نتائج تلاش

  1. رضوان

    چراغ تلے تبصرے اور جائزے

    قیصرانی ایک باب“ پڑیے گر بیمار“ (تمہارے تو حسبِ حال ہے آجکل) تو بھجواچکا ہوں۔ اگر کچھ مشکل ہو تو پی ڈی ایف فائل بھجواسکتا ہوں۔ باقی ماندہ بھی آج بھجوا دیتا ہوں۔ ایک باب شمشاد بھائی کو بھیج دیتے ہیں اس طرح اس پر کام تیز ہو جائیگا۔ نبیل مقدمہ پہلے ہی لکھ چکے ہیں نیچے کے لنک پر دیکھ لیجیے۔...
  2. رضوان

    چوہے کیوں شیر ہوجاتے ہیں؟

    چوہے کیوں شیر ہوجاتے ہیں؟ سائنس دانوں نے یہ راز بھی پالیا کہ آخر چوہوں کو کون بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس کا ذمہ دار ایک طفیلی (parasite) ٹاکسوپلازمہ ( Toxoplasma) ہے۔ جو اپنے لائف سائیکل کو پورا کرنے کے لیے اپنے میزبان کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے۔ ٹاکسو پلازمہ صرف...
  3. رضوان

    “دلی کے چٹخارے“ سے ایک اقتباس

    منصور قیصرانی نے ضیاء محی الدین کے ربط دیکر میری ایک پرانی خواہش کو پھر زندہ کر دیا ہے۔ وہ ہے شاہد احمد دہلوی کے مضامین سے محفل کی سجاوٹ بڑھانا۔ اسی سلسلے میں کچھ اقتباسات پیش ہیں۔ باقی مضامین بھی اسی طرح لیکن لائبریری میں نزرِ قارئین کرتا رہوں گا۔ اس وقت زبان کے چٹخارے اور ساتھ ساتھ لفظی...
  4. رضوان

    موازنہ چند فارسی اردو الفاظ کا

    فارسی اردو الفاظ دفتری گھس گھس جسے ہم پاکستان میں حقارت سے کاغزی کاروائی کہتے ہیں ایران میں کاغز بازی کہلاتی ہے۔ کاروائی سے یہ مغالطہ ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی نے کوئی نہ کوئی کام سر انجام دیا ہے۔ بازی زیادہ موزوں ہے کیونکہ جو کچھ کاغزات میں ہوا وہ ایک کھیل تھا جو نالائق عملہ بڑی مہارت سے کھیلتا...
  5. رضوان

    راول ڈیم

    راول ڈیم کی سوکھی پپڑیوں سے کیا پایا۔ لبالب بھرے راول ڈیم پر تو اکثر پکنک منانے جاتے ہی ہیں آج جاں بلب سوکھے راول ڈیم کی سیر کو گئے۔ خشک سالی سے جھیل سوکھ کر ایک تالاب بن چکی تھی ۔ وہ حصے جو عموماً سطح آب تلے گم ہوتے ہیں آج مٹی کی سوکھی پپڑیوں کی شکل میں سامنے تھے۔ ہم تجسس کے ماروں کے لیے یہی...
  6. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    23 تاریخ کو میرے بیٹے زبیر کی سالگرہ ہے۔ یہ دوسری سالگرہ وہ ہم سب گھر والوں سے دور منا رہا ہے۔ میری جانب سے اسکی امی، عمیر عمیرہ، منیزہ کی جانب سے بہت بہت مبارک خدا تمہیں خوشیاں اور کامرانیاں دے، زندگی میں کامیابیاں تمہارے قدم چومیں۔ جون میں جب تم آؤ گے تو دھوم دھام سے تقریب منائیں گے۔ جانے...
  7. رضوان

