نتائج تلاش

  1. مغزل

    تعارف سعدیہ زندگی بہن کو اردو محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید

    اردو محفل کی نو مندرج رکن سعدیہ زندگی بہن کو اردو محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید آپ سے التماس ہے کے اپنے مفصل تعارف کے شرف سے ہمکنار کیجے ۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کا وقت محفل میں اچھے گزرے گا۔ کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو تو حکم کیجے گا۔ م۔م۔مغل
  2. مغزل

    عوام کے اصلی نمائندوں کا ردِّعمل --- ہے خبر گرم ۔۔۔

    تہران…این جی ٹی…عمو می طور پر دنیا بھر میں سربر اہان ِمملکت عام افراد سے ملنے میں نہا یت احتیا ط بر تتے ہیں اور عوامی دوروں میں سیکیو رٹی اہلکار وں کے درمیان ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کے بر عکس ایک انو کھا منظر ایران میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک خاتون ایرانی صدر احمدی نژاد سے ملنے کے لیے ان...
  3. مغزل

    منگوچیاں

    منگوچیاں اجزاء ------ ایک سو پچیس گرام مونگ کی دال ایک عدد پیاز (بڑی) پچیس گرام لال مرچ (پسی ہوئی) پچیس گرام ہلدی نو،دس جوئے لہسن (چوپڈ) تیس گرام گھی ہرا دھنیا،سفید ذیرہ،نمک حسب ضرورت دو عدد ہری مرچیں ترکیب ------- دال کو دو گھنٹے بھگو کر باریک پیس لیں۔ پھر نمک،ذیرہ آدھی لال مرچ مکس کر لیں...
  4. مغزل

    نثری نظمیں : ’’ بلاعنوان ‘‘ ۔۔۔ م۔م۔مغل ؔ

    (چار نثری نظمیں گزشتہ سال فروری کی ایک رات بہت مایوسی کے عالم میں قبرستان میں بیٹھا تھا تو وہاں ہوئیں۔چاروں کا عنوان دانستہ طو ر پر ”بلا عنوان“ ہی رکھا ہے ۔) ”بلا عنوان“ مجھے شب و روز کی مسافت میں ۔۔ بہت دنوں تک ۔۔ تعلق کی بے چہرگی نے ۔۔ آزمائش میں مبتلا کیے رکھا۔۔۔ قربت کی دُھند چھَٹی تو...
  5. مغزل

    غزل : عشق ہوجاتا ہے، ہوتا ہے! پہ کیوں ہوتا ہے : سید انور جاوید ہاشمی ؔ

    غزل عشق ہوجاتا ہے، ہوتا ہے! پہ کیوں ہوتا ہے آ د می عشق میں کیوں خوارو زبوں ہوتا ہے؟ اُس نے پوچھا کہ سوا میرے کوئی ہے دل میں ہاں! مگر ، اُس سے کہوں یا نہ کہوں ہوتا ہے جس کو اظہار کی جراءت ملے، ارزانی رہے اُس سُخن ور کے سُخن میں ہی فسوں ہوتا ہے لفظ چُنتے ہیں تو ہوتی ہے غزل کا غذ پر...
  6. مغزل

    نظم :: ’’ دائرہ ‘‘ -- از : م۔م۔مغلؔ

    ’’ دائرہ ‘‘ (تازہ نظم ) صبح سے لے کر شام تلک مجبوریاں ۔۔ شام سے رات گئے تک۔۔۔ رنجش رہتی ہے۔۔۔ بھولی بھٹکی ایک خوشی بھی آتی ہے۔۔۔ صدیوں جیسا۔۔۔ ایک خلا بھی رہتا ہے۔۔۔ رات گئے سے۔۔۔ صبح تلک محرومیاں۔۔۔ صبح سے لے کر شام تلک مجبوریاں !! م۔م۔مغلؔ
  7. مغزل

    لتا میرا سایہ ساتھ ہوگا ۔۔۔ لتا منگیشکر

    میرا سایہ ساتھ ہوگا ۔۔۔ تو جہاں جہاں چلےگا،میرا سایہ ساتھ ہوگا میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ کبھی مجھ کو یاد کر کے جو بہیں گے تیرے آنسو تو وہیں پہ روک لیں گے انھیں آکے میرے آنسو تو جدھر کا رخ کرے گا میرا سایہ ساتھ ہوگا تو اگر اداس ہوگا تو اداس ہونگی میں بھی نظر آؤں یا نہ آؤں...
  8. مغزل

