نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    السلام علیکم احبابِ محفل، ایک مختصر سی گذارش یہ ہے کہ یہ مراسلہ اس خاکسار کا بحیثیت "منتظمِ اردو محفل" آخری مراسلہ ہے۔ میں تو سوچ رہا ہوں کہ ایک مسکھڑا بھی لگا دوں لیکن علم نہیں کہ یہ خوشی کی بات ہے یا دکھ کی! تفنن برطرف، اس خاکسار نے، پچھلے کئی سال اس محفل پر پہلے مدیرِ محفلِ ادب اور پھر...
  2. محمد وارث

    ڈاکٹر انور سدید انتقال کر گئے۔

    نامور نقاد، محقق، ادیب ، شاعر جناب ڈاکٹر انور سدید آج(۲۰ مارچ ۲۰۱۶) لاہور میں وفات پا گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کا کام ایک لمبے عرصے تک اردو کے قارئین اور طالب علموں کی مدد کرتا رہے گا۔۔ ڈاکٹر صاحب کے صاحبزادے مسعود انور صاحب کی فیس بُک وال سے ایک تفصیلی تعارفی نوٹ ۔ ” ڈاکٹر انور...
  3. محمد وارث

    جواب

    کہتے ہیں ایران کا ایک شاعر تھا (کچھ تذکروں میں اس کا نام زمانی یزدی لکھا ہے) اُس نے لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کے دیوان کا غزل بغزل جواب لکھا اور شاہ عباس صفوی کے پاس دونوں دیوان لے گیا اور بادشاہ سے کہا کہ یہ حافظ کا دیوان ہے اور یہ میرا دیوان ہے جس میں میں نے حافظ کو غزل بغزل جواب دیا ہے۔شاہ...
  4. محمد وارث

    تبصرہ کتب لغت "معین الادب معروف بہ معین الشعراء"

    ایک دوسری جگہ اس لغت کا تذکرہ آیا ہے تو میں نے یہی بہتر سمجھا کہ ایک علیحدہ تھریڈ میں اس لغت کا تعارف لکھ دوں کہ دیگر دوست بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔ نام ۔ معین الادب معروف بہ معین الشعراء مصنف۔ منشی غلام حسین آفاق بنارسی ناشر: سنگ میل، لاہور الفاظ کی تذکیر و تانیث جاننا اردو زبان کا ایک اہم...
  5. محمد وارث

    2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

    2016ء کے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان 14 جنوری 2016ء کو کیا گیا (نہ جانے عارف کریم صاحب نے ابھی تک تھریڈ کیوں نے نہیں شروع کیا تھا، سو میں کر رہا ہوں :) )۔ ان عالمی شہرت یافتہ ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہوگی جس میں جیتنے والوں کا اعلان کیا جائے گا۔ جو نامزدگیاں ہوئی ہیں، ان کی کچھ...
  6. محمد وارث

    کتابیں ڈاٹ کام

    اس ویب سائٹ والوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ڈیڑھ لاکھ سے زائد پرانی کتابیں ہیں اور نہایت مناسب داموں پر۔ مجھے یہ دعویٰ کافی حد تک صحیح لگتا ہے کیونکہ کتابیں تو واقعی بے شمار ہیں اور قیمتیں بھی مناسب ہیں۔ حال ہی مجھے ان سے کئی کتابیں (سو کے قریب) خریدنے کا تجربہ ہوا ہے، جو کہ بہت ہی اچھا رہا،...
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری غالب کی غزل، دُود سودائے تُتق بست آسماں نامیدمش مع منثور و منظوم تراجم

    شعرِ غالب دود سودائے تُتق بست آسماں نامیدمش دیدہ بر خواب پریشان زد، جہاں نامیدمش صوفی تبسم۔ ترجمہ خیالِ خام کا ایک دھواں سا ہمارے سر پر چھا گیا، میں نے اسکا نام آسمان رکھ دیا۔ آنکھوں نے ایک پریشان خواب دیکھا اور میں نے اسے جہان کہہ دیا۔ صوفی تبسم۔ منظوم ترجمہ دود افسون نظر تھا، آسماں کہنا پڑا...
  8. محمد وارث

