نتائج تلاش

  1. امین شارق

    صُبح اچھی ہے، شام بہتر ہے غزل نمبر 166 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر یاسر شاہ سر فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن صُبح اچھی ہے، شام بہتر ہے ساتھ ہو تُم تمام بہتر ہے تُم سے مِلنے کے بعد شاد ہے دِل اب طبیعت تمام بہتر ہے میری آمد پہ جام و نُور و گُل آج کُچھ اِنتظام بہتر ہے قبل گِرنے سے ہی مرے دِلبر! لے مرا ہاتھ تھام بہتر ہے حال پُوچھیں تو وہ بتاتے ہیں بس وہی...
  2. امین شارق

    تن تو ہے، من تلاش کرتے ہیں غزل نمبر 165 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر یاسر شاہ سر فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن تن تو ہے، من تلاش کرتے ہیں دِل ہے، دھڑکن تلاش کرتے ہیں عکس کِردار کا دِکھائے جو ایسا درپن تلاش کرتے ہیں اپنے اسلاف کی ترقی کا آؤ مدفن تلاش کرتے ہیں چار دِن کے جہاں میں جانے کیوں؟ لوگ مسکن تلاش کرتے ہیں ساتھ جِن کے نہ ہو کوئی رہبر اُن کو رہزن...
  3. امین شارق

    وہ آنکھ کیسی کہ جس میں ذرا سا آب نہ ہو غزل نمبر 164 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر یاسر شاہ سر مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن خُوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی زمین میں ایک غزل۔۔۔ وہ آنکھ کیسی کہ جِس میں ذرا سا آب نہ ہو وہ دِل بھی دِل نہیں ہے جِس میں اِضطراب نہ ہو یہ بحث چِھڑ گئی ہے گلُستاں کے پُھولوں میں رہے گی تِتلیاں محفوظ گر کتاب نہ ہو وگرنہ چُپ ہی رہو خامشی ہی...
  4. امین شارق

    ہم نے اِک دِن عجب لڑائی کی غزل نمبر 163 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر یاسر شاہ سر فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن محمداحمد صاحب کی غزل کی دھوم مچی ہوئی ہے اردو محفل ہے، اسی زمین میں ایک غزل کہنے کی کوشش کی ہے ملاحظہ فرمائیں اور اپنی قیمتی رائے سے نوازئیے شکریہ۔۔ ہم نے اِک دِن عجب لڑائی کی ہوگئی صُلح تب لڑائی کی آپ اچھے ہو کب لڑائی کی؟ ہم ہی ہیں بے ادب ،لڑائی...
  5. امین شارق

    عِشق میں وصلِ یار نعمت ہے غزل نمبر 162 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر یاسر شاہ سر فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن کچھ دنوں سے اس شعر نے بہت بے چین کیا ہوا تھا۔ تنگ دستی اگر نہ ہو سالکؔ تن درستی ہزار نعمت ہے یہ شعر ایک ضرب المثل شعر بھی ہے اس ردیف کو لے کر قافیے ذہن میں آتے گئے اور اشعار بنتے گئے اور یہ غزل سامنے آئی پیشِ خدمت ہے۔۔ عِشق میں وصلِ یار نعمت ہے جِس...
  6. امین شارق

    خُدا سے کارِ جہاں چلا ہے غزل نمبر 161 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر یاسر شاہ مَفاعلاتن مَفاعلاتن خُدا سے کارِ جہاں چلا ہے کہ تِیر کب بے کماں چلا ہے رُکا نہیں ہے جُھکا نہیں ہے کہ عِشق کا کارواں چلا ہے مجھے محبت کا درد دے کر کہاں تُو اے مہرباں چلا ہے انہیں بھی شاید ہے مُجھ سے اُلفت عجیب دِل میں گُماں چلا ہے غموں کے بادل بنیں گے اوپر نِکل کے دِل سے...
  7. امین شارق

    جب بھی وہ بے حِجاب ہوتے ہیں غزل نمبر 160 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر یاسر شاہ فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن پچھلی زمین کی غزل (جب حسِیں پُر شباب ہوتے ہیں) میں کچھ اور خیالات جمع ہوگئے تھے تو اس لئے اس غزل کو دو غزلہ کی صورت میں پیش کررہا ہوں۔ جب بھی وہ بے حِجاب ہوتے ہیں آپ اپنا جواب ہوتے ہیں نامے بھیجے ہیں تیرے نام صنم دیکھیں کب باریاب ہوتے ہیں ساتھ جِن...
  8. امین شارق