    نظم : ”نفرت‘‘ ۔۔ از : فاتح الدین بشیر محمود ؔ

    نفرت ---------- ارے او قاتلو! تم پر خدا کا قہر ہو تم نے جہانِ دل کے سب کوچے محلے سب گلی چوبارے تک ویران کر ڈالے گلستانِ تبسم روند ڈالے شہرِ جاں کی سب فصیلیں ڈھا کے قبرستان کر ڈالیں تم اپنی ذات میں خود ہی خداوندان و پیغمبر تمہاری گفتنی و کردنی جو تھی بزعمِ خود ہی یزدانی جنہیں میں...
  9. مغزل

    آزاد نظم : "Compulsion" : از : م۔م۔مغلؔ

    "Compulsion" -------------------------- ( فاتح الدین بشیر محمودؔ بھائی کی محبتوں کی نذر) اماوس شب اداسی سے بغلگیری کے لمحوں میں ۔۔ قلم تھاموں تو لگتا ہے ۔۔ بہت سے خواب لکھوں گا۔۔۔ روانی میں خود اپنے نام کی تکرار میں مستو ر سارے نام لکھوں گا۔۔ تمھارے نام لکھوں گا۔۔۔ کسی سرشار وعدے کوتھکن ملبوس...
  10. مغزل

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ بیاد خدائے سخن میرتقی میرؔ

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ بیاد خدائے سخن میرتقی میرؔ صراحت: طرح مصرع : از : خدائے سَخُن محمدتقی المعروف میرتقی میرؔ ’’ یہ دُھواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے ‘‘ قوافی : جہاں ، مکاں (غیرہ) ردیف : سے اُٹھتا ہے ------------------ صدارت : خدائے سخن محمدتقی المعروف میرتقی میرؔ مہمانِ خاص : منصور...
  11. مغزل

    اردومحفل مقابلہ مضمون نویسی : موضوع: سیرت النبی ﷺ : (تبصرہ جات کے لیے مخصو ص لڑی )

    : اردومحفل مقابلہ مضمون نویسی : موضوع: سیرت النبی ﷺ : (تبصرہ جات کے لیے مخصو ص لڑی ) احباب یاد رکھیں کہ : الف : مضمون کم ازکم پانچ سو الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے ۔ ( زائد الفاظ کی کوئی قید نہیں) ب : حوالہ جات کو ”واوین “یعنی کاما (”) میں شامل کیا جائے ۔ ج : اشتعال انگیز جملوں سے اجتناب کیا...
  12. مغزل

    لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے -- (ایک نیا سلسلہ) -- اولین دھاگہ

    لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے (ایک نیا سلسلہ) اولین دھاگہ :biggrin: دوست احباب جانتے ہیں لڑنا جھگڑنا بھی زندگی کا حصہ ہے سو ایک نیا سلسلہ پیش ہے جہاں ہم سب تہذیب اور اقدار کا پاس رکھتے ہوئے خوب لڑیں گے جھگڑیں گے اور منائیں گے بھی ۔۔۔ اس کی مہمیز مجھے ایف ڈی ورک باجی اور بوچھی باجو سے ملی سو یہ...
  13. مغزل

    نظم : اسے یہ کون سمجھائے : از : علی عدنان

    اسے یہ کون سمجھائے اسے یہ کون سمجھائے ۔۔۔۔۔ وہ دشت خامشی میں ۔۔۔ انگلیوں میں سیپیاں پہنے ۔۔۔۔۔ کسی سوکھے سمندر کی ۔۔۔ ادھوری پیاس کی باتیں ۔۔ بہت چپ چاپ سنتا ہے ۔۔۔۔۔ بہت خاموش رہتا ہے ۔۔۔ اسے یہ کون سمجھائے ۔۔ خوشی کے ایک آنسو سے ۔۔۔۔۔ سمندر بھر بھی جاتے ہیں ۔۔۔ بہت خاموش رہنے سے ۔۔۔ تعلق مر...
  14. مغزل

