نتائج تلاش

  1. ع

    نظم: وجہِ تخلیق

    محترم سرور صاحب ، آپ کا تاثُّر جان کر حیرت ہوئی . میرا عقیدہ اپنی جگہ ہے ، لیکن کیا اوروں کو دعوتِ فکر نہیں دی جا سکتی ؟ اور بقول یاسر صاحب ، وقتاََ فوقتاََ خود اپنی یاد دہانی کرتے رہنے میں بھی حرج نہیں . لفظ ’بھی‘ پر صریر صاحب کو میرا جواب ملاحظہ فرمائیے .
  2. ع

    نظم: وجہِ تخلیق

    یاسر بھائی ، حوصلہ افزائی کا شکریہ . جزاک اللہ . یہ مضمون واقعی نیا نہیں . اِس پر ماہرین فکر و فن بہت کچھ کہہ چکے ہیں اور کہیں زیادہ موئثر انداز میں . لیکن بقول آپ كے میں نے اپنی یاد دہانی كے لیے ایک معمولی کوشش کی ہے . لفظ ’بھی‘ پر صریر صاحب کو میرا جواب ملاحظہ فرمائیے .
  3. ع

    نظم: وجہِ تخلیق

    صریر صاحب ، نوازش كے لیے ممنون ہوں . ’بھی‘ نہ صرف آپ کو ، بلکہ یاسر اور سرور صاحبان کو بھی مناسب نہیں لگا . یہ یقیناََ میری کوتاہی ہے . اپنی فکر کی وضاحت کر رہا ہوں ، شاید ’بھی‘ کی قبولیت کا امکان نکلے . میں دَر اصل کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ میرے نزدیک تو بظاہر زندگی کا مقصد وہی معلوم ہوتا ہے جو...
  4. ع

    داغ کی زمین میں ایک غزل

    ارشد صاحب ، اچھی غزل ہے . داد حاضر ہے .
  5. ع

    نئی زندگی سے متعلق ایک غزل

    شکیل صاحب ، جذبات اور اشعار دونوں پر داد ! اللہ آپ دونوں کو خوش و خرم رکھے ( آمین . )
  6. ع

    ایک چہرہ

    عمران صاحب ، ذرہ نوازی اور وضاحت کا شکریہ !
  7. ع

    نظم: وجہِ تخلیق

    احباب گرامی ، سلام عرض ہے ! محترم سرور صاحب کی نظم ’ایک سوال‘ نے مجھے اپنی ایک مختصر نظمِ معرّا کی یاد دلا دی جو خاکسار نے 2003 كے آس پاس کہی تھی . اِس ادنیٰ نظم کا آہنگ سرور صاحب کی نظم سے ذرا مختلف ہے ، لیکن اِس کی بنیاد میں وہی سوال ہے ، یعنی ’میں کون ہوں اور یہاں کیوں ہوں .‘ ملاحظہ فرمائیے ...
  8. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    یاسر بھائی ، وعلیکم السلام مطلع پر میرے پاس کہنے كے لیے نیا کچھ نہیں ہے . ’برف کا ٹکڑا‘ اور ’شعلہ‘ واقعی استعارے ہیں . مجھے یہی کہنا چاہیے تھا . ان سے ’ٹھنڈے مزاج کا‘ اور ’بپھرنے والا‘ آدمی مراد ہے . میرے ناچیز علم كے مطابق استعاروں کا ربط حقیقت پر مبنی ہونا لازمی نہیں . اَحْمَد مشتاق کا شعر...
  9. ع