    جب حسِیں پُر شباب ہوتے ہیں غزل نمبر 159 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر یاسر شاہ فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن جب حسِیں پُر شباب ہوتے ہیں عِشق والوں کا خواب ہوتے ہیں میرے خوابوں مرے خیالوں میں آپ ہی تو جناب ہوتے ہیں یوں مہکتے ہیں عارضِ دلبر جیسے کِھلتے گُلاب ہوتے ہیں ہم نے روکا تھا عِشق کرنے سے ہم سے ہی اِجتناب ہوتے ہیں عاشقی میں نہیں مرا تیرا عِشق میں کب...
  9. امین شارق

    دِل کی آوارگی سے ڈرتا ہوں غزل نمبر 158 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن دِل کی آوارگی سے ڈرتا ہوں اِس لئے دِل لگی سے ڈرتا ہوں ہِجر کا غم بھی عِشق میں ہے دِل! تیری آزردگی سے ڈرتا ہوں دِل کہیں عِشق مت سمجھ لینا اُن کی وابستگی سے ڈرتا ہوں دستِ گُلچیں سے بچ نہ پائے گا پُھول کی تازگی سے ڈرتا ہوں بعد جِس کے ملال سہنا پڑے ایسی شائستگی...
  10. امین شارق

    پاس تو آؤ ہمارے اِک دِن غزل نمبر 157 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن پاس تو آؤ ہمارے اِک دِن دیکھیں ناز تُمہارے اِک دِن خُواہش ہے پہلُو میں بیٹھو تیری زُلف سنوارے اِک دِن دِل کہتا ہے تُجھ پر جاناں! صدقے چاند اُتارے اِک دِن تیری اِک مُسکان کی خاطِر دِل چاہتا ہے ہارے اِک دِن تُو ہے شمع اور میں پروانہ جان یہ تُجھ پر وارے اِک...
  11. امین شارق

    رب نے بنائی نادِر رُوح غزل نمبر 156 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فعلن فعلن فعلن فع رب نے بنائی نادِر رُوح جب وُہ چاہے حاضِر رُوح کب تک جِسم میں قید رہے اُڑ جائے گی آخِر رُوح آج ہی کرلو اچھے کام لوٹ نہ آئے گی پِھر رُوح خُلد میں جائیں گے مُسلم جلتی رہے گی کافِر رُوح خُلد میں جائے گی لوگو! جس کی ہوگی طاہِر رُوح راہِ حق میں جان جو دے اُس پر ہوگی...
  12. امین شارق

    اپنی باتوں سے رام کرتے ہیں غزل نمبر 155 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن اپنی باتوں سے رام کرتے ہیں یُوں ہمیں زیرِ دام کرتے ہیں ان کو معلوم ہی نہیں ہے وہ میرے دِل میں قیام کرتے ہیں میرے محبُوب تیرا پُھولوں سے تذکرہ صُبح و شام کرتے ہیں کیوں نہیں آتے تُم گِلے شِکوے مُجھ سے دِیوار و بام کرتے ہیں جب بھی تیرا خیال آتا ہے بے خُودی...
  13. امین شارق

    جلیبی، امرتی ،سموسے، کچوری غزل نمبر 154 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعُولن کچھ دن پہلے الیاس سوئیٹس اینڈ بیکرز کے سامنے سے گزر ہوا تو وہاں ایک بورڈ پر نظر گئی جس پر جلی حروف میں لکھا تھا (جلیبی امرتی سموسے کچوری) دل نے سوچا یہ تو ایک شعر بن سکتا ہے،بس پھر ذہنی کاروائی چلتی رہی اور یہ غزل سامنے آئی۔ پیشِ خدمت ہے۔ کِسی اور سے...
  14. امین شارق