    تبصرہ کتب تبصرہ جاتی مکتبوب در مجلّہ اقراء : م۔م۔مغل

    تبصرہ جاتی مکتبوب در مجلّہ اقراء : م۔م۔مغل ” گوشہ آدھی ملاقات “ مکّرمنا ! مدیرِ اعلیٰ : مفتی خالد محمود صاحب آداب و سلامِ مسنون برادرِ عزیز حافظ سمیع اللہ آفاقی کی وساطت سے ” مجلّہ اقراء“ (جلد دوم ، شمارہ اوّلین، دسمبر۱۱۰۲ تا جنوری ۲۱۰۲)باصرہ نواز ہوا ، رسید حاضر ہے ، قبل اس کے کہ میں...
  15. مغزل

    لتا ایک تو نہ ملا، ساری دنیا ملے بھی تو کیا ہے ۔ لتا

    ایک تو نہ ملا، ساری دنیا ملے بھی تو کیا ہے ۔ لتا एक तू ना मिला, सारी दुनिया मिले भी तो क्या है मेरा दिल ना खिला, सारी बगिया खिले भी तो क्या है धरती हूँ मैं और तू है गगन होगा कहाँ तेरा मेरा मिलन लाख पहेरे यहाँ, प्यार दिल में पले भी तो क्या हैं एक तू ना मिला ... तक़दीर की मैं कोई भूल हूँ डाली से...
  16. مغزل

    خوشیاں اور غم سہتی ہے پھر بھی یہ چپ رہتی ہے

    خوشیاں اور غم سہتی ہے پھر بھی یہ چپ رہتی ہے اب تک یہ کسی نے نہ جانا زندگی کیا کہتی ہے زندگی کیا کہتی ہے
  17. مغزل

    غزل : تیرگی سرِ مژگاں جگنوؤں کی آسانی : از : م۔م۔مغل

    مغزل تیرگی سرِ مژگاں جگنوؤں کی آسانی مشکلوں سے ملتی ہے مشکلوں کی آسانی انتظار کی شب میں صبح جاگ اٹھی ہے شام سے خفا سی ہے دستکوں کی آسانی ہر نفس سلگتی ہے چہرگی کو روتی ہے آئنوں کے جنگل میں حیرتوں کی آسانی دل سراب زار ایسا عشق میں نہیں ہوتا تشنگی سلامت اور بارشوں کی آسانی وصل ایک اندیشہ...
  18. مغزل

    غزل : ستارۂ سحری نظرِ شام ہوگیا ہے : از: م۔م۔مغل

    مغزل ستارۂ سحری نذرِ شام ہوگیا ہے سیاہ رات کا رونا مدام ہوگیا ہے خوشی خوشی میں بہت دُور تک نہ ساتھ چلا وہ رنج زادِ دلِ خوش خرام ہوگیا ہے تمھارے بعد یہ آنکھیں برسنا بھول گئیں کہ اب یہ خطّہ بھی بنجر مقام ہوگیا ہے بس ایک دل ہے تگ و تازِ الفت آرائی اسیر بھی نہ رہا اور غلام ہوگیا ہے جو ایک...
  19. مغزل

    تعارف سید ابوبکر مالکی صاحب کو اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید

    محفل کے نو مندرج رکن جناب سید ابوبکر مالکی (کرناٹکا ، بھٹکل ، بھارت) صاحب کو اردو محفل میں صمیمِ قلب سےخوش آمدید جناب سے مجھے شرفِ تعارف سرسری سہی مگر حاصل ہے کہ دیگر محافل کا بھی حصہ ہیں۔ آپ کی غزل یاں باصرہ نوازی سے قبل بھی پڑھنے کا شرف حاصل ہے ۔۔ تمثیل نگاروں نے بھی آپ کے کلام کو حصہ بنایا...
  20. مغزل

    غزل : بازار کی گرمی کو حّدت نہیں گردانا :محسن اسرار, کراچی

    غزل بازار کی گرمی کو حّدت نہیں گردانا قیمت کو کسی شے کی قیمت نہیں گردانا اعصاب سوالوں میں مصروف ہی ایسے تھے فرصت کو کبھی ہم نے فرصت نہیں گردانا نیلام کیا ہم نے حسّاس طبیعت کو جب دل نے تمنا کو حسرت نہیں گردانا دکھ ہجر کے کھولے ہیں بستر کی اذیّت نے تکیے کو سرہانے کی خدمت نہیں گردانا...
Top