    ایک چہرہ

    عمران صاحب ، اگر یہ حکم میرے لیے ہے تو عرض ہے کہ ویسے تو میں کسی شمار میں نہیں ہوں ، لیکن اپنے بارے میں کہنے لائق جو بھی ہے وہ خاکسار نے بزم میں شمولیت كے فوراََ بعد تعارف والے خانے میں چَسْپاں کر دیا تھا .
  10. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    خورشید صاحب ، آپ بلا تکلف سوال کریں . میں حسب لیاقت آپ کی تشفی کی کوشش کروں گا . آپ کو علم ہو گا کہ تصور کی دُنیا سے کم و بیش سب کا گزر ہوتا ہے . اگر یہ گزر ایک حد كے اندر رہے تو اصلیت سے تعلق قائم رہتا ہے . لیکن اگر کوئی تصور کی دُنیا کا ہی ہو کر رہ جائے تو اصلیت کو دیکھنے اور محسوس کرنے کی اس...
  11. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    ارشد صاحب ، وضاحت کا شکریہ ! لیکن افسوس کہ آپ کی بات صاف ہونے کی بجائے میرے لیے اور الجھ گئی ہے . :)’شمع کی مانند‘ اور ’خاک کی مانند‘ پر میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ جس لفظ سے تشبیہ دی جائے ، وہ ’مانند‘ کی جنس کا تعین نہیں کرتا . تیسرے شعر میں ’پھول‘ مذکر ہے ، مونث نہیں ، اور یہ کہنا مشکل ہے...
  12. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    خورشید صاحب ، داد كے لیے بے حد ممنون ہوں . بہت شکریہ ! آپ كے سوال کا جواب یاسر بھائی کو میرے ناچیز مراسلےمیں موجود ہے . مزید وضاحت کی ضرورت ہو تو حکم کیجیے .
  13. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    یاسر بھائی ، آپ کی داد باعث صد مسرت ہے . شکریہ اور جزاک اللہ . مطلع کا خیال بہت پیچیدہ تو نہیں ، لیکن ممکن ہے صفائی سے ادا نہ ہو سکا ہو . میں کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ دِل ، جو تصورات میں کھویا رہتا ہے ، اکثر اندھے کی طرح اصلیت دیکھنے سے قاصر ہوتا ہے . اور عین ممکن ہے کہ اسی وجہ سے وہ انجانےمیں...
  14. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    یاسر بھائی ، مجھے یاد ہے کہ ایک محفل میں یہ دعویٰ پیش کیا گیا تھا کہ لفظ مانند کی جنس وہ لفظ طے کرتا ہے جس سے تشبیہ دی جائے . لیکن واقعہ یہ ہے کہ شعرا نے مذکر اور مونث دونوں طرح كے الفاظ كے ساتھ ’كے‘ اور ’کی‘ باندھا ہے . مونث الفاظ كے ساتھ ’کی‘ کی مثال میں پہلے ہی دے چکا ہوں . اب مذکر كے ساتھ...
  15. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    اَرشَد صاحب ، نگاہ کرم اور رائے کا شکریہ ! میں آپ کا موقف پوری طرح سمجھ نہیں سکا . اگر آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ لفظ مانند کی جنس کا تعین جملے کا فاعل کرتا ہے ، تو میری ناچیز رائے میں واقعہ یہ نہیں ہے . اگر ایسا ہوتا تو قاسمی صاحب ، جن کا اَدَبی مقام کسی تعارف کا محتاج نہیں ، کہتے کہ ’(میں) زندگی شمع...
  16. ع

    ایک چہرہ

    محترم سرور صاحب ، آپ کی نظم دیکھی . فی الحال رسید كے طور پر داد پیش کر رہا ہوں . قبول فرمائیے . فرصت ملی تو چند ناچیز تفصیلی تاثرات پیش کروں گا .
  17. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    یاسر بھائی ، وعلیکم السلام . بھائی ، آپ نے حکم دیا اور خاکسار حاضر ہو گیا . :) دعا اور داد كے لیے ممنون ہوں . جزاک اللہ . ’کوئی ہو جائے‘ پر آپ کی رائے سَر آنكھوں پر . البتہ ’مانند‘ مذکر اور مونث دونوں طرح سے مستعمل ہے . مونث استعمال کی چند مثالیں دیکھیے : زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔ بجھ...
Top