    دِن کو بھی رات سے ڈر لگتا ہے غزل نمبر 153 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فاعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن پچھلی زمین کی غزل (عِشقیہ بات سے ڈر لگتا ہے) میں کچھ اور خیالات جمع ہوگئے تھے تو اس لئے اس غزل کو دو غزلہ کی صورت میں پیش کررہا ہوں۔ دِن کو بھی رات سے ڈر لگتا ہے یعنی ظُلمات سے ڈر لگتا ہے کیوں ہے سہمی ہوئی تُو اے دھرتی! کیا سماوات سے ڈر لگتا ہے حیف ہے حضرتِ...
  15. امین شارق

    عِشقیہ بات سے ڈر لگتا ہے غزل نمبر 152 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فاعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن عِشقیہ بات سے ڈر لگتا ہے ایسے جذبات سے ڈر لگتا ہے وصل کی بات پہ دِل خُوش ہے مگر ہِجر کی رات سے ڈر لگتا ہے وصل بھی چاہتا ہے دِل پاگل اور ملُاقات سے ڈر لگتا ہے دِل کو بھاتی ہے مرے قوسِ قزح پِھر بھی برسات سے ڈر لگتا ہے عِشق میں لوگ بِچھڑتے دیکھے ایسے حالات سے...
  16. امین شارق

    ہم نے بھی بُھولنے کا اِرادہ نہیں کیا غزل نمبر 151 شاعر امین شارؔق

    گزشتہ دنو ں میں نے ایک لڑی ارسال کی تھی ایک زمین دو شاعر (پروین شاکر اور امجد اسلام امجد) کے عنوان سے جس میں پروین شاکر اور امجد اسلام امجد صاحب کی غزلیں ہیں، دونوں بہت اعلیٰ ہیں ،اسی زمین میں میری ایک کوشش پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے۔ الف عین سر اور دیگر دوست...
  17. امین شارق

    ایک زمین دو شاعر (پروین شاکر اور امجد اسلام امجد)

    یہ دو غزلیں کچھ دن پہلے نظروں سے گزریں دونوں لاجواب ہیں سوچا یہاں شئیر کردوں۔ ان دونوں غزلوں میں سے پہلے کونسی غزل کہی گئی ہے اگر کوئی جانتا ہو تو ضرور بتائیں پلیز۔۔ ہم نے ہی لَوٹنے کا ارادہ نہیں کیا اس نے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا دکھ اوڑھتے نہیں کبھی جشنِ طرب میں ہم ملبوس دل کو تن کا...
  18. امین شارق

    دِل کے ارماں سراپا کاش ہوئے غزل نمبر 150 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن دِل کے ارماں سراپا کاش ہوئے خُواب جو دیکھے پاش پاش ہوئے عِشق والوں کی کم نگاہی سے حُسن والوں کے راز فاش ہوئے عِشق پر اے فلک ترے نیچے سانحے کیسے دِل خراش ہوئے ہم کیا راہِ راست پر آئے سارے دُشمن ہی بد معاش ہوئے وہ خزانے ملے خرابوں میں ساری دُنیا میں جو تلاش...
  19. امین شارق

    کیسے اُڑتا کہ پر بھی چِھین لیا غزل نمبر 149 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن کیسے اُڑتا کہ پر بھی چِھین لیا مُجھ سے زادِ سفر بھی چِھین لیا اِک تو تقدیر نے جفائیں کیں پِھر دُعا سے اثر بھی چِھین لیا چھوڑ کے ایسے وہ گئے ہیں مجھے چینِ قلب و جگر بھی چِھین لیا میرے رہبر کہاں ہے، رہزن نے ہائے سب مال و زر بھی چِھین لیا عِشق نے دربدر کیا ہے...
  20. امین شارق

    وہ خُوشبوئے سر و سمن اب کہاں ہے؟ غزل نمبر 148 شاعر امین شارؔق

    الف عین سر فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعُولن وہ خُوشبوئے سر و سمن اب کہاں ہے؟ یہ پُوچھو خِزاں سے چمن اب کہاں ہے؟ گلے مِل کے دِل سے لگاتی ہے دُنیا دِلوں میں مگر حُسنِ ظن اب کہاں ہے؟ کسی کو مُصیبت میں ہیں دیکھتے پر جبینوں پہ پڑتی شِکن اب کہاں ہے؟ یہ دُنیا ہے فانی ہوس کی پُجاری یہاں پر وہ شوق و...
Top