    معروف شاعرہ ادا جعفری انتقال کر گئیں۔

    معروف اردو شاعرہ ادا جعفری کل (12 مارچ 2015ء) کراچی میں انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کا اصل نام عزیز جہاں تھا اور آپ 1924ء میں بدایوں میں پیدا ہوئی تھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں، آمین۔
  9. محمد وارث

    زبان کے محدود لامحدود ہونے کا قضیہ- انتظار حُسین

    یہ انتظار حسین کا کالم ہے جو 10 نومبر 2014ء کے روزنامہ ایکسپریس، لاہور میں شائع ہوا۔ انتظار حسین نے اس کالم میں مستنصر حسین تاررڑ کو خوب سنائی ہیں جس پر تاررڑ کے مداحین بہت بے چین ہو رہے ہیں لیکن حق تو یہ ہے کہ انتظار حسین نے اردو سے اپنی محبت کا حق ادا کیا ہے۔ کالم کا ربط کالم بشکریہ ایکسپریس...
  10. محمد وارث

    مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب - شامِ شعرِ یاراں

    بلآخر ایک طویل انتظار کے بعد شہرہ آفاق مصنف جناب مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب "شامِ شعرِ یاراں" شائع ہو گئی ہے، کتاب کی تقریبِ رونمائی ساتویں عالمی اردو کانفرنس، کراچی میں ہوئی (16 اکتوبر 2014ء)۔ یوسفی صاحب کے پرستاروں کو بہت مبارک ہو۔ کتاب کی قیمت 1200 روپے ہے اور درج ذیل روابط پر کتاب حاصل...
  11. محمد وارث

    مبارکباد اعجاز عبید (الف عین) صاحب کو سالگرہ مبارک

    فیس بُک سے علم ہوا کہ آج ہمارے انتہائی محترم اور بزرگ رکن جناب اعجاز عبید صاحب کی چونسٹھویں سالگرہ ہے۔ تمام اردو محفل اور میری جانب سے اعجاز صاحب کو بہت مبارک ہو، اللہ تعالیٰ ان کو صحت اور عمرِ خٖضر عطا فرمائیں۔ آمین۔
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری غزل از علامہ شبلی نعمانی مع اردو ترجمہ - من کہ در سینہ دِلے دارم و شیدا چہ کنم

    علامہ شبلی نعمانی کی ایک خوبصورت غزل من کہ در سینہ دِلے دارم و شیدا چہ کنم میل با لالہ رُخاں گر نہ کنم تا چہ کنم میں کہ سینے میں دل رکھتا ہوں اور وہ بھی شیدا سو کیا کروں؟ اگر لالہ رُخوں کے ساتھ میل جول نہ رکھوں تو پھر آخر کیا کروں۔ من نہ آنم کہ بہ ہر شیوہ دل از دست دہم لیک با آں نگہٴ حوصلہ...
  13. محمد وارث

    حالی باپ کا ہے جبھی پسر وارِث - حالی

    باپ کا ہے جبھی پسر وارِث ہو ہنر کا بھی اُس کے گر وارِث گھر ہنر ور کا ناخلف نے لیا تیرا ہے کون اے ہنر وارث فاتحہ ہو کہاں سے میّت کی لے گئے ڈھو کے سیم و زر وارث ہوں اگر ذوقِ کسب سے آگاہ کریں میراث سے حذر وارث خاک و کرمانِ گور و خویش و تبار ایک میّت اور اس قدَر وارث واعظو دین کا خدا حافظ...
  14. محمد وارث

    احسان دانش عکسِ جاناں ہم، شہیدِ جلوہٴ جانانہ ہم - احسان دانش

    عکسِ جاناں ہم، شہیدِ جلوہٴ جانانہ ہم آشنا سے آشنا، بیگانہ سے بیگانہ ہم تجھ کو کیا معلوم گزری کس طرح فرقت کی رات کہہ پھرے اک اک ستارے سے ترا افسانہ ہم بند ہیں شیشوں میں لاکھوں بجلیاں پگھلی ہوئیں کب ہیں محتاجِ شرابِ مجلسِ میخانہ ہم ہے دمِ آخر، سرھانے لوریاں دیتی ہے موت سنتے سنتے کاش سو جائیں...
  15. محمد وارث

