محبت سے درود شریف پڑھ لیں ، اس کی بہت برکات ہیں۔ اللہ عزوجل آپ کو وہ سب برکات عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔
أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی آله وسلم تسلیماً۔۔۔
وَعَسٰٓى اَنْ تکرهُوْا شَيْئًا وَّهُوَ خَیر لَّكُمْ ۚ وَعَسٰٓى اَنْ تُحِبُّوْا شَيْئًا وَّهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ؕ وَاللہ يَعْلَمُ وَاَنْتمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔
ممکن ہے تم کسی چیز کو ناگوار سمجھو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے مضر ہو، اور اللہ ہی...
وہ ذات کہ جو چھلکے کے ذریعے ایک چھوٹے سے پھل کی بھی حفاظت کا اہتمام کرتی ہے ، اپنے بندے کو کیسے بے یار و مددگار چھوڑ سکتی ہے!!!
حسبنا اللہ ونعم الوکیل۔۔۔
اگر نامِ محمد را نیا وردے شفیع آدم
نہ آدم یافتے توبہ، نہ نوح از غرق نجینا
اگر آدم علیہ السلام نامِ محمد ﷺ کو اپنا شفیع نہ بناتے،
تو نہ آدم علیہ السلام توبہ کو پاتے اور نہ نوح علیہ السلام غرقابی سے نجات پاتے۔۔۔
(علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
بجا فرمایا۔ یہ ایسا شرف ہے جو اللہ عزوجل نے بغیر مانگے محض اپنے فضل سے ہمیں عطا فرما دیا ہے جس پر اس کریم کا جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے۔ اس شرف کی صحیح قدروقیمت قیامت کے دن معلوم ہو گی۔۔۔
وصل اللہ علی نورٍ کزُو شُد نور ہا پیدا
زمیں از حُبِّ اُو ساکن فلک در عشق اُو شیدا
اور اللہ عزوجل کی رحمت ہو اس نور پر کہ جس سے تمام نور پیدا ہوئے،
زمین جس کی محبت کی وجہ سے قرار پکڑے ہوئے ہے اور آسمان جس کے عشق میں وارفتہ ہے۔۔۔
(علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
سیدالاستغفار۔
اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ،جو شخص یقین کے ساتھ یہ الفاظ رات کو پڑھے گا،پھر صبح ہونے سے پہلےمرگیا تو وہ جنتیوں میں اٹھایا جائے گا اور اگر دن کے وقت پڑھے گا،پھر شام ہونے سے پہلےمر گیا تووہ جنتیوں میں اٹھایاجائے گا۔
اللهم أنت ربي، لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك، وأنا على عهدك...
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ۔۔۔ سورۃ التوبہ، آیت 128۔
بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے ہیں جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے، وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔(الحمدللہ)۔۔۔
مَنْ صَمَتَ نَجَا۔ ۔۔
جو خاموش ہو گیا، وہ نجات پا گیا۔۔۔(سنن ترمذی و مسند امام احمد)
آقا علیہ الصلاۃ والسلام کا یہ فرمان جوامع الکلم سے ہے۔ ۔۔
موتیوں جیسے ان تین الفاظ پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ ایک عام آدمی بھی اس پہ تھوڑا غور و فکر کرے تو اس کی برکتوں سے محروم نہیں رہے گا۔۔۔
وباللہ التوفیق۔۔۔
جنت کے بالا خانے۔۔۔
اہل جنت ایک دوسرے کے بالا خانوں کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان پر چمکتے ستاروں کو دیکھتے ہو۔ (یعنی درجات کے تفاوت کی وجہ سے اتنے دور نظر آئیں گے، اور ایک درجے کا دوسرے درجے سے فاصلہ زمین و آسمان کے درمیانی فاصلے جیسا ہو گا)
(بخاری ، مسلم، مسند احمد، سنن دارمی،ابن...