نتائج تلاش

  1. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    ریحان صاحب ، آپ نے بجا فرمایا . جو مثال میں نے دی ہے اس میں ’مانند‘ والا ’جیوں‘ نہیں ہے . لیکن عبارت مجھے ’جونہی‘ کی بہ نسبت ’جیوں ہی‘ کی زیادہ بھلی لگتی ہے . نہ جانے کیوں مجھے یہاں نون غنہ كے لیے نقطہ کا استعمال کچھ جچتا نہیں . جہاں تک ’جیوں‘ كے بمعنی ’مانند‘ استعمال کا سوال ہے ، تو اس کی بھی...
  2. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    ظہیر بھائی ، لفظ ’جوں‘ کی بابَت آپ کا قول بجا ہے . اِس ضمن میں ایک سوال ہے . اِس لفظ کی ایک اور مکتوبی شکل ہے ’جیوں‘ جو وزن میں ’جوں‘ كے برابر ہی ہے . جیسا آپ نے فرمایا ، ’جوں‘ تو دورِ حاضر كے شعرا كے سَر سے صاف ہو چکی ہے ، :) لیکن ’جیوں‘ آج بھی مستعمل ہے ، مثلاً : ساحل پہ جیوں ہی پاؤں رکھا ریگ...
  3. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    روفی بھائی ، سلام عرض ہے ! آپ کی غزل چسپاں ہونے كے فوراََ بعد دیکھی تھی ، لیکن مصروفیت کی وجہ سے جلد کچھ عرض نہیں کر سکا . کل یہاں آیا تو دیکھا کہ بزم میں کچھ بد مزگی دَر آئی ہے . حالانکہ اِس موضوع پر بہت کچھ کہا جا چکا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہَم اِس طرح كے حالات سے دو چار نہیں ہونگے ، تاہم اِس...
  4. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    عاطف بھائی ، آپ نے نہایت نفیس الفاظ میں اِس سلسلے کی پہلی قسط کی کامیابی کا احاطہ کیا ہے . بس ایک کوتاہی ہو گئی آپ سے . اساتذہ کا لقب آپ ظہیر بھائی كے لیے استعمال کرتے تو عین مناسب تھا ، لیکن یہ دوسرے صاحب كے ساتھ قطعی نہیں جچا . جنابِ من ، اتنا شرمندہ نہ کیجیے کہ دوبارہ آنے کی ہمت ہی نہ پڑے ...
  5. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    ظہیر بھائی ، عزت افزائی کا بہت بہت شکریہ ! میرا اردو شاعری کا شعور اور علم بہت محدود ہے ، لیکن کوئی کام کی بات ذہن میں آئی تو ضرور پیش کروں گا .
  6. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    صابرہ بہن ، پذیرائی اور عزت افزائی کا شکریہ ! مجھے خود رہنمائی کی ضرورت ہے ، میں اوروں کی کیا رہنمائی کروں گا . :) البتہ حسب لیاقت کوشش ضرور کر سکتا ہوں .
  7. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    عاطف بھائی ، پسندیدگی کا شکریہ ! یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی ای بزم میں جلوہ افروز تھے . مجھے یاد تو نہیں آتا ، لیکن آپ کا كلام دیکھا ضرور ہو گا .
  8. ع

    یوں تو انکارِ خدا اکثر ہوا

    عمدہ غزل ہے لا المیٰ صاحبہ ! داد حاضر ہے .
  9. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    روفی بھائی ، پذیرائی كے لیے بے حد احسان مند ہوں . جزاک اللہ !
  10. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    متفق . ظہیر بھائی کی یہاں موجودگی کسی نعمت سے کم نہیں . اللہ اُنہیں سلامت رکھے ( آمین . )
  11. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    صابرہ بہن ، مضمون یہاں چَسْپاں کر دیا ہے . امید ہے کسی قابل ہو گا . :)
  12. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    ظہیر بھائی ، آپ کے حکم کی تعمیل میں مضمون پیش کر رہا ہوں . مضمون کیا ہے ، اپنے چند پسندیدہ اشعار کا ذکر ہے . :) اِس کوشش کا پس منظر بھی سن لیجیے . اِس صدی کی شروعات میں میرا انٹرنیٹ کی چند اَدَبی محافل سے گزر ہوا . ان محافل میں اُرْدُو کو رومن میں لکھنے کا رواج تھا ، اور کبھی کبھی تو پوری گفتگو...
  13. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    احمد بھائی ، کرم فرمائی اور حوصلہ افزائی كے لیے بے حد ممنون ہوں . جزاک اللہ .
  14. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    اب اِس كے بعد بھی اگر روفی بھائی میدان میں آنے کی جسارت کریں تو بزم کی جانب سے اُنہیں ایک تمغہ پیش کیا جانا چاہیے . :)
  15. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    ظہیر بھائی ، نہایت اعلیٰ اور علم افزا تحریر ہے . آپ کی محنت پر داد نہ دینا بے حد نا انصافی ہوگی سو قبول فرمائیے . سال ۲۰۰۲ء میں چند احباب کی فرمائش پر میں نے ایک ناچیز مضمون تخیل اور تَغَزُّل پر تحریر کیا تھا . اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی . بس چند اشعار کی مدد سے تخیل اور تَغَزُّل کی اہمیت پر...
  16. ع

    ایک تازہ غزل ۔۔۔پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

    بہت خوب ، عاطف بھائی ! عمدہ اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے . مقطع میں ’قفص‘ کی املا درست ہے ؟
  17. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    جی ظہیر بھائی ، شاعر کی آزادی پر آپ نے جو قید لگائی ہے ، وہ میں نے دیکھی تھی ، لیکن بات بنی نہیں . مجھے لگتا ہے کہ یہاں نظریے کا فرق کارفرما ہے . آپ نے جو حد مقرر کی ہے وہ میری حد سے وسیع تر ہے . میرے ذہن کو تَجْرِید كے نام پر ’دِل کی طرح‘ یا ’دِل کی جگہ‘ دیگر چیزوں کا دھڑکنا قبول ہے . لیکن ’دِل...
  18. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    صابرہ بہن ، آپ كے پر محبت کلمات میرے لیے بے حد ہمت افزا اور قیمتی ہیں . جزاک اللہ .
  19. ع

    غزل: دل کی بستی میں لوگ تھوڑے تھے

    واہ ، احمد بھائی ! ہمیشہ کی طرح عمدہ اشعار کہے ہیں آپ نے . داد حاضر ہے . چوتھے شعر میں لگتا ہے آپ نے ہر مہینہ تیس روزہ تسلیم کر لیا ہے . :) مذاق بر طرف ، اِس شعر میں ’کیا‘ کا الف بری طرح دب رہا ہے جس سے روانی مجروح ہو رہی ہے . آپ كے اشعار میں عموماً ایسی کمیاں نظر نہیں آتیں .
Top