نتائج تلاش

  1. عاطف ملک

    وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو

    استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب کی اصلاح اور اجازت کے بعد پیشِ نظر ہے۔ غزل وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو؟ محبتوں میں سوال و جواب کیونکر ہو؟ کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟ جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟...
  2. عاطف ملک

    سرائیکی کلام برائے اصلاح

    استادِ محترم الف عین جناب راحیل فاروق بھائی! جناب شاہد شاہنواز اور تمام اساتذہ کرام کی خدمت میں سرائیکی زبان میں کی گئی میری اولین کاوش برائے اصلاح پیش ہے۔ تمام محفلین سے تنقیدی اور اصلاحی آراء درکار ہیں۔ میں محفل کے کسی سرائیکی ممبر کو نہیں جانتا،سو اس کو ٹیگ کر دیا جائے۔ تیڈی کالیاں کالیاں...
  3. عاطف ملک

    برائے اصلاح: دھتکارا سبھی نے تو میں آیا ترے در پہ

    فرمانِ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم "اعمالِ صالحہ میں جلدی کرو" پر عمل کی نیت سے یہ چند اشعار کہتے ہی فوراً پوسٹ کر رہا ہوں۔اللہ قبول فرمائے۔ اصلاح ہوتی رہے گی :) مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن دھتکارا سبھی نے تو میں آیا ترے در پہ لایا ہے مجھے درد کا رستہ ترے در پہ ظالم نہ زمانے میں کوئی مجھ...
  4. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    استاد محترم الف عین ،دیگر اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں اصلاح کیلیے یہ غزل پیش کر رہا ہوں۔ یہ ہے رحمت کوئی یا پھر بلائے آسمانی ہے مِرے دل میں جو اس کے عشق کی آتش فشانی ہے بھلے یہ ہجر کی بھٹی میں جل کر خاک ہو جائے کرے گا اب نہ تیری آرزو اس دل نے ٹھانی ہے خفا ہیں ہم تو اس میں بھی کمی دونوں...
  5. عاطف ملک

    قطعہ برائے اصلاح

    محترم سر الف عین عین ان اشعار پر آپ کی رائے درکار ہے۔ کیا یہ قطعہ درست ہے؟ کچھ تو احساسِ ندامت سے پشیماں ہو کر اور کچھ فخر و مباہات سے نازاں ہو کر ہم نے جب اس سے کہا "آپ سے الفت ہے ہمیں" اس نے دیکھا ہمیں حیران و پریشاں ہو کر
  6. عاطف ملک

    ساغر صدیقی خیالِ یار میں ہم پُر بہار رہتے ہیں

    خیالِ یار میں ہم پُر بہار رہتے ہیں خزاں کے غم بھی ہمیں سازگار رہتے ہیں چمن میں صرف ہمارا ہی ذکر ہوتا ہے برنگ لالہ ہمیں داغدار رہتے ہیں یہ اور بات کہ تم آئے ہو تو کوئی نہیں وگرنہ غم تو یہاں بے شمار رہتے ہیں جہانِ قدس بھی میری نظر سے گزرا ہے وہاں بھی تیری نظر کے شکار رہتے ہیں بصیرتوں کو نکھارا...
  7. عاطف ملک

    خدا پتھر کا ہو عاطف تو ہم سجدہ نہیں کرتے

    استادِ محترم جناب الف عین کی اصلاح کے بعد اور ان کی تجویز پر(جو میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے) یہ غزل پیشِ نظر ہے۔ جو دل کو جوڑتے ہیں ان کو غم تنہا نہیں کرتے اگر جذبہ ہو صادق، درد آزردہ نہیں کرتے خلوصِ دل کو دولت سے کبھی تولا نہیں جاتا کسوٹی پر انا کی پیار کو پرکھا نہیں کرتے نہاں خانوں میں اس...
  8. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    ہلکی پھلکی نمکین سی غزل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔تنقید و اصلاح کی درخواست ہے۔ مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن کھانسی ہے تری خشک، کہیں نم تو نہیں ہے؟ یعنی کہ ترے تھُوک میں بلغم تو نہیں ہے؟ کیا رات میں آتا ہے تجھے خوب پسینہ؟ اور سانس میں موسیقی و سرگم تو نہیں ہے؟ چلتے ہوئے پیدل کبھی پھُولا...
  9. عاطف ملک

    مبارکباد کشف و اسرار کی داستاں ہے سنو!

    یہ داستان ہے ایک پر اسرار سے شخص کی جو اردو محفل کی بزمِ سخن کا "سرسری" سا جائزہ لینے آیا تھا۔ وجہ وہی تھی جو عموماً اس طرح کی داستانوں میں سنتے اور پڑھتے آئے ہیں۔یعنی ایک ایسا "سانحہ اس کی جان پر گزرا تھا جو سخت ترین" تھا :-) ہمارے یہ دوست زندگی سے ایسے برگشتہ تھے کہ جناب اس بات پر بھی شکوہ...
  10. عاطف ملک

    برائے اصلاح: فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

    محترم اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں یہ ایک کوشش پیش ہے۔ تمام محفلین سے تنقیدی اور اصلاحی رائے کی درخواست ہے۔ بات میری سکوں سے سنا کیجیے جی میں جو آئے پھر وہ کیا کیجیے آج پھر سے چمن نے خزاں اوڑھ لی کچھ عنادل قفس سے رِہا کیجیے گھاؤ ہے ناوکِ چشمِ قتَّال کا اب کے میں مر چلا، کچھ دوا کیجیے فی...
  11. عاطف ملک

    مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن کی گردان:کیا نام دیا جائے؟؟؟

