اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ جو جوان کسی بوڑھے کے بڑھاپے کی وجہ سے اس کی عزت و تکریم کرتا ہے تو اللہ عزوجل اس جوان کے لیے کسی کو مقرر فرما دیتا ہے
جو اس کے بڑھاپے میں اس کی عزت و تکریم کرے۔۔۔
(سنن ترمذی)
اگر آپ کو باقاعدگی سے آقا علیہ الصلاۃ والسلام پر درود شریف پڑھنے کا شرف مل رہا ہے تو یقین رکھیں کہ آپ پر فضل فرمانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔۔۔
اللٰھم صل وسلم علٰی سیدنا ونبینا محمد وعلٰی آلہ واصحابہ وبارک۔۔۔
اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ قیامت کے دن اللہ عزوجل فرمائے گا، کہاں ہیں وہ لوگ جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کیا کرتے تھے۔ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا کیونکہ آج میرے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہے۔۔۔
(صحیح مسلم)
وضو کے وقت جامع دعا۔
حضرت ابو موسٰی اشعری فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے وضو کیا اور یہ دعا پڑھی!
اللّٰهمّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِی، وَبَارِك لِی فِی رِزقِی۔
میں نے عرض کیا یا نبی اللہ، میں نے آپ کو ان الفاظ کے ساتھ دعا مانگتے سنا ۔ آپ ﷺ نے...
اذان کا جواب اور جنت۔۔۔
رسول اللہ ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ جب مؤذن اللہ اکبر اللہ اکبر کہے اور تم میں سے کوئی اس کے جواب میں اللہ اکبر اللہ اکبر کہے۔ پھر جس طرح مؤذن کہتا جائے، یہ شخص بھی کہتا جائے اور حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح کے جواب میں لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہے۔ پھر جب مؤذن لا...