نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    نئے الفاظ کی تشکیل و ترویج - اردو کی ممکنہ ترقی کی جانب ایک قدم

    ظہیرؔ بھائی کا محولہ بالا فقرہ پڑھ کر ایک طرفہ خیال ذہن میں آیا۔ ویب گاہ کا لفظ واقعی نہایت سبک اور خوب صورت ہے۔ میں نے غالباً یہ کہیں پڑھا تھا اور اس کے بعد اردو میں حتیٰ المقدور اسے برتنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔ آج ایک اور قضیے میں لفظ بلاگ (Blog) کے مناسب اردو متبادل کی تلاش ہوئی مگر بوجوہ اسے...
  2. راحیل فاروق

    بلاگسپاٹ بلاگ پر مہر نستعلیق کا نفاذ کیسے کیا جائے؟

    بہت سر کھپانے کے باوجود بھی اب تک مہر نستعلیق کو میں اپنے اردو بلاگ پر لاگو نہیں کر سکا۔ چونکہ میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اکیلا اناڑی نہیں ہوں اس لیے میری خواہش ہو گی کہ متعلقہ میدان کے احباب بلاگر پر اس فونٹ کی تنصیب کے بارے میں ایک جامع سبق مبتدیوں کے لیے تحریر فرما دیں جس میں تمام مدارج...
  3. راحیل فاروق

    وحشت کی آگ آگ تھی فرقت کی لو نہ تھی

    وحشت کی آگ آگ تھی فرقت کی لو نہ تھی ایسا دھواں ہوا کہ لگا تو بھی تو نہ تھی تم نے ستم کیا تو پشیمان کیوں ہوئے میں نے یہ کب کہا کہ مجھے آرزو نہ تھی وہ زندگی جو تیرے شہیدوں نے کی ہے دوست آبِ بقا کی بوند تھی دل کا لہو نہ تھی منزل کے ہر حجاب نے چکرا دیا مجھے موجود جا بجا تھی مگر رو برو نہ تھی...
  4. راحیل فاروق

    تلاشِ مسرت

    صاحبو، ژاں ژاک رُوسو فرانس کا ایک جادو بیان ادیب تھا۔ اس کی فکر میں بڑی گہرائی اور گیرائی تھی۔ مغرب نے اس کی دانش سے خوب خوب استفادہ کیا۔ جمہوریت اور انسانیت کے منشوروں کے لیے اس کی تحریریں منارۂِ نور سمجھی گئیں۔ انقلابِ فرانس کے بانیوں میں اس کا نام بڑا محترم ہے۔ الغرض، نہایت دانا و بینا شخص...
  5. راحیل فاروق

    جو بات ہماری تھی وہ بات ہی کب کی ہے

    جو بات ہماری تھی وہ بات ہی کب کی ہے اجمالِ وفا میں سب تفصیل ادب کی ہے سر مارتے پھرتے ہیں جو دشت میں آدم زاد کچھ ہاتھ ہے اپنا بھی کچھ بات نسب کی ہے عشاق تو پاگل ہیں فریاد پہ مت جاؤ جس بزم میں تم آئے وہ بزم طرب کی ہے پہلے تو محبت میں جو گزری سو ہے معلوم پر کچھ نہیں کہہ سکتے جو کیفیت اب کی ہے...
  6. راحیل فاروق

    دل موئے دا دارُو کوئی نہ ہُٹّے کر دوائیاں

    پنجابی زبان میں میری پہلی 'باقاعدہ' کاوش۔ دل موئے دا دارُو کوئی نہ ہُٹّے کر دوائیاں صدقے جایے یار سجن دے لاش نوں اَگّاں لائیاں ہجر وصال دی آساں بھانویں سوکن بن بن بیٹھن دل دیاں کَندھاں کیہڑیاں کَندھاں کی ڈھائیاں کی چائیاں جیوندی جاگدی خلقت تیری مر مُک گئی اے ربّا چار چفیرے چپ ای چپ اے دِتیاں...
  7. راحیل فاروق

