نتائج تلاش

  1. ع

    غزل: کبھی نگاہ وہ مجھ پر نہ حسبِ حال رہی

    روفی بھائی ، حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ ! جزاک اللہ .
  2. ع

    غزل: کبھی نگاہ وہ مجھ پر نہ حسبِ حال رہی

    شکیل صاحب ، پذیرائی كے لیے ممنون ہوں . جزاک اللہ . میں نے ’درار‘ ہی تحریر کیا تھا . پرانی لغات اور روایتی شاعری میں ’دراڑ‘ نظر آتا ہے ، لیکن جدید لغات اور شاعری میں ’دراڑ‘ اور ’درار‘ دونوں کا وجود ہے . میں ’درار‘ کو محض اِس لیے ترجیح دیتا ہوں کہ یہ زبان سے نسبتاََ زیادہ آسانی اور روانی سے ادا...
  3. ع

    غزل: کبھی نگاہ وہ مجھ پر نہ حسبِ حال رہی

    احباب گرامی ، سلام عرض ہے ! ابھی حال ہی میں ارشد رشید صاحب نے اپنی غزل ’پِھر کسی چاند کی آہٹ سی لبِ بام رہی‘ عنایت فرمائی تھی . اِس غزل کی ردیف ’رہی‘ میں نہ جانے کیا تھا کہ وہ میرے ذہن میں اٹک گئی اور ایک غزل كے چند اشعار کی ماخذ بنی . وہ اشعار نوک پلک سنوار کر یہاں پیش کر رہا ہوں . قافیہ اور...
  4. ع

    اے غمِ عمرِ رواں، طولِ ستم کی حد بھی ہو گی

    المیٰ صاحبہ ، جو اشعار سمجھ میں آئے ، اچھے لگے . داد حاضر ہے . البتہ مطلع میں ’جانِ الم دیدہ‘ کا مقام تھا ، لیکن ظاہر ہے وہ بحر میں فٹ نہیں ہو گا . ’جانِ آزردہ‘ جیسے کسی مرکب پر غور نہیں کیا ؟
  5. ع

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    وارث بھائی ، آپ نے دلچسپ سوال پوچھا ہے اور اِس کا جواب ناچیز فوراََ دے سکتا ہے . وجہ یہ ہے کہ یہ سوال ایک دیگر محفل میں کچھ عرصہ قبل اٹھا تھا . اس وقت اساتذہ كے درجنوں اشعار كے تجزیے میں مجھے کوئی مثال ایسی نہیں ملی جس میں لفظ ’اے‘ کی ’ے‘ کو گرایا گیا ہو .
  6. ع

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    ارشد صاحب ، مجھے علم نہیں تھا کہ یہاں ترتیب بھی ملحوظ خاطر ہے . چند دیگر مثالیں پیش ہیں : شاگرد امیر‌ حمزۂ صاحب قراں کے ہیں کیونکر بھلا نہ قلعۂ اشرار توڑیئے (انشا اللہ خاں انشا) چشم قاتل ہمیں کیونکر نہ بھلا یاد رہے موت انسان کو لازم ہے سدا یاد رہے (شیخ ابراہیم ذوقؔ) بے راہ نہ کیونکر ہوں بھلا...
  7. ع

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    ارشد صاحب ، مداخلت كے لیے معذرت . بصد احترام عرض ہے کہ آپ سے یہاں تسامح سرزد ہو گیا ہے . ’بھلا‘ کلمۂ تنبیہ و تاکید ہے ، اور ’کیونکر‘ كے ساتھ اِس كے استعمال میں کوئی مضایقہ نہیں . چند مثالیں دیکھیے : وصل ہوتا نہیں بھلا کیونکر اپنی ہستی سے تو گزر دیکھو ( میر حسن ) کٹتا بھلا کیونکر شبِ فرقت کا...
  8. ع

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    راحل صاحب ، آپ اتنے دنوں بعد غزل سرا ہوئے ، اور اِس كے با وجود پرانی غزل میں ٹرخا گئے . :) مذاق بر طرف ، غزل عمومی طور پر اچھی ہے . داد حاضر ہے . کہیں کہیں بہتری کی گنجائش ہے ، لیکن وہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں . میں صرف لفظ ’نہ‘ پر کچھ عرض کروں گا . یہ تو آپ خود بھی جانتے ہیں کہ ’نہ‘ کو اس طرح دو...
  9. ع

