نتائج تلاش

  1. نبیل

    جواب ارسال کریں :)

    یہ درست طریقہ نہیں ہے۔ آپ مختلف آئی ڈی اختیار کرنا چاہیں تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔
  2. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ چیٹ جی پی ٹی سے مبارکباد دیں۔

    یہ لیجیے چیٹ جی پی ٹی نے نقش فریادی کے سٹائل میں اردو محفل کے لیے غالب کے اشعار پیش کیے ہیں: شعور، تجلی ہے کس کی محفلِ اردو کا سیاحی ہے دلکش، ہر بیانِ محبت کا غزل کے ہر پنکھ سے، ہوتی ہے روشنی پھیلا یہ جوشِ زبان ہے، لہرے ہے موجِ دیوانگی کا :notworthy:
  3. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ چیٹ جی پی ٹی سے مبارکباد دیں۔

    اس مرتبہ چیٹ جی پی ٹی کی شراکت دیکھ کرتو معلوم ہوتا کہ اگلی سالگرہ پر اے آئی باٹس ہی فورم کی سالگرہ منا رہی ہوں گی۔ :oops: اے آئی کے تخلیق کردہ مواد کو دیکھ کر فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ اس سے اردو کمپیوٹنگ کے نئے افق دریافت ہوں گے یا یہ اس کے حتمی زوال کا باعث بنے گا۔ :confused:
  4. نبیل

    جواب ارسال کریں :)

    میں شاید پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ یہ آئی ڈی پہلے سے موجود ہے۔
  5. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ اردو محفل فورم کی اٹھارہویں سالگرہ کے موقعے پر۔

    عزیز محفلین، السلام علیکم، آپ سب کواردو محفل فورم کی اٹھارہویں سالگرہ مبارک ہو۔ جس وقت ہم نے اردو ویب اور اردو محفل فورم کی بنیاد رکھی تھی، اس وقت اردو کمیونٹی کے لیے بڑے چیلنج کمپیوٹر پر اردو لکھنا اور پڑھنا ہی ہوتا تھا۔ آپریٹنگ سسٹم پر اردو کی بورڈ انسٹال اور اردو فونٹ انسٹال کرنا ہی مہارت کا...
  6. نبیل

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    معذرت چاہتا ہوں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس مرتبہ سالگرہ کی تیاری کے لیے بالکل وقت نہیں ملا۔
  7. نبیل

    فوٹوشاپ ٹیوٹوریلز از عاطف سعد

    عاطف سعد 2 ، میں ایک مرتبہ پھر گزارش کروں گا کہ ویڈیو ربط کے ساتھ کچھ مختصرتعارف بھی لکھ دیا کریں تاکہ یہ فورم کی تلاش میں ظاہر ہو سکے۔ اس طرح اس کی افادیت بڑھ سکتی ہے۔
  8. نبیل

    ایک سوال

    نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ارشد رشید
  9. نبیل

    بے وفائی تری اور تیرے ستم

    اعجاز اختر صاحب کے کہنے کے مطابق وہ ٹیگ کرنے پر متوجہ ہوتے ہیں۔ :) آپ بے شک پوسٹ میں ٹیگ کر دیا کریں لیکن پلیز تھریڈ ٹیگز میں ارکان فورم کا نام شامل نہیں کریں۔ یہ غیر ضروری ہے۔
  10. نبیل

    بے وفائی تری اور تیرے ستم

    برادرم ارشد چوہدری آپ کے مراسلات فورم پر نظر آتے ہیں اور اساتذہ کی نظروں سے ضرور گزرتے ہیں اور وہ معمول کے مطابق اصلاح بھی کرتے رہیں گے۔
  11. نبیل

    بے وفائی تری اور تیرے ستم

    اصلاح سخن فورم میں پوسٹ کرنا کافی ہے۔ جن استاد کو وقت ملے گا وہ توجہ کر لیں گے۔ ہر پوسٹ میں ہر ایک کو ٹیگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوسرے تھریڈ ٹیگز میں ارکان فورم کا نام شامل کرنا بھی غلط ہے۔
  12. نبیل