    ان دنوں اپنی ایک نامکمل غزل کی تکمیل کے سلسلے میں مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن کی گردان کر رہا ہوں۔ اس سلسلے کی ایک گردان محفلین کے لیےپیش ہے۔ آپ ہی بتائیں ان خیالات کو کیا نام دیا جائے؟؟؟؟ اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین بھی کچھ رہنمائی فرما دیجیے کہ یہ اشعار درست ہیں؟؟؟ آ جائے اپنے رنگ میں...
  12. عاطف ملک

    ایک اور جسارت:برائے اصلاح

    اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین ، دیگر اساتذہ اور محفلین کی خدمت میں ایک اور جسارت۔۔۔۔۔۔تنقید و اصلاح کی امید کے ساتھ۔ اے پیارے بھائیو سنو! اوقات میں رہو نظریں جھکا کے تم چلو، اوقات میں رہو پردہ نہیں ہے صرف خواتین کے لیے اس بات کا خیال ہو، اوقات میں رہو نازک سے آبگینوں کو راہوں پہ چھیڑنا...
  13. عاطف ملک

    ایک کوشش:پردہ کیا کریں

    محترم حسیب احمد حسیب صاحب کا کلام پڑھنے کے بعد چند اشعار لکھے ہیں جو کہ اساتذہ کرام بالخصوص محترم اعجاز عبید اور محفلین کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں بے پردگی حرام ہے، پردہ کیا کریں بہنوں کو یہ پیام ہے، پردہ کیا کریں پردہ ہے دل کا، آنکھ کا، اس میں بدن کا کیا؟ دھوکہ یہ خوب عام ہے،...
  14. عاطف ملک

    برائے اصلاح: بچھڑ کے اس سے ابھی تک نہ میرا دم نکلا

    اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین اور محفلین کی خدمت میں یہ کاوش اصلاح و تنقید کی گزارش کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔۔۔ مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فِعْلن فشارِ اشک کی صورت ہمارا غم نکلا لہو جگر کا بھی ازراہِ چشمِ نم نکلا تڑپتا دیکھ مجھے وہ بھی رو دیا اک دن رقیب میرا شقاوت میں "ان" سے کم نکلا خدائے حسن...
  15. عاطف ملک

    برائے اصلاح: قصیدہ زنگیہ

    اپنی مرحوم "موٹر بائیک" کے نام جس کو "کثرتِ زنگ" کے باعث "زنگی" کا نام دیا تھا۔۔۔۔۔:p تو بھی جائے گا مان زنگی کی ایسی اونچی ہے شان زنگی کی آجو باجو میں سب ہیں پنجابی رب ہی جانے زبان زنگی کی ضد پہ اڑ جائے تو نہ مانے کبھی ہے طبیعت "پٹھان" زنگی کی گر گیا تو کیا؟ شہسوار ہے جی دیکھنا اب اٹھان زنگی...
  16. عاطف ملک

    برائے تنقید و اصلاح

    اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں تنقید اور اصلاح کے لیے پیش ہے۔۔۔۔۔ مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن کھلتے سے تبسم میں ادا اور کوئی ہے اس رشکِ بہاراں پہ فدا اور کوئی ہے اجڑا ہے چمن پھر بھی خزاں لرزہ بر اندام نوخیز اس کلی کی ضیا اور کوئی ہے بے چین دھڑکنوں کا سبب گو ہے عینِ عشق ویرانیِ نظر کی وجہ...
  17. عاطف ملک

    برائے اصلاح:اپنی قسمت سے ہی ہم شکوہ کناں ہیں یارو

    اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین اور محفلین کی خدمت میں ایک گرما گرم کاوش برائے اصلاح پیشِ نظر ہے۔۔۔۔۔ نوٹ: مہربان کو "مَہَربان" اور قدردان کو "قَدَردان" تقطیع کیا ہے۔۔۔۔۔اگر اس کی گنجائش سکتی ہو تو! جب سے اس رات کی رانی کے میاں ہیں یارو اپنی قسمت سے ہی ہم شکوہ کناں ہیں یارو رات بھر جاگتی...
  18. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    غزل برائے اصلاح پیشِ نظر ہے۔۔۔۔۔۔۔ اس نے اِس لطف و محبت سے لگائے تھپڑ میں نے تمغوں کی طرح منہ پہ سجائے تھپڑ بانٹنے والا بھی جب بانٹ رہا تھا قسمت ہم غریبوں کے مقدر میں تھے آئے تھپڑ پہنچے "دیوانگئِ شوق" میں در پر تیرے گویا کوچے میں تِرے "شوقیہ" کھائے تھپڑ محترم بھائی نے گھونسوں سے خبر لی میری...
  19. عاطف ملک

    غزل برائے اصلاح

    پرانی ڈائری کی تحریر چند تبدیلیوں کے ساتھ پیشِ نظر ہے۔ اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین اور اہلِ محفل سےتنقید و اصلاح کی درخواست ہے۔ سنا ہے یہ کہ شہرِ ناز میں محشر بپا ہو گا کسی سنگدل کی خاطر آج اک عاشق فنا ہو گا مِرا دعویٰ تھا جاں بھی وار دوں گا اس کی الفت میں سنو! اس سے بچھڑ کر آج یہ وعدہ...
  20. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    گو کہ امتحانات کے باعث شاعری سے تائب ہوں،لیکن بیٹھے بیٹھے کچھ قافیہ بندی سی کی ہے۔احباب کی خدمت میں پیش ہے۔ محترم الف عین سے خصوصی معذرت کہ ایک بار پھر سے "بیٹھے بٹھائے شعر" ارسال کر رہا ہوں۔ محفلین سے امتحانات کے حوالے سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ آ کریں گزرے سال کی باتیں غم کی، حزن و ملال کی باتیں...
Top