عزیزانِ گرامی تسلیمات
آن لائن جریدے ’’سَمت‘‘ کے شمارہ ۵۱ کے ساتھ حاضر ہوں۔
تازہ شمارہ - سَمت
اس شمارے میں شمیم حنفی، رتن سنگھ، مشرف عالم ذوقی اور ان کی اہلیہ تبسم فاطمہ، انجم عثمانی اور عنبر بہرائچی کو یاد کیا گیا ہے جو گزشتہ سہ ماہی میں ہمیں اداس و سوگوار چھوڑ گئے۔ مشمولات کی تفصیل ذیل میں ہے...
پرسوں سے آج صبح تک جن ادباء کے انتقال کی خبریں ملی ہیں، وہ ذیل میں ہیں
مشرّف عالم ذوقی، ناول اور افسانہ نگار
سلطان اختر. معروف شاعر
مناظر عاشق ہرگانوی ہمہ جہت ادبی شخصیت
انجم عثمانی، معروف افسانہ نگار
فرتاش سید. پاکستانی شاعر
اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے
عزیزانِ گرامی
تسلیمات
آپ کے اپنے جریدے 'سمت' کا جشن زریں مبارک ہو۔
اور اس کے ساتھ ہی اس منفرد ادبی جریدے کے پچاسویں شمارے، جشنِ زریں نمبر کے ساتھ حاضر ہوں۔
تازہ شمارہ - سَمت
اس شمارے کے دو حصوں کا اعلان کیا جا چکا تھا، لیکن عملی طور پر اس کے تین حصے ہو گئے ہیں، اضافی حصہ 'ضمیمۂ فاروقی' ہے جس کے...
عزیزان گرامی
نیا سال ۲۰۲۱ء مبارک
نئے سال کے پہلے ہی دن حسب معمول آپ کے پسندیدہ جریدے ’سَمت‘ کا نیا شمارہ لے کر حاضر ہوں۔
تازہ شمارہ - سَمت
شاید آپ خواتین و حضرات اس سال کے سب سے بڑے ادبی سانحے کی امید کر رہے ہوں گے، یعنی شمس الرحمٰن فاروقی صاحب کے سانحۂ ارتحال کے سلسلے میں کچھ ضراج پیش کیا گیا...
آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ زیر ترتیب شمارے (جنوری تا مارچ) کے بعد اگلا شمارہ، بابت اپریل تا جون ۲۰۲۱ء۔ ہمارا پچاسواں شمارہ ہو گا جسے گولڈن جوبلی یا جشنِ زریں خاص نمبر کہا جائے گا۔ اس شمارے کے بارے میں یہ سوچا گیا ہے کہ اس خاص نمبر کے دو حصے کیے جائیں، پہلے حصے میں ۲۰۰۵ء، یعنی جب سے آپ کا یہ...
ان لائن جریدے سمت کا شمارہ ٤٨ مطابق اکتوبر تا دسمبر ٢٠٢٠ء شائع کر دیا گیا ہے
اس شمارے میں
عقیدت
شاہین
یاد رفتگاں کے تحت
راحت اندوری کی کچھ غزلیں اور ان کے آخری اشعار
ارمان نجمی کی خود نوشت سوانحی تحریر اور ان کی کچھ نظمیں
نصرت ظہیر پر حقانی القاسمی کا مضمون اور ان کے اپنے دو مضامین (جو اتفاق...
عزیزان گرامی
تسلیمات
آپ کے اپنے آن لائن جریدے 'سَمت' کے تازہ شمارے کے ساتھ حاضر ہوں
تازہ شمارہ - سَمت
یہ شمارہ جو افسانہ نمبر ہے، جولائی تا ستمبر ٢٠٢٠ء کا شمارہ ہے جس کا آن لائن اجراء کر دیا گیا ہے۔
اس شمارے میں یاد رفتگاں کے تحت کئی ادیبوں کو یاد کیا گیا ہے جن کا اس سہ ماہی میں رحلت ہوئی۔...
قرآن سمجھ کر پڑھنا سیکھیے
اعجاز عبید
نوٹ
کافی عرصے سے اس کتاب کی تخلیق و تحقیق میں لگا ہوا تھا، اب مکمل ہو گئی ہے۔ تو یہاں ہی اس کا متن پوسٹ کر رہا ہوں۔ یہ میرے حساب سے تو مکمل ہو گئی ہے۔ لیکن یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ احباب اس کا جائزہ لیں اور کہیں کوئی تحقیقی غلطی ہو گئی ہو تو آگاہ...
عزیزان گرامی
آن لائن جریدے ’سمت‘ کے شمارہ ۴۴ مطابق اکتوبر تا دسمبر ۲۰۱۹ء کے ساتھ حاضر ہوں۔ اسےیہاں پڑھا جا سکتا ہے:
تازہ شمارہ - سَمت
اس شمارے کے مشمولات:
عقیدت:
کب تک مِرے مولا ۔۔۔ شاذ تمکنت
گاہے گاہے باز خواں:
شاکر میرٹھی ۔۔۔ عابد رضا بیدار
مانگے کا اجالا:
تاریک راہیں ۔۔۔ ڈاکٹر علی دوست بلوچ/...
