نتائج تلاش

  1. ع

    ایک سوال

    محترم سرور صاحب ، آپ کی نظم نظر نواز ہوئی . ’ کسی غریب کی کُٹیا کا ٹمٹما تا دیا‘ پڑھ کر ایک دیا سا جلا . ایسا لگا کہ یہ نظم پہلے دیکھی ہے . لیکن پِھر اِس سے متعلق کچھ بھی یاد نہیں آیا . بہر حال ، نظم مجموعی طور پر خوب ہے اور داد کی مستحق ہے سو قبول فرمائیے . مزید چند حقیر تاثرات پیش ہیں ، اِس...
  2. ع

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    ظہیر بھائی ، آپ کی غزل پر کچھ روز قبل نگاہ پڑی تھی . پِھر اِس پر احباب كے تبصرے بھی دیکھے ، لیکن وقت کی قلت كے باعث فوراََ کچھ عرض نہ کر سکا . پہلے تو اِس اعلیٰ غزل پر ناچیز داد قبول فرمائیے . چند اشعار تو بہت ہی عمدہ ہیں سو ان پر خصوصی داد ! اور اب چند دیگر تاثرات پیش ہیں . آپ کی غزل پر اتنا...
  3. ع

    آہ نیم شبی ؎۱

    محترم سرور صاحب ، جواب میں تاخیر كے لیے معذرت . اس بَیاض کی مدد سے میں نے ایک دو چھوٹے موٹے مضامین ضرور ترتیب دئے ہیں ، لیکن مکمل مواد کی ترتیب اور اشاعت کی نہ تو فرصت ملی ، نہ ضرورت محسوس ہوئی . اس بَیاض میں جو اسباق ہیں ، وہ انٹرنیٹ پر پہلے ہی دستیاب ہیں .
  4. ع

    آہ نیم شبی ؎۱

    محترم سرور صاحب ، محفل میں خوش آمدید ! آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی . امید ہے مزاج بخیر ہونگے . آپ کی اِس اعلیٰ غزل سے پہلے بھی لطف اندوز ہو چکا ہوں ، اور آج پڑھ کر پِھر بہت لطف آیا . مکرر داد قبول فرمائیے . امید ہے آپ تشریف لاتے رہینگے . احباب گرامی ، سرور صاحب شاید خود اپنا تعارف کرانے میں...
  5. ع

    گوشوارہ

    ظہیر بھائی، جی آج کل مصروفیات واقعی بڑھ گئی ہیں . سرور صاحب کی آمد کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی . ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے . مجھے یقین ہے ان کی یہاں موجودگی بزم كے لیے رونق افزاء اور احباب كے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی .
  6. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    جاسمن صاحبہ ، نگاہ کرم اور ذرہ نوازی كے لیے بے حد ممنون ہوں . جزاک اللہ !
  7. ع

    ایک غزل ۔ بیادِ خواجہ میر درد ۔ کوئی بتلائے کیا یہ غم کم ہے

    جاسمن صاحبہ ، وضاحت کا شکریہ ! چونکہ ’بے درد‘ كے معنی ’بےرحم‘ یا ’سنگ دل‘ ہیں، میں تصدیق کرنا چاہ رہا تھا کہ آپ ایسی غزل کی بات تو نہیں کر رہی ہیں جسے پڑھ کر قاری بے حد تکلیف محسوس کرے اور درد سے کراہنے لگے . :) اگر آپ کی مراد ایسے اشعار ہیں جن میں الفاظ غمناک اور مایوس کن ہوں ، لیکن پیغام پر...
  8. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    روفی بھائی ، خوش آمدید ! اگرچہ آپ نے نئے اشعار شامل کیے ہیں ، البتہ آپ کی غزل پر خاصے تبصرے ہو چکے ہیں ، لہذا زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤنگا . مختصر یہ کہ اب اشعار عمومی طور پر صاف ستھرے ہیں . صرف دو جگہ مزید بہتری کی ضرورت ہے . تیسرے شعر میں ’ہوا ہے‘ پر روانی ٹوٹ رہی ہے . یہاں ’ہی ہوا‘ کے وزن کا...
  9. ع

    گوشوارہ

    ظہیر بھائی ، بہت اچھی نظم ہے . کیا کہنے !
  10. ع

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    ظہیر بھائی ، حسب معمول نہایت عمدہ غزلیں ہے . داد قبول فرمائیے .
  11. ع

    ایک غزل ۔ بیادِ خواجہ میر درد ۔ کوئی بتلائے کیا یہ غم کم ہے

    بہت خوب ، عاطف بھائی ! اچھے اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے . چونکہ ہمیشہ کی طرح آپ كے اشعار بے حد صاف ستھرے ہیں ، ایک دو معمولی کمیاں کھٹک رہی ہیں . سوچا ذکر کر دوں ، شاید آپ غور فرمائیں . دسویں شعر میں ’آج‘ کی تکرار بھلی نہیں لگ رہی . اور گیارہویں شعر كے دوسرے مصرعے میں ’پہ‘ مناسب نہیں لگ رہا ...
  12. ع

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    ظہیر بھائی ، حسب معمول نہایت عمدہ كلام ہے . داد پیش ہے .
  13. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    ظہیر بھائی ، آپ نے اور راحل بھائی نے واقعی ایک خامی کی نشان دہی کی ہے . کیا اِس کا فوری علاج ’کیسے‘ کی جگہ ’ایسے‘ کا استعمال کر كے ہو سکتا ہے ؟ ایک صورت یہ بھی ہے کہ پہلے مصرعے میں ’جو‘ کو ’وہ‘ سے بَدَل دیا جائے . میں نے شاید یہ مصرعہ جلدی میں ایسے ہی پڑھا تھا .
  14. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    صابرہ بہن، اِس شعر میں لفظ ’سا‘ پر تو میں نے اپنی ناچیز رائے پہلے ہی دے دی ہے . یہ لفظ اِس شعر میں یقیناََ حشو كے زمرے میں آئیگا . لفظ ’پِھر‘ پر راحل بھائی کی رائے سے متفق ہوں . البتہ اتنا اور عرض ہے کہ اِس لفظ کی قبولیت کی یہاں ایک ہلکی سی گنجائش ہے . اگر کوئی واقعہ بار بار ہوتا ہو تو لفظ...
  15. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    جاسمن صاحبہ ، اب شاید آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ زبان میں سَر سے کہیں زیادہ جوئیں ہوتی ہیں . :) چونکہ جوؤں کو حرکت میں لانے کا قصوروار خاکسار ہے ، اگر کسی کو جوئیں پیرشان کریں تو وہ مجھے کوس سکتا ہے . :)
  16. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    ظہیر بھائی ، تفصیلی جواب کا بہت بہت شکریہ !
  17. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عاطف بھائی ، آپ كے اِس قول میں وزن ہے کہ ’جیوں‘ شاید ’جوں‘ سے بھی زیادہ متروک ہے . چند لغات ، جیسے مولوی عبدالحق اور فیروز الغات ، میں صرف ’جوں‘ ہے ، ’جیوں‘ نہیں ہے . دیگر لغات ، جیسے آن لائن اُرْدُو لغت ، میں دونوں شکلیں موجود ہیں . بہر حال ، جیسا میں نے عرض کیا ، مجھے ادھر ’جیوں‘ کئی بار نظر...
Top