    محفل کے مافوق الفطرت عناصر

    کچھ دن پہلے ایک مراسلے پر کئی درجہ بندیاں دینے کا چرچا رہا۔ اس کرامات کی سائنسی توجیہات سے آپ مطمئن ہوئے ہوں تو ہوئے ہوں، ہم اسے من جانب اللہ ہی سمجھتے ہیں۔ خیر، باتیں ہوتی رہیں گی۔ ابھی یہ دیکھیے: کیفیت نامے میں جو منتر دیا گیا ہے اس کی بابت بس اتنا ہی کہوں گا کہ ڈونٹ ٹرائی ایٹ ہوم!
  8. راحیل فاروق

    ہمہ تن گوش ہوں، ہمہ تن گوش

    ہمہ تن گوش ہوں ہمہ تن گوش دوست خاموش ہے بہت خاموش کوئے جانانہ تھا کہ ویرانہ تھا مجھے ہوش؟ کیوں نہ تھا مجھے ہوش؟ ہاں ظلوم و جہول ہوں یا رب دوش کس کا ہے؟ بول کس کا ہے دوش؟ کون ہے؟ جی فقیر! ہائے نہیں کیا خور و نوش؟ کیا فقط خور و نوش؟ سینہ میدانِ جنگ ہے کس کا دم زرہ پوش ہے نہ غم زرہ پوش پھر...
  9. راحیل فاروق

    بدر الفاتح سے ملاقات

    ہم نے الائیڈ بینک کے سامنے کھڑے ہو کر ادھر ادھر دیکھا۔ کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ ناچار ہم نےان کا نمبر ملا کر علمِ جغرافیہ کے مبادیات زیرِ بحث لانے کا فیصلہ کیا۔ ابھی نیت ہی باندھ رہے تھے کہ موصوف نے چہک کر فرمایا، "میں نے آپ کو دیکھ لیا ہے۔" اس سے پہلے کہ ہم انھیں مبارک باد دیتے، کچھ فاصلے پہ...
  10. راحیل فاروق

    تم اپنے حسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے

    ظہیرؔ بھائی کے لیے غدر سے قبل کی ایک غزل! تم اپنے حسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے کہ لکھنے والے تو مدت سے ہوش کھو بیٹھے ترس گئی ہیں نگاہیں، زیادہ کیا کہیے صنم صنم رہے بہتر، خدا نہ ہو بیٹھے خدا کے فضل سے تعلیم وہ ہوئی ہے عام خرد تو خیر، جنوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے برا کیا کہ تلاطم میں ناخدائی کی...
  11. راحیل فاروق

    ادب، شعر اور نثر

    شاعری کی تعریف کے سلسلے میں جو فسادات ناقدین و ناظرین کے ہاں برپا رہے ہیں ان سے ادب کے قارئین واقف ہیں۔ دور کی کوڑیاں بھی کم نہیں لائی گئیں اور گھر کے کھوٹے سکے بھی بہت چلائے گئے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ان بحثوں کے شیوع اور منہاج پر بہت زیادہ اثر گزشتہ کچھ عرصے سے تنقیدِ مغرب کا رہا ہے۔ یہ اندازِ...
  12. راحیل فاروق

    ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو

    (ساغرؔ صدیقی کی اور اپنی روح سے معذرت کے ساتھ :laughing::laughing::laughing:) ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو مر نہ جائیں تو کیا تماشا ہو غسل خانے میں، ٹھنڈے پانی میں مسکرائیں تو کیا تماشا ہو نام اللہ کا لے کے گھس تو گئے نکل آئیں تو کیا تماشا ہو ناچ اٹھیں یار دوست اور ہم بھی کپکپائیں تو کیا تماشا...
  13. راحیل فاروق

    پختہ ہونے نہ دیا خام بھی رہنے نہ دیا

    پختہ ہونے نہ دیا خام بھی رہنے نہ دیا عشق نے خاص تو کیا عام بھی رہنے نہ دیا ہائے ری گردشِ ایام کہ اب کے تو نے شکوۂِ گردشِ ایام بھی رہنے نہ دیا آخرِ کار پکارا اسے ظالم کہہ کر درد نے دوست کا اکرام بھی رہنے نہ دیا کوئی کیوں آئے گا دوبارہ تری جنت میں دانہ بھی چھین لیا، دام بھی رہنے نہ دیا عیش میں...
  14. راحیل فاروق