یہ تو میں اکثر نشان دہی کر ہی چکا ہوں کہ ہمارے کمپوزر بلکہ عام طور پر کمپیوٹر یا موبائل فون پر اردو ٹائپ کرنے والے الفاظ ملا کر لکھ دیتے ہیں، جن حروف کو ملانے سے فرق نہیں پڑتا۔
مثلاً ’ملادیا‘ درست لگتا ہے، اس لیے لکھا جاتا ہے، لیکن ہنسدیا کو ہمیشہ ہنس دیا لکھا جاتا ہے۔ اس ضمن میں ایک بات کا میں...
عزیزان گرامی
’سَمت‘ کا تازہ شمارہ پیش خدمت ہے:
تازہ شمارہ - سَمت
اس شمارے کے مشمولات
عقیدت
حمد ۔۔۔ محمد ذیشان نصر
نعت رسول پاک ۔۔۔ نسیم سحر
گاہے گاہے باز خواں
مثنوی خواب و خیال ۔۔۔ میر تقی میرؔ
یادِ رفتگاں
معاشرہ عبوری اور تشکیلی دور سے گذر رہا ہے ۔۔۔ جمیل جالبی، انٹرویو
بچوں کے جمیل جالبی...
عزیزانِ گرامی
تسلیمات
بہت مسرت کے ساتھ اطلاع دی جا رہی ہے کہ آن لائن جریدے ’سمت‘ کا شمارہ 42 کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اس شمارے کے مشمولات:
عقیدت:
حمد باری تعالیٰ ۔۔۔ سید اقبال عظیمؔ
یاد رفتگاں:
خالدہ حسین: ایک بھید بھری بات ۔۔۔ گفتگو: قرۃ العین طاہرہ
پرندہ ۔۔۔ خالدہ حسین
تازہ منظر نامے ۔۔۔ اقبال...
کسی نے آسٹریلیا کا انڈیا دورہ کا دھاگہ نہیں کھولا اب تک!
آج ناگپور میں دوسرا ون ڈے بھی ہندوستان نے جیت ہی لیا مگر کیا میچ تھا، بہت مزا آیا
اب تک دونوں ون ڈے انڈیا نے ہی جیتے ہیں اور دونوں میچ ایسے ہی نازک دور سے گزرتے رہے
عزیزا نِ گرامی
تسلیمات اور سال نو مبارک
مسرت کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ آن لائن جریدے’سمت‘ کا شمارہ ۴۱، بابت جنوری تا مارچ ۲۰۱۹ء کا اجراء عمل میں آ گیا ہے۔ یہ شمارہ یہاں دیکھا جا سکتا ہے
تازہ شمارہ - سَمت
اس شمارے کے مشمولات ملاحظہ فرمائیں:
عقیدت
نعت رسولﷺ ۔۔ عبید الرحمٰن نیازی
یادِ...
مجھے گوگل کیشے کنٹینٹ آج کل نظر نہیں آتی پہلے سرچ کرنے پر یہ آپشن ملتی تھی، فرقان احمد نے جو قاضی عبد الستار پر مضمون کا لنک دیا تھا، وہ ایسی ہی کنٹینٹ کا تھا ۔ اب اس لنک کو دیکھیں، شاید کوئی متن برآمد کر سکے...
اصلاح سخن فورم میں تین ہزار چھ سو لڑیاں ہیں لیکن میرے مشورے والی پہلی یہ پوسٹ ہے۔ جب کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پہلی بار میں نے ظفری کی غزل پر ہاتھ صاف کیے تھے لیکن وہ پوسٹ نہیں مل سکی ہے۔
احباب ذرا مدد فرمائیں کہ میں نے کل کتنی پوسٹس پر اپنا قلم اٹھایا ہے اور اصلاح کی ہے۔
امان زرگر ارشد چوہدری...
عزیزان گرامی
’سمت‘ کا تازہ شمارہ، شمارہ چالیس، اکتوبر تا دسمبر ۲۰۱۸ء حاضر ہے
تازہ شمارہ - سَمت
اس شمارے کے مشمولاتَ
عقیدت
سلام ۔۔۔ علامہ ماہر القادری
یاد رفتگاں
گوپال داس نیرج کی غزلیں
میرا شہر سیال کوٹ ۔۔۔ کلدیپ نیئر
دوزخی ۔۔۔ مشرف عالم ذوقی
گاہے گاہے باز خواں ۔۔۔۔۔
منٹو اور فلم ’’مرزا...
پچھلے سال مانو کے ترجمہ سیمینار میں اس ای بھاشا سیتو پروجیکٹ کا پتہ چلا تھا۔ اب معلوم ہوا کہ انہوں نے کافی ترقی کر لی ہے اور ٹرانسزار میدان میں آ گیا ہے۔ اس میں رجسٹر کر کے تجربے کر کے دیکھیں۔
دوسرے لسانی پراجیکٹس کے ڈیمو بھی یہاں دستیاب ہیں۔ ٹرانسلٹریشن تو کامیاب نہیں، بہر حال احباب بھی تجربات...
پچھلے ہفتے ہی یہ اطلاع ملی کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، حکومت ہند نے ای کتاب ریڈر کا اجراء مارچ 2018 میں ہی کر دیا ہے۔ اسے انسٹال کرنے ہر پتہ چلا کہ ایک انگریزی کتاب کے علاوہ تین کتابیں اور بھی انسٹال ہو جاتی ہیں۔ جن میں سے دو کتابیں کتاب ایپ سے حاصل شدہ ہیں۔ اور ایک کتاب میری لائبریریوں...