نتائج تلاش

  1. پ

    مجید امجد نظم -زندگی ، اے زندگی -مجید امجد

    فرخ بھائی واقعی ایسے ہی ہے بس جلدی میں ٹائپنگ میں اکثر اغلاط ہو جاتی ہیں ۔ نشاندہی کے لیے بہت بہت شکریہ ۔
  2. پ

    مجید امجد نظم -زندگی ، اے زندگی -مجید امجد

    بہت شکریہ استادِ محترم آپ کا بھی ۔
  3. پ

    مجید امجد نظم -زندگی ، اے زندگی -مجید امجد

    بس سخنور بھائی پاس ہی پڑی تھی کلیات اور وقت بھی تھا سو اسی وقت ڈھونڈ کر آپ کے ذوق کی خاطر ٹائپ کر دی ۔ آپ کا بھی بہت بہت شکریہ ۔
  4. پ

    ن م راشد میرے بھی ہیں کچھ خواب - از ن م راشد

    نظم- میرے بھی ہیں کچھ خواب - ن م راشد میرے بھی ہیں کچھ خواب اے عشقِ ازل گیر و ابد تاب، میرے بھی ہیں کچھ خواب میرے بھی ہیں کچھ خواب! اس دور سے ، اس دور کے سوکھے ہوئے دریاؤں سے، پھیلے ہوئے صحراؤں سے، اور شہر کے ویرانوں سے ویرانہ گروں سے میں حزیں اور اداس! اے عشقِ ازل گیر و ابد تاب میرے...
  5. پ

    مجید امجد نظم -زندگی ، اے زندگی -مجید امجد

    زندگی ، اے زندگی خرقہ پوش و پا بہ گل میں کھڑا ہوں، تیرے در پر ، زندگی ملتجی و مضمحل خرقہ پوش و پا بہ گل اے جہانِ خار و خس کی روشنی زندگی ، اے زندگی میں ترے در پر چمکتی چلمنوں کی اوٹ سے سن رہا ہوں قہقہوں کے دھمیے دھیمے زمزمے گرم ، گہری ، گفتگو کے سلسلے منقل آتش بجاں کے متصل، اور ادھر باہر گلی...
  6. پ

    مجید امجد نظم- مرے خدا مرے دل!-مجید امجد

    کوشش کرتا ہوں ڈھونڈنے کی فرخ بھائی کلیات میں سے انشاء اللہ مل جائے گی تو پوسٹ کر دوں گا۔
  7. پ

    فیض غزل-کچھ محتسبوں میں خلوت میں ، کچھ واعظ کے گھر جاتی ہے - فیض احمد

    کچھ محتسبوں کی خلوت میں ، کچھ واعظ کے گھر جاتی ہے ہم بادہ کشوں کے حصے کی ، اب جام میں کمتر جاتی ہے یوں عرض و طلب سے کب اے دل ، پتھر دل پانی ہوتے ہیں تم لاکھ رضا کی خو ڈالو ، کب خوئے ستمگر جاتی ہے بیداد گروں کی بستی ہے یاں داد کہاں خیرات کہاں سر پھوڑتی پھرتی ہے ناداں فریاد جو در در جاتی...
  8. پ

    غزل -یہ کیسا روگ لگا مجھے ، میرے چارہ گر بتا مجھے - پیاسا صحرا

    جناب ہماری یہ جرات پہلے ہی غلطی کی ہے اور اب غلطی پر اصرار یہ اس سے بڑی غلطی کا مرتکب ہونے کی بات ہو گی ۔
  9. پ

    غزل -یہ کیسا روگ لگا مجھے ، میرے چارہ گر بتا مجھے - پیاسا صحرا

    معذرت خواہ ہوں محترم ۔ آئندہ دھیان رکھوں گا ۔
  10. پ

    مجید امجد نظم- مرے خدا مرے دل!-مجید امجد

    مرے خدا مرے دل! مرے ضمیر کے بھیدوں کے جاننے والے تجھے تو اس کی خبر ہے، مرے خدا، مرے دل کہ میں ان آندھیوں میں عمر بھر،جدھر بھی بہا کوئی بھی دھن تھی میں اس لہر کی گرفت میں تھا جو تیری سوچ کی سچائیوں میں کھولتی ہے ہے جس کی رو میں تری ضو، مرے خدا مرے دل مرے لہو میں تری لو ہے دھڑکنوں کا...
  11. پ

    غزل -یہ کیسا روگ لگا مجھے ، میرے چارہ گر بتا مجھے - پیاسا صحرا

    السلام علیکم! شکریہ جناب کہ آپ نے اس ناچیز کی رہنمائی کا حوصلہ کیا ۔
  12. پ

    غزل -یہ کیسا روگ لگا مجھے ، میرے چارہ گر بتا مجھے - پیاسا صحرا

    السلام علیکم! محترم بصد عزت و احترام عرض گزار ہوں کہ میں کوئی شاعر نہیں ہوں ۔ یہ تو ایک غلطی تھی جو میں نے اصلاح کیلیے ادھر پیش کردی ہے ۔ اگر کوئی گستاخی ہو گئی ہے تو در گزر فرمائیں ۔ آئندہ ایسی غلطی سے اجتناب برتیں گے جناب ۔
  13. پ

    امجد اسلام امجد اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون - امجد اسلام امجد

    غزل-اَب تک نہ کُھل سکا کہ مرