ہوں وہی ہم قریہ ٴ...
غزل
طویل بھی ہے فقط صبر آزما ہی نہیں
یہ رات جس میں ستاروں کا کچھ پتا ہی نہیں
نگاہِ دل کو جو رنگِ ثبات سے بھر دے
ابھی وہ پھول کسی شاخ پر کھلا ہی نہیں
جو دیکھتا ہے ،کسی کو نظر نہیں آتا
جو جانتا ہے، اُسے کوئی جانتا ہی نہیں
نظر جہان پہ ٹھہرے تو کس طرح ٹھہرے
اس آئنے میں کوئی عکسِ دل رُبا ہی...
غالب بھائی کی یہ شگفتہ تحریر بہت اچھی لگی، سو محفل کے قارئین کے لئے شئر کر رہا ہوں۔
مرزا غالب نے کرکٹ میچ دیکھا
مرزا غالبؔ اردو ہی نہیں بلکہ عالمی ادب کے بھی مرد ِ اول ہیں۔ ان کے دیوان کے ساتھ ساتھ ان کے خطوط بھی خاصے کی چیز ہیں لیکن یہ جو خط آپ پڑھیں گے، وہ غالبؔ نے تو نہیں لکھا۔ لیکن اگر...
آج پاکستان اور انڈیا کا میچ ہے جو اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔
آج کرکٹ شائقین چھٹی پر ہیں شاید ۔ سو ہم نے دھاگہ کھول دیا ہے۔
کرکٹ شائقین کو دعوتِ عام دی جاتی ہے۔
Web Application Architectures
About the Course
This course explores the development of web application architectures from an engineering perspective. We will consider the fundamental design patterns and philosophies associated with modern web application architectures, along with their major...