نتائج تلاش

  1. فہد اشرف

    کردار کی مدد سے ناول پہچانیں

    السلامُ علیکم محفلین! اس لڑی میں آپ کو کسی ناول کے ایک یا ایک سے زیادہ کردار کا نام لکھنا ہوگا ہے اور دوسرے اس سے ناول کا نام بوجھیں گے۔ چلیے پہلا نام میں دیتا ہوں گوتم نیلمبر اب آپ لوگ بتائیں یہ کس ناول کا کردار ہے۔
  2. فہد اشرف

    عرضداشت بخدمت سر سید احمد خاں مرحوم و مغفور...... محمد علی جوہر

    عرضداشت بخدمت سر سید احمد خاں مرحوم و مغفور (جو سن 1907 ع میں مرحوم کے برسی کے لیے کہی گئی اور اولڈ بوائز ڈنر میں پڑھ کر سنائی گئی) بیاں کس طرح ہو اے سید احمد خاں کہ کیا تم ہو ہمارے عاشق دلدادہ تم ہو دلربا تم ہو تمہی تھے پیشوائے قوم جب تک جان تھی تن میں مگر سید، موئے پر بھی ہمارے پیشوا تم ہو...
  3. فہد اشرف

    مبارکباد یاز بھائی نو ہزاری

    اردو محفل کے ہر دلعزیز رکن سیر و سیاحت کے دلدادہ کرکٹ، فٹبال و جملہ کھیلوں کے شوقین یاز بھائی کے نو ہزار مراسلے پورے ہو گئے ہیں۔ آئیے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ :congrats:
  4. فہد اشرف

    پی ایس ایل 3 - تصویری و لفظی لطائف

    دوسرے والے صاحب کون ہیں؟
  5. فہد اشرف

    تنہائی از پیامِ مشرق

    تنہائی بہ بحر رفتم و گفتم بہ موج بیتابی ہمیشہ در طلب استی چہ مشکلی داری؟ ہزار لولوی لالاست در گریبانت درون سینہ چو من گوہر دلی داری؟ تپید و از لب ساحل رمید و ہیچ نگفت بہ کوہ رفتم و پرسیدم این چہ بیدردیست؟ رسد بگوش تو آہ و فغان غم زدہ ئی اگر بہ سنگ تو لعلی ز قطرۂ خونست یکی در آبہ سخن با من...
  6. فہد اشرف

    رفتہ رفتہ وہ مری ہستی کا ساماں ہو گئے - زبانِ غیر سے!

    مہدی حسن کی گائی ہوئی یہ مشہور زمانہ غزل ”سیون آئیز“ بینڈ کی برٹش گلوکارہ تانیہ ویلس کی آواز میں سنیں رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں ہو گئے دن بدن بڑھتی گئیں اس حسن کی رعنائیاں پہلے گل پھر گلبدن پھر گل بداماں ہو گئے آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے...
  7. فہد اشرف

    اختر شیرانی ایک نوجوان بت تراش کی آرزو

    ایک نوجوان بت تراش کی آرزو ایک ایسا بت بناؤں کہ دیکھا کروں اسے آسودہ ہے خیال کا پیکر بنا ہوا خواب عدم میں مست ہے جوہر بنا ہوا اک مرمریں حجاب سے پیدا کروں اسے ————————————— پھولوں میں جیسے جذبۂ نکہت نہفتہ ہو یا جلوے بیقرار ہوں آغوش رنگ میں یوں اُس کی روح خفتہ ہے دامانِ سنگ میں ظلمت میں جیسے نور...
  8. فہد اشرف

    عبیداللہ علیم ویران سرائے کا دیا ہے

    غزل ویران سرائے کا دیا ہے جو کون و مکاں میں جل رہا ہے یہ کیسی بچھڑنے کی سزا ہے آئینے میں چہرہ رکھ گیا ہے خورشید مثال شخص کل شام مٹی کے سپرد کر دیا ہے تم مر گئے حوصلہ تمھارا زندہ ہوں یہ میرا حوصلہ ہے اندر بھی زمیں کے روشنی ہو مٹی میں چراغ رکھ دیا ہے میں کون سا خواب دیکھتا ہوں یہ کون سے ملک...
  9. فہد اشرف

    تاسف آہ! ساقی فاروقی بھی نہیں رہے

    سال کے شروعات ہی میں اردو کو ایک اور بڑا نقصان ، معروف شاعر ساقی فاروقی لندن میں انتقال کر گئے ہیں، مرحوم 81 برس کے تھے۔ حاجی بھائی پانی والا۔ اور دوسری نظمیں،بہرام کی واپسی (شعری مجموعہ)، پیاس کا صحرا، بازگشت و بازیافت، رات کے مسافر، رادار، سرخ گلاب اور بدر منیر، ہدایت نامہ شاعر وغیرہ ان کی...
  10. فہد اشرف

    خورشید الاسلام: یہ مانا نت نئے فتنے، عجب رنج و محن جاگے

    غزل یہ مانا نت نئے فتنے، عجب رنج و محن جاگے مگر یہ بھی تو دیکھو چار سو کیا کیا چمن جاگے بجھے بیٹھے رہیں کب تک بس اب شیشے کو چھلکاؤ لہو چہکے، نفس مہکے، خرد ناچے، بدن جاگے خمارِ بے دلی حد سے فزوں ہے اور دل تنہا کوئی ایسی غزل چھیڑو کہ ہر داغِ کہن جاگے کہو گیسوئے مشکیں سے کہ بادل جھوم کے اٹھیں...
  11. فہد اشرف

    تاسف انور جلالپوری نہیں رہے

    انور جلالپوری صاحب کا آج انتقال ہو گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون مشہور ناظم مشاعرہ اور یش بھارتی انعام یافتہ شاعر انور جلالپوری کو 28 دسمبر کو برین اسٹروک کا عارضہ پیش آیا تھا اس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں انہوں آج 2 جنوری کو داعئ اجل کو لبیک کہا۔ مرحوم 70...
  12. فہد اشرف

    سالِ نو سے متعلق اشعار

    شروعات فاتح بھائی کے ایک شعر سے اب کے بار مل کے یوں سالِ نو منائیں گے رنجشیں بھُلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے (فاتح الدین بشیر)
  13. فہد اشرف

    غالب کا پوسٹ مارٹم

    غالب کا پوسٹ مارٹم ایک دن غالبؔ کے پڑھ کر شعر میری اہلیہ مجھ سے بولی آپ تو کہتے تھے ان کو اولیا عاشق بنت عنب کو آپ کہتے ہیں ولی فاقہ مستی میں بھی ہر دم کر رہا ہے مے کشی پوجنے سے مہ جبینوں کے یہ باز آتا نہیں اور پھر کافر کہے جانے سے شرماتا نہیں کوئی بھی مہوش اکیلے میں اگر آ جائے ہاتھ...
  14. فہد اشرف

    بگ بیش لیگ 2017

    بگ بیش لیگ کا دوسرا میچ آج برسبین ہیٹ بمقابلہ میلبورن اسٹارز برسبین کھیلا جا رہا ہے۔ برسبین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کھو کر 206 رن بنائے ہیں۔ اس پہلے کل افتتاحی میچ میں سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کو 5 وکٹ شکست دے دی تھی۔
  15. فہد اشرف

    جاں نثار اختر جاں نثار اختر: چونک چونک اٹھتی ہے محلوں کی فضا۔۔۔۔۔۔

    غزل چونک چونک اٹھتی ہے محلوں کی فضا رات گئے (تھر تھرا اٹھتی ہے خاموش فضا رات گئے) کون دیتا ہے یہ گلیوں میں صدا رات گئے بھیگی بھیگی ہوئی موسم کی ہواؤں پہ نہ جا ان پہ بر سے گی شرابوں کی گھٹا رات گئے دن کے ہنگاموں میں کیا کوئی کسک ہو محسوس دل کی ہر چوٹ کا چلتا ہے پتا رات گئے یہ حقائق کی...
  16. فہد اشرف

    ہیں جلوۂ تن سے در و دیوار بسنتی

    غزل ہیں جلوۂ تن سے در و دیوار بسنتی پوشاک جو پہنے ہے مرا یار بسنتی کیا فصل بہاری نے شگوفے ہیں کھلائے معشوق ہیں پھرتے سر بازار بسنتی گیندا ہے کھلا باغ میں میدان میں سرسوں صحرا وہ بسنتی ہے یہ گل زار بسنتی اس رشک مسیحا کا جو ہو جائے اشارہ آنکھوں سے بنے نرگس بیمار بسنتی گیندوں کے درختوں...
  17. فہد اشرف

    ابن انشا اس حسن پہ یاد آئے سب منظر فیض کی نظموں کے

    اس حسن کے نام پہ یاد آئے سب منظر فیض کی نظموں کے وہی رنگِ حنا، وہی بندِ قبا، وہی پھول کُھلے پیراہن میں کچھ وہ جنہیں ہم سے نسبت تھی ان کوچوں میں آن آباد ہوئے کچھ عرش پہ تارے کہلائے،کچھ پھول بنے جا گلشن میں ہم لوگوں کے آنے سے پہلے بھی تم لوگ ادھر سے گزرتے تھے کبھی پھول بھی دیکھے غرفوں میں، کبھی...
  18. فہد اشرف

    بیادِ ابوالکلام آزاد:: شورش کاشمیری

    بیاد ابوالکلام آزاد نور اللہ مرقدہ دیدہ ورانِ دیں کا نشاں تھا ابوالکلام ہندوستاں کی روحِ رواں تھا ابوالکلام لذت کشانِ بادۂ ایثار زندہ باد اس انجمن کا پیرِ مغاں تھا ابوالکلام تھرا گئے تھے زلّہ ربایانِ سلطنت معجز نگار و شعلہ بیاں تھا ابوالکلام اس سر زمیں کے منبر و محراب ہیں گواہ بتخانۂ وطن...
  19. فہد اشرف

    مولانا ابوالکلام آزاد کی ایک نعت

    ابو سلمان شاہجہانپوری کی مرتب کردہ کتاب ’ارمغان آزاد‘ میں موجود مولانا آزاد رح کی خوبصورت نعت۔ نعت موزوں کلام میں جو ثنائے نبی ہوئی تو ابتد سے طبع رواں منتہی ہوئی ہر بیت میں جو وصفِ پیمبر رقم کیے کاشانۂ سخن میں بڑی روشنی ہوئی ظلمت رہی نہ پر توِ حسنِ رسول سے بیکار اے فلک شبِ مہتاب بھی ہوئی...
  20. فہد اشرف

    فراق اب اکثر چپ چپ سے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

    غزل اب اکثر چپ چپ سے رہیں ہیں یونہی کبھو لب کھولیں ہیں پہلے فراقؔ کو دیکھا ہوتا اب تو بہت کم بولیں ہیں دن میں ہم کو دیکھنے والو اپنے اپنے ہیں اوقات جاؤ نہ تم ان خشک آنکھوں پر ہم راتوں کو رو لیں ہیں فطرت میری عشق و محبت قسمت میری تنہائی کہنے کی نوبت ہی نہ آئی ہم بھی کسو کے ہو لیں ہیں...
Top