نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    لیبر ڈے پر میرے والد مرحوم کی کہی گئی طرحی مشاعرے کی غزل

    والدمرحوم ۔ضیا عزیزی جے پوری ۔ صاحب کی ایک غزل جو یوم ِمزدور ،یکم مئی کے ایک طرحی مشاعرے میں کہی گئی تھی یاد آگئی۔ آبلے ، مٹی ،پسینہ ،جیسے ویرانوں کا بوجھ آسماں سے بھی فزوں، مزدور کے شانوں کا بوجھ ناتواں قلب و نظر پر اتنے کا شانوں کا بوجھ بتکدوں کا ،میکدوں کا اور پری خانوں کا بوجھ حاملِ...
  2. سید عاطف علی

    میری ایک غزل ۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر آسماں کو ملی ان سے رفعت مگر حاصل ِکاوش ِ اہل ِعلم و ہنر جو ہوا بے خبر وہ ہوا با خبر راز سینے میں ایسا ہے میرے جسے ڈھونڈتے ہیں شب و روز شمس و قمر زہد ِ زاہد رہا قیدِ دستار میں قیس و فرہاد و وامق ہوے در بدر آبلوں سے جنوں کو ملا حوصلہ کتنی ہی منزلیں بن گئیں رہگزر...
  3. سید عاطف علی

    پابند بحور شاعری کی لڑی میں میری پہلی غزل۔شیشے کی صداؤں سے بندھا ایک سماں تھا

    اگر چہ یہ کاوش اصلاح سخن میں پیش ہو چکی ہے تاہم احباب اگر رائےدینا چاہیں تو بسرو چشم۔ شیشے کی صداؤں سے بندھا ایک سماں تھا میں منتظر ِجنبشِ انگشتِ مغاں تھا پیہم جو تبسم مرے چہرے سے عیاں تھا وہ اس دلِ صد چاک پہ اک کوہِ گراں تھا نومیدئ عالم ہوئی مہمیز جنوں کو اوپر سے مہر بان کفِ کوزہ گراں تھا...
  4. سید عاطف علی

    کچھ اشعار برائے نقد و نظر اور مشورہ جات ۔شیشے کی صداؤں سے ۔۔۔

    شیشے کی صداؤں سے بندھا ایک سماں تھا میں منتظر ِجنبشِ انگشتِ مغاں تھا پیہم جو تبسم مرے چہرے سے عیاں تھا وہ ہی دلِ صد چاک پہ اک کوہِ گراں تھا نومیدئ عالم ہوئی مہمیز جنوں کو اوپر سے مہر بان کفِ کوزہ گراں تھا اسکندر و پرویز تو ویرانے میں گم تھے پر تربتِ درویش پہ میلے کا سماں تھا کی جس کے لیے...
  5. سید عاطف علی

    والد صاحب کی ایک غزل بفرمائش محترمی @محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔نہ تیری آرزو دو دن نہ تیری آرزو برسوں

    والد صاحب کی ایک غزل بفرمائش محترمی محمد خلیل الرحمٰن صاحب نہ تیری آرزو دو دن، نہ تیری آرزو برسوں تجھے پا کر کیا کرتا ہوں اپنی جستجو برسوں مجھے دیر و حرم جانا ضروری تھا مرے ساقی مرے ہونٹوں کو ترسے ہیں ترے جام و سبو برسوں بڑی تاخیر سے تیرا پیامِ بے رخی آ یا خزاں کے واسطے ترسی بہار ِ...
  6. سید عاطف علی

    اکبر الہ آبادی ایک نظم حسب احوال نوجوانان امت مسلمہ۔

    برقِ کلیسا رات اس مس سے کلیسا میں ہوا میں دو چار ہائے وہ حسن وہ شوخی وہ نزاکت وہ ابھار زلف پیچاں میں وہ سج دھج کہ بلائیں بھی مرید قدِ رعنا میں وہ چم خم کہ قیامت بھی شہید آنکھیں وہ فتنہ دوراں کہ گنہ گار کریں گال وہ صبح درخشاں کہ ملک پیار کریں دل کشی چال میں ایسی کہ ستارے رک جائیں سر کشی ناز...
  7. سید عاطف علی

    اشعار برائے اصلاح و تنقید۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    کچھ اشعار برائے اصلاح و تنقید احبائے محفل کی توجہ اورقیمتی آراءکے لیے۔ ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر آسماں کو ملی ان سے رفعت مگر حاصل ِکاوش ِ اہل ِعلم و ہنر جو ہوا بے خبر وہ ہوا با خبر راز سینے میں ایسا ہے میرے جسے ڈھونڈتے ہیں شب و روز شمس و قمر زہد ِ زاہد رہا قیدِ دستار میں قیس و فرہاد و...
  8. سید عاطف علی

    تعارف سید عاطف علی

    سید عاطف علی ولد سید خور شید علی ضیاء عزیزی جےپوری۔میں پیشے کے لحاظ سے الیکٹرانک انجینئر ہوں۔ ٖقریبا" پانچ سال کے عرصے سے سعودی عرب- ریاض۔۔۔۔۔ بسلسلہء روزگارمقیم ہوں۔محفل میں ذرا نیا ہوںآ موز بھی اگر چہ ایک طرحی مشاعرہ میں شرکت کر چکا ہوں۔ محفل کے احباب سے سیکھنے کی اورزبان و ادب سے متعلق امورپر...
Top