    بے وفائی تری اور تیرے ستم

    ارشد چوہدری ، میری گزارش ہے کہ آئندہ تھریڈ ٹیگز میں یا پوسٹ میں کسی فورم ممبر کا نام استعمال نہیں کریں۔
  13. نبیل

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    کیا یہ مصرعہ غالب نے استاد ابراھیم ذوق پر چوٹ کے لیے نہیں کہا تھا؟
  14. نبیل

    ایک جملہ کے لطائف

    لگتا ہے کہ ایک لائن کے لطیفے کی بجائے قدرے طویل اور سنجیدہ گفتگو ہو رہی ہے۔ ایک ہی دن میں پانچ مرتبہ مراسلات رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ خیال رکھیں، بصورت دیگر مجھے اس تھریڈ کو مقفل کرنا پڑے گا۔
  15. نبیل

    فوٹوشاپ ٹیوٹوریلز از عاطف سعد

    عاطف سعد 2 ، میں نے آپ کے فوٹوشاپ کے ٹیوٹوریل تین تھریڈز میں ضم کرکے اس فورم میں منتقل کر دیے ہیں۔ محفل فورم ٹیوٹوریل کا مقصد فورم کا استعمال سمجھانا ہے ناکہ فوٹوشاپ ٹیوٹوریل پوسٹ کرنا۔ آئندہ پلیز اس کا خیال رکھیں۔ علاوہ ازیں ہر ویڈیو کو علیحدہ تھریڈ میں پوسٹ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ علیحدہ...
  16. نبیل

    اردو لینگویج پراسسنگ لیبارٹری کا قیام

    بظاہر اچھی خبر معلوم ہوتی ہے۔ پاکستان اور انڈیا دونوں میں اردو کمپیوٹنگ کو حکومتی سطح پر سرپرستی ملنی چاہیے۔ لیکن ان فنڈز کا استعمال بھی درست انداز میں کیا جاناچاہیے۔ ماضی میں ریسرچ فنڈز کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔ بالا کی خبر میں مذکور تمام ٹیکنالوجیز اردو او سی آر،...
  17. نبیل

    فورم ایڈیٹر میں فونٹس کا استعمال

    السلام علیکم، فورم کے ایڈیٹر میں چند ضروری ویب فونٹس کا استعمال ممکن بنایا گیا ہے اور غیر ضروری انگریزی فونٹس کے نام ہٹا دیے گئے ہیں۔ جیسا کہ ذیل کے سکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے فونٹس کی آپشن تک تین نکتوں والے بٹن پر کلک کرکے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان فونٹس میں کسی نستعلیق فونٹ کو علیحدہ...
  18. نبیل

    چند انتظامی تبدیلیاں

    اس لڑی کا مقصد محض انتظامی تبدیلیوں سے آگاہ کرنا ہے نہ کہ کسی طویل بحث کا آغاز کرنا۔ فورم میں تنظیم نو کے سلسلے میں الگ سے لڑی کا آغاز کروں گا۔ آپ سب کی آراء کا شکریہ۔ میری درخواست ہوگی کہ اس لڑی کو مزید طول نہ دیا جائے۔
  19. نبیل

    چند انتظامی تبدیلیاں

    میری گزارش ہے کہ غیر ضروری مراسلات سے گریز کریں۔
  20. نبیل

    چند انتظامی تبدیلیاں

    فورم موڈریٹرز کے لیے ایک گائیڈ لائن موجود ہے۔ یہ قدرے پرانی ہے لیکن اس کا مطالعہ ابھی بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تربیتی دورانیہ ضرور ہونا چاہیے اور آئندہ اس کا خیال رکھنے کی کوشش جائے گی۔
Top