دِل میں بار بار ایک ہوک سی اٹھ رہی ہے کہ آخر ہم مسلمان کدھر جا رہے ہیں۔ہماری حساسیت اتنی زنگ آلود کیسے ہو گئی؟ہمارے دل اتنے سخت کیوں کر ہو گئے؟جو مقام رونے،گڑگڑانے اور حسرت و افسوس نیز عبرت کا ہے ہم وہاں بھی اتنے دلیر ہو گئے ہیں کہ ہمارا ہر خوف مٹ چکا ہے۔ہم موت کو بھی اتنا معمولی سمجھنے لگے ہیں...