    اردو ہے جس کا نام

    اردو کے حوالے سے اکثر دلچسپ اور بعض اوقات خاصے پرتفنن قسم کے سوالات موصول ہوتے رہتے ہیں۔ بعض تو ان میں سے خاصے چکرا دینے والے بھی معلوم ہوتے ہیں۔ میری خواہش ہو گی کہ اس قسم کے معاملات پر بحث اس لڑی میں ہو جایا کرے۔ جہاں تک میری بساط ہو گی میں جواب دیا کروں گا ورنہ بہت لوگ محفل پر موجود ہیں۔ ---...
  15. راحیل فاروق

    انگریزی زبان کے اصولِ سہ گانہ

    مجھے طالب علموں کی بدقسمتی سے مختلف سطحوں پر انگریزی زبان و ادب کی تدریس کا اتفاق ہوا ہے۔ یہ امر میرے لیے نہایت حیرت کا باعث تھا کہ انگریزی کا وسیع ذخیرۂِ الفاظ اور مناسب فہم رکھنے والے لوگ بھی اکثر اس زبان میں تحریری یا زبانی اظہارِ خیال کے قابل نہیں ہوتے۔ ادب کے طلبا کے لیے تو یہ معاملہ نہایت...
  16. راحیل فاروق

    تم جو کہو مناسب، تم جو بتاؤ سو ہو

    تم جو کہو مناسب، تم جو بتاؤ سو ہو اب عشق ہو گیا ہے، میری بلا سے جو ہو سنتے تھے عاشقی میں خطرہ ہے جان کا بھی نیت ملاحظہ ہو، ہم نے کہا "چلو، ہو!" نازک تھا آبگینہ پر کھیل کھیل ہی میں چوٹ ایسی پڑ گئی ہے پتھر تڑخ کے دو ہو ڈھے جائے گی کسی دن دل کی عمارت آخر کچھ گھر پہ بھی توجہ، اے گھر کے باسیو! ہو...
  17. راحیل فاروق

    کچھ اور سخن کر کہ غزل سلکِ گہر ہے!

    (محمداحمد بھائی کی فرمائش پر لکھا گیا) عالمی ادب کے تناظر میں دیکھا جائے تو غزل یوں معلوم ہوتی ہے جیسے جل پریوں کے جمگھٹ میں کوئی آسمانی پری سطحِ آب پر اتر آئی ہو۔ اجنبی اجنبی، وحشی وحشی، تنہا تنہا۔ جس کے حسنِ سوگوار پر لوگ ریجھ بھی جائیں اور سٹپٹا بھی جائیں۔ دیوانوں کو اس کا جمالِ بے ہمتا وجد...
  18. راحیل فاروق

    پطرس بخاری اخبار میں ضرورت ہے

    یہ ایک اشتہار ہے۔ لیکن چونکہ عام اشتہاروں سے بہت زیادہ طویل ہے اس لیے شروع میں یہ بتا دینا مناسب معلوم ہوا ورنہ شاید آپ پہچاننے نہ پاتے۔ میں اشتہار دینے والا ایک روزنامہ اخبار کا ایڈیٹر ہوں۔ چند دن سے ہمارا ایک چھوٹا سا اشتہار اس مضمون کا اخباروں میں یہ نکل رہا ہے کہ ہمیں مترجم اور سب ایڈیٹر کی...
  19. راحیل فاروق

    مداری - باتصویر

    ہمیں ڈیزائننگ بالکل نہیں آتی۔ شاعری کے باب میں بھی بعض علیہ ما علیہ قسم کے احباب یہی خیال رکھتے ہیں۔ مگر پھر بھی۔۔۔ (نقش ماخوذ از پکسا بے)
  20. راحیل فاروق

    بحورِ نوزدگانہ

    عروض میں انیس بحروں کو اصل الاصول کی حیثیت حاصل ہے۔ گو کہ کچھ عروضیوں نے ان کے سوا بھی بحریں متعارف کروانے کی کوشش کی ہے مگر وہ بار نہ پا سکیں۔ اس کی وجہ غالباً یہ رہی ہے کہ ان انیس بحور پر زحافات کے عمل سے تقریباً کسی بھی وزن کا استخراج ممکن ہے لہٰذا نئی بحور کی ضرورت کالعدم ہو جاتی ہے۔ ان بحور...
Top