نتائج تلاش

  1. نظام الدین

    وسوسے

    محبت وسوسوں کا آئینہ ہوتی ہے، جس زاویے سے بھی اس کا عکس دیکھیں کوئی نیا وسوسہ، کچھ الگ ہی خدشہ سر اٹھاتا ہے۔ ایک پل پہلے مل کر جانے والا محبوب بھی موڑ مڑتے ہوئے آخری بار پلٹ کر نہ دیکھے تو دیوانوں کی دنیا اتھل پتھل ہونے لگتی ہے کہ جانے کیا ہوگا؟ کہیں وہ روٹھ تو نہیں گیا، کوئی بات بری تو نہیں...
  2. نظام الدین

    جو مڑ کے پیچھے کبھی ہم نے دیکھا

    جو مڑ کے پیچھے کبھی ہم نے دیکھا تو یادوں کے جھروکوں سے اجلی اجلی روشن صبحیں ساری پیاری پیاری شامیں پیار میں ڈوبی سیاہ راتیں اور ان سب کے ہو محور تم نام تمہارے جیون میرا میرا ہو بس زیور تم (شگفتہ شفیق)
  3. نظام الدین

    موٹر سائیکل

    میرا دوست ’’ف‘‘ کہتا ہے محبت بڑا بے زبان جذبہ ہے، یعنی اظہار کے لئے زبان کا محتاج نہیں۔ ’’ف‘‘ کہتا ہے میں موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھنے والے کے انداز سے اس کے چلانے والے کے ساتھ رشتے کا اندازہ لگا سکتا ہوں۔ اگر موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی خاتون کے بجائے چلانے والا شرما رہا ہو تو سمجھ لیں وہ اس کی...
  4. نظام الدین

    کریلے

    امی جی نے کریلے بہت شوق سے خریدے تھے۔ زیبا باجی نے بکتے جھکتے کاٹے تھے۔ امی جی نے عبادت کی طرح خاموشی اور لگن سے پکائے تھے، پر زیبا باجی خفا ہوگئی تھیں۔ اتنی زیادہ کہ کمرے سے باہر نہ نکل رہی تھیں۔ میں نے سوچا کہ ابا جی کو اس مقدمے کی پیروی کرنا ہی ہوگی۔ میں یہی سوچتی ہوئی ان کے کمرے کی طرف چل...
  5. نظام الدین

    کافی

    کافی میں نے سوال کیا۔ ’’آپ کافی کیوں پیتے ہیں؟‘‘ انہوں نے جواب دیا۔ ’’آپ کیوں نہیں پیتے؟‘‘ ’’مجھے اس میں سگار کی سی بو آتی ہے۔‘‘ ’’اگر آپ کا اشارہ اس کی سوندھی سوندھی خوشبو کی طرف ہے تو یہ آپ کی قوتِ شامہ کی کوتاہی ہے۔‘‘ گوکہ ان کا اشارہ صریحاً میری ناک کی طرف تھا تاہم رفعِ شر کی خاطر...
  6. نظام الدین

    قائد اعظم نے فرمایا

    ’’آپ اچانک ایک نئی دنیا تخلیق نہیں کرسکتے۔ حصول آزادی کے لئے آپ کو ایک عمل سے گزرنا ہوگا۔ آپ کو آگ کے دریا، ابتلا اور قربانیوں کی راہ سے گزرنا پڑے گا۔ مایوس نہ ہوں۔ قومیں ایک دن میں نہیں بنا کرتیں لیکن جیسا کہ ہم رواں دواں ہیں، ہمیں ایسے قدم اٹھانے چاہئیں جو ہمیں آگے کی طرف لے جائیں۔ آپ...
  7. نظام الدین

    ممتاز مفتی مثبت رخ

    پتہ نہیں کیوں میرے دل میں جنت کی آرزو کبھی پیدا نہیں ہوئی۔ اگر اللہ جنت دے دے تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن اس کی آرزو کبھی پیدا نہیں ہوئی۔ دوزخ کا ڈر میں شدت سے محسوس کرتا ہوں لیکن دوزخ سے بچنے کے لئے ثواب کمانے کی آرزو نہیں رکھتا۔ مجھے اس آرزع سے دوکانداری کی بو آتی ہے۔ میرے ذہن میں نیکی،...
  8. نظام الدین

    اب پھول چنیں گے کیا چمن سے

    اب پھول چنیں گے کیا چمن سے تو مجھ سے خفا، میں اپنے من سے وہ وقت کہ پہلی بار دل نے دیکھا تھا تجھے بڑی لگن سے جب چاند کی اشرفی گری تھی اک رات کی طشتری میں چھن سے چہرے پہ مرے جو روشنی تھی تھی تیری نگاہ کی کرن سے خوشبو مجھے آرہی تھی تیری اپنے ہی لباس اور تن سے رہتے تھے ہم ایک دوسرے میں سرشار سے اور...
  9. نظام الدین

    آج کی بات

    عزت کے موتی پر اگر ایک بار میل آجائے تو سینکڑوں دریا بھی اسے دھو نہیں سکتے۔
  10. نظام الدین

    اشفاق احمد معاوضہ

    بڑے سالوں کی بات ہے ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا۔ ’’دعا کریں مجھے کام مل جائے۔‘‘ میں نے کہا۔ ’’تم یقین سے کہتے ہو تمہیں کام کی تلاش ہے؟‘‘ کہنے لگا۔ ’’حد کرتے ہو، پچھلے دو سال سے بیکار ہوں، اگر مجھے کام کی تلاش نہ ہوگی تو کسے ہوگی؟‘‘ میں نے کہا۔ ’’اچھا اگر تمہیں کام مل جائے اور اگر...
  11. نظام الدین