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    محترم سرور صاحب ، جہاں تک مجھے یاد ہے ، میں نے آپ کی یہ عمدہ غزل اِس سے قبل بھی دیکھی ہے . دوبارہ پڑھ کر پِھر لطف اندوز ہوا . داد قبول فرمائیے .
  10. ع

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    ظہیر بھائی ، اچھی غزل ہے . ایک دو اشعار تک میری فہم کی رسائی نہیں ہو سکی ، لیکن زیادہ تر اشعار اچھے لگے . داد حاضر ہے .
  11. ع

    حسین رضی اللہ عنہ

    روفی بھائی ، ایک آدھ گھنٹے میں تو آپ نے اچھی بھلی نظم کہہ ڈالی . ایسی تخلیق میں جذبات نمایاں عنصر ہوتے ہیں ، سو ان کی یہاں کمی نظر نہیں آتی . البتہ زبان و بیان میں کہیں کہیں بہتری کی گنجائش ہے . لیکن یہ کام میں آپ پر چھوڑتا ہوں . :)
  12. ع

    غزل ::کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے ::

    یاسر بھائی ، تفصیلی جواب کا شکریہ ! اِس غزل کی بحر کی جو مثالیں آپ نے فراہم کی ہیں ، وہ میرے علم میں نہیں تھیں . زحمت كے لیے ممنون ہوں . یہاں ایک غلطی کا اعتراف بھی کرتا چلوں . میں نے عرض کیا تھا کہ آپ نے متقارب اور متدارک بحور كے اركان ملا کر استعمال کیے ہیں . دَر اصل مجھے کہنا یہ تھا کہ فعلن...
  13. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    ظہیر بھائی ، داد اور رائے کا بہت شکریہ ! احباب کی ، خاص طور پر آپ جیسے قابل احباب کی ، رائے كے ناگوار گزرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا . مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ آزاد نظم کا میرا تنقیدی جائزہ اور تخلیقی تجربہ بہت محدود ہے . آئندہ اور بہتر کہنے کی کوشش کروں گا ، انشاء اللہ .
  14. ع

    غزل - پھر کسی چاند کی آہٹ

    ارشد صاحب ، عمومی طور پر غزل پسند آئی . داد حاضر ہے . مطلع اور دوسرا شعر خوب ہیں . تیسرے شعر میں میری ناچیز رائے میں ’ہے‘ کی جگہ ’تھا‘ کا محل ہے کیونکہ ردیف ’رہی‘ زمانۂ ماضی میں ہے . ویسے شعر عمدہ ہے . چوتھے اور پانچویں شعر کا مفہوم مجھ پر واضح نہیں ہوا . چھٹے شعر میں ’بلائے ہے‘ کی ترکیب پر...
  15. ع

    گر خدائی تری یگانہ ہے

    المیٰ صاحبہ ، اچھی غزل ہے . داد حاضر ہے .
  16. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    روفی بھائی ، نہ جانے کیسے آپ كے خط کا جواب رہ گیا . معذرت ! پسندیدگی كے لیے احسان مند ہوں . جزاک اللہ .
  17. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    یاسر بھائی ، حوصلہ افزائی کا شکریہ ! جزاک اللہ . آزاد نظم کی تخلیق میں پابند نظم اور غزل کی معروف بحور كے اركان میں کمی اور بیشی كے میرے علم میں کوئی سخت اصول نہیں ہیں . اگر آپ کو اركان کا اس طرح کا استعمال دیکھنا ہے جیسا ناچیز نے کیا ہے تو افتخار عارف کی ’ابھی کچھ دن لگیں گے‘ اور جاوید اختر کی...
  18. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    ارشد صاحب ، بہت نوازش !
  19. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    خورشید صاحب ، ستائش کا شکریہ ! دِل میں خواہش تو شاید اب بھی ہے ، لیکن ہمت نہیں ہے .
Top