    امراو جان ادا (مرزا ہادی رسوا) تبصرے اور جائزہ

    محترم وہاب اعجاز خان صاحب کیسے جان لیتے ہیں کہ محفل کے ساتھی منتظر ہیں ایسے ہی کسی شاہکار کے۔ پچھلے چند دنوں میں انہوں نے پے در پے جو مضامین پوسٹ کیے ہیں تو مجھ جیسا قاری تو ابھی وہ بھی نہیں پڑھ پایا۔ اس پر مستزاد آج “امراؤ جان ادا پر تنقیدی مضمون “ بھی محفل میں لے آئے ہیںَ جو نہ صرف ایم اے...
  8. رضوان

    غالب اور ماریشس

    غالب اور ماریشس (رضاعلی عابدی کے سفر نامہ ماریشس “جہازی بھائی“ سے اقتباس) کبھی کسی نے سوچا ہے کہ ماریشس سے میرزا غالب کا کیا رشتہ ہے؟ جزیرے کے صدر قاسم التیم صبح اپنی تقریر میں یہ سوال کرکے چلے گئے۔ اس کے بعد دن بھر غالب کا ذکر رہا لیکن اس سوال کی طرف کسی نے توجہ نہیں کی۔ غالب کی 125ویں...
  9. رضوان

    یوم مئی

    یوم مئی شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام یکم مئی ہر برس آتا ہے اپنے ساتھ کیے سوالات لیے۔ آٹھ گھنٹے اوقات کار (دوبارہ کب کے سلب ہوچکے) مزوروں کے حقوق اور انجمن سازی (یہ کیا ہوتی ہے) کام کے لیئے بہتر ماحول کم از کم اجرت کا تعین (بھٹہ مزدور تو سامنے کی بات ہے بیسیوں دیگر جیسے کھیت مزدوری پر پردہ پڑا...
  10. رضوان

    دیوان (ناصر کاظمی) تبصرے اور تجاویز

    وہاب اعجاز خان کی تیزگامی کی نظیر کم از کم محفل میں تو نہیں ملتی۔ دو ہی دنوں بلکہ راتوں میں انہوں نے کام تقریباً نبیڑ ڈالا۔ ناصر کاظمی کے دیوان پر کام کرنے کے لیے وہاب رات کا دوسرا پہر چنتے ہیں اور بقول ناصر: رات اندھیری ہے تو اپنے دھیان کی مشعل جلا قافلے والوں میں کس کو کس کی پروا ہے نہ...
  11. رضوان

    غالب اور حالی

    غالب اور حالی اقتباس از یادگارِ حالی حالی کا مستقل قیام تو جہانگیرآباد میں رہتا تھا مگر دلّی بھی شیفتہ کے ساتھ اکثر آتے اور رہتے تھے۔ مرزا غالب سے جو دونوں کےدوست اور استاد تھے، خوب صحبتیں گرم رہا کرتی تھیں۔ حالی کی جوانی کی عمر تھی۔ طبیعت پر مزہبی رنگ غالب تھا اور جیسا کہ نوجوانی کے عہد کا...
  12. رضوان

    مناجاتِ بیوہ - حالی

    (مولانا الطاف حسین حالی کی نظم “مناجاتِ بیوہ“ مکمل تو نہیں مل سکی مگر ٹکڑوں میں دستیاب ہوئی ہے اگر کوئی اور ساتھی اسے مکمل کرسکیں تو احسان مند رہوں گا: رضوان) مناجاتِ بیوہ یادگارِحالی از صالحہ عابد حسین سے اقتباس مجھے ‘‘مناجاتِ بیوہ‘‘ پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ حالی باوجود مرد ہونے کے ایسا درد آشنا،...
  13. رضوان

    تبصرے و تجاویز کلیات خلیل جبران “حکایت جبران“

    کلیاتِ خلیل جبران کو اردوویب پر شیئر کرنا ایک کارنامے سے کم نہیں ہے۔ خلیل جبران ایک زندہ و جاوید نام ہے جس کی تحریروں نے ایک عالم کو مسخر کیا ہے۔ امیدِ محبت نے ہمیں نئے سرے سے خلیل جبران سے وابستگی کی امید دلائی ہے۔ مبارکباد اور صد آفرین۔ http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2306...
  14. رضوان