    خالد احمد سرِ حیات اک الزام دھر گئے ہم بھی - خالد احمد

    سرِ حیات اک الزام دھر گئے ہم بھی کلام بھی نہ جیا اور مر گئے ہم بھی یہ عہد ایک مسیحا نفَس میں زندہ تھا رہا نہ وہ بھی سلامت، بکھر گئے ہم بھی چمک اُٹھا تھا وہ چہرہ، دھڑک اُٹھا تھا یہ دل نہ اُس نے راستہ بدلا، نہ گھر گئے ہم بھی بتوں کی طرح کھڑے تھے ہم اک دوراہے پر رُخ اُس نے پھیر لیا، چشمِ تر گئے...
  16. محمد وارث

    اصغر گونڈوی نہ ہوگا کاوشِ بے مدّعا کا رازداں برسوں - اصغر گونڈوی

    نہ ہوگا کاوشِ بے مدّعا کا رازداں برسوں وہ زاہد، جو رہا سرگشتۂ سود و زیاں برسوں ابھی مجھ سے سبق لے محفلِ رُوحانیاں برسوں رہا ہوں میں شریکِ حلقہٴ پیرِ مُغاں برسوں کچھ اس انداز سے چھیڑا تھا میں نے نغمۂ رنگیں کہ فرطِ ذوق سے جھومی ہے شاخِ آشیاں برسوں جبینِ شوق لائی ہے وہاں سے داغِ ناکامی یہ کیا...
  17. محمد وارث

    فانی اک معمّہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا - فانی بدایونی

    خلق کہتی ہے جسے دل ترے دیوانے کا ایک گوشہ ہے یہ دنیا اسی ویرانے کا اک معمّہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا زندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا حُسن ہے ذات مری، عشق صفَت ہے میری ہوں تو میں شمع مگر بھیس ہے پروانے کا کعبہ کو دل کی زیارت کے لیے جاتا ہوں آستانہ ہے حرم میرے صنم خانے کا مختصر قصّہٴ غم...
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری وگرنہ من ہماں خاکم کہ ہستم - قطعہ شیخ سعدی شیرازی مع ترجمہ

    شیخ سعدی شیرازی کا ایک خوبصورت قطعہ گِلے خوش بوئے در حمّام روزے رسید از دستِ مخدومے بہ دستم ایک دن حمام میں، ایک مہربان کے ہاتھ سے مجھ تک ایک خوشبودار مٹی پہنچی۔ بدو گفتم کہ مشکی یا عبیری کہ از بوئے دل آویزِ تو مستم میں نے اس سے کہا کہ تو مشکی ہے یا عبیری (دونوں اعلیٰ خوشبو کی قسمیں ہیں) کہ...
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری ز آسماں گر تیغ بارَد سر نَخَارَد اہلِ دِل - شیخ جلال خان جمالی مع اردو ترجمہ

    شیخ جلال خان جمالی کے ایک قصیدے کے اشعار بحوالہ "آبِ کوثر" از شیخ محمد اکرام ز آسماں گر تیغ بارَد سر نَخَارَد اہلِ دِل نیشِ سوزَن بر دِلِ نامرد زخمِ خنجَر است اگر آسمان تلوار بھی چلا دے تو اہلِ دل سر نہیں اٹھاتے (اور) نامرد کے دل کیلیئے سوئی کی چھبن بھی خنجر کے زخم کی طرح ہوتی ہے۔ مرد...
  20. محمد وارث

    فارسی شاعری شیخ غلام قادر گرامی کی نعتیہ رباعیات مع اردو ترجمہ

    پچھلی صدی کے مشہور فارسی شاعری شیخ غلام قادر گرامی کی کچھ نعتیہ رباعیات آں ختمِ رُسل شاہِ عرب ماہِ عجم آں موجِ نخست است ز دریائے قِدم در تابشِ آفتابِ محشر چہ غم است دستِ من و دامنِ رسولِ اکرم وہ ختمِ رُسل کے جو شاہِ عرب اور ماہِ عجم ہیں۔ وہ جو قدامت کے دریا کی پہلی موج ہیں۔ ہمیں محشر کے...
Top