    جاہل

    مشہور سائنسدان آئن اسٹائن ایک مرتبہ بس میں سفر کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے ہینڈ بیگ سے کچھ ضروری کاغذات نکال کر پڑھنا چاہے تو خیال آیا کہ اپنا چشمہ تو گھر بھول آئے ہیں۔ مجبوراً ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے کہا۔ ’’ازراہ کرم! ذرا یہ کاغذات پڑھ دیجئے۔‘‘ اس شخص نے مسکراتے ہوئے کہا۔ ’’جناب! میں بھی آپ کی...
  12. نظام الدین

    عزت نفس

    ہمارے مسئلے اور ہماری پریشانیاں بھی راز ہی ہوتی ہیں۔ ان کا دوسروں کے سامنے اشتہار نہیں لگاتے! جو انسان اپنے آنسو دوسروں سے صاف کرواتا ہے وہ خود کو بے عزت کردیتا ہے اور جو اپنے آنسو خود پونچھتا ہے وہ پہلے سے بھی مضبوط بن جاتا ہے۔ (نمرہ احمد کے ناول ’’جنت کے پتے‘‘ سے اقتباس)
  13. نظام الدین

    وہ کہتے ہیں رنجش کی باتیں بھلادیں

    وہ کہتے ہیں رنجش کی باتیں بھلادیں محبت کریں خوش رہیں مسکرادیں غرور اور ہمارا غرور محبت مہ و مہر کو ان کے در پر جھکادیں جوانی ہو گر جاودانی تو یارب تری سادہ دنیا کو جنت بنادیں شب وصل کی بے خودی چھارہی ہے کہو تو ستاروں کی شمعیں بجھادیں بہاریں سمٹ آئیں کھِل جائیں کلیاں جو ہم تم چمن میں کبھی...
  14. نظام الدین

    آج کی بات

    اپنی زبان کو کسی کے عیبوں سے آلودہ نہ کرو کیونکہ عیب تمہارے بھی ہیں اور زبان دوسرے لوگوں کی بھی ہے۔
  15. نظام الدین

    پتنگ بازی

    ہم پتنگ بازی کو کھیل مانتے ہیں کیونکہ بقول یوسفی ’’جہاں کھیل میں دماغ پر زور پڑا، کھیل کھیل نہیں رہتا، کام بن جاتا ہے۔‘‘ اور پتنگ بازی میں بوجھ دماغ کے بجائے کوٹھے پر پڑتا ہے۔ ہم نے ایک پتنگ باز سے پوچھا۔ ’’یہ پیچ لڑانے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟‘‘ کہا۔ ’’کلائی مضبوط ہوتی ہے۔‘‘ پوچھا۔ ’’مضبوط...
  16. نظام الدین

    خوش گمان

    ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں درندگی، بے ایمانی، سفاکی، بدعنوانی اور حیوانیت عام ہے۔ ہم جس کی مدد کرتے ہیں وہی بری طرح ہمارا استحصال کرتا ہے۔ ہم جسے تربیت پرواز دیتے ہیں، وہ اڑتے ہوئے ہمیں ہی اپنے پنجوں میں جھپٹ لیتے ہیں۔ ایسے میں بندہ خوش گمان کیسے رہ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ (صائمہ اکرم چوہدری کے...
  17. نظام الدین

    پہلا پتھر

    پہلا پتھر مشتاق احمد یوسفی اپنی کتاب کا مقدمہ لکھتے ہوئے اپنا تعارف کراتے ہوئے لکھتے ہیں۔ نام: سرورق پر ملاحظہ فرمائیے ۔خاندان: سو پشت سے پیشہ آباء سپہ گری کے سوا سب کچھ رہا ہے۔ تاریخ پیدائش: عمر کی اس منزل پر آپہنچا ہوں کہ اگر کوئی سن ولادت پوچھ بیٹھے تو اسے فون نمبر بتا کر باتوں میں لگا...
  18. نظام الدین

    اداس شامیں، اجاڑ رستے، کبھی بلائیں تو لوٹ آنا

    اداس شامیں، اجاڑ رستے، کبھی بلائیں تو لوٹ آنا کسی کی آنکھوں میں رتجگوں کے عذاب آئیں تو لوٹ آنا ابھی نئی وادیوں، نئے منظروں میں رہ لو مگر میری جاں یہ سارے اک ایک کرکے جب تم کو چھوڑ جائیں تو لوٹ آنا نئے زمانوں کا کرب اوڑھے ضعیف لمحے، نڈھال یادیں تمہارے خوابوں کے بند کمروں میں لوٹ آئیں تو لوٹ...
  19. نظام الدین

    نصیحت

    نانی اماں نے منے سے کہا۔ ’’جب تمہیں کھانسی آیا کرے تو منہ کے آگے ہاتھ رکھ لیا کرو۔‘‘ منے نے کہا۔ ’’نانی اماں! آپ فکر نہ کریں، میرے دانت آپ کی طرح نقلی نہیں ہیں۔‘‘
  20. نظام الدین

    اشفاق احمد پانسہ

    زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب آپ اپنا سارا دماغ، ساری طاقت، ساری ترکیبیں اور ساری صلاحیتیں صرف کرچکے ہوتے ہیں اور پانسہ پھینک چکے ہوتے ہیں۔ اس وقت سب کچھ خدا کے ہاتھ میں ہوتا ہے، اور آپ کچھ نہیں کرسکتے۔ (’’بابا صاحبا‘‘ از اشفاق احمد سے اقتباس)
Top