    میاں مگرمچھ

    میاں مگرمچھ اگر نگر کے میا ں مگرمچھ ہم کو بتاؤ با لکل سچ د م ہے تمہاری اتنی موٹی آنکھیں کیوں ہیں اتنی چھو ٹی مسکراتے ہو تم ایسے کوئی بات ہوئی ہو جیسے اچھا بابا کچھ نہ بولو دانتوں والا منہ نہ کھولو تم کوئی گپ شپ نہیں کرو گے جو ہوا سامنے ہڑپ کرو گے[/color]
  15. رضوان

    استاد بھارت میں شاگرد سات سمندر پار

    ہندوستان میں ای لرننگ یعنی انٹر نیٹ پر درس و تدریس کا سلسلہ تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ یورپ اور امریکہ کے ہزاروں طلباء انٹر نیٹ پر ہندوستانی اساتذہ سے طبیعات، کیمیا، حساب اور انگریزی جیسے مضامین میں تعلیم حاصل کرہے ہیں اور کال سینٹرز کی طرح ای ٹیوشن کا یہ نیا کاروبار تیزی سے ترقی کررہا ہے۔...
  16. رضوان

    آنندی - غلام عباس

    بلديہ کا اجلاس زوروں پر تھا، ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور خلاف معمول ايک ممبر بھي غير حاضر نہ تھا، بلديہ کے زير بحث مسئلہ يہ تھا کہ زنان بازاري کو شہر بدر کر دياجائے، کيوں کہ ان کا وجود انسانيت، شرافت اور تہذيب کے دامن پر بد نما داغ ہے۔ بلديہ کے ايک بھاري بھر کم رکن جو ملک و قوم کے سچے خير...
  17. رضوان

    سونیا گاندھی کا استعفٰی

    جیہ بچن کے خلاف عدالتی فیصلے اور سونیا گاندھی کے اسی سے ملتے جلتے معاملے کے تحت خود سے استعفٰی نے ایک بار پھر بھارت میں جمہوریت کی گہری جڑوں کی توثیق کی ہے۔ یہ اس بات کا ایک اور اٹل ثبوت بھی ہے کہ بار بار کے انتخابات اور عوام کے سامنے جوابدھی کا تصور ہندوستانی معاشرے میں رچ چکا ہے۔ یہی امتیاز...
  18. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    فیل ہونے کے فوائد بشارت کہتے ہیں کہ بی اے کا امتحان دینے کے بعد یہ فکر لاحق ہوئی کہ اگر فیل ہو گئے تو کیا ہوگا۔ وظیفہ پڑھا تو بحمداللہ یہ فکر تو بالکل رفع ہو گئی، لیکن اس سے بھی بڑی ایک اور تشویش لاحق ہو گئی۔ یعنٰی اگر خدانخواستہ پاس ہوگئے تو؟ نوکری ملنی محال۔ یار دوست سب تتر بتر ہو جائیں گے۔...
  19. رضوان

    آبِ گم (حویلی)

    وہ آدمي ہے مگر ديکھنے کي تاب نہيں: يادش بخير! ميں نے 1945 ميں جب قبلہ کو پہلے پہل ديکھا تو ان کا حليہ ايسا ہو گيا تھا جيسا اب ميرا ہے۔ ليکن ذکر ہمارے يار طرح دار بشارت علي فاروقي کے خسر کا ہے، لٰہذا تعارف کچھ انہي کي زباں سے اچھا معلوم ہوگا۔ ہم ني بارہا سنا آپ بھي سنيے۔ ،،وہ ہميشہ سے ميرے...
  20. رضوان

    حجِ اکبر از سعادت حسن منٹو

    امتياز اور صغير کي شادي ہوئي۔ تو شہر بھر ميں دھوم مچ گئي، آتش بازيوں کا رواج باقي نہيں رہا تھا مگر دولہے کے باپ نے اس پراني عياشي پر بے دريغ روپيہ صرف کيا۔ جب صغير زيوروں سے لدے پھندے سفيد براق گھوڑے پر سوار تھا تو اس کے چاروں طرف انار چھوٹ رہے تھے، مہتابياں اپنے رنگ برنگ شعلے بکھير رہي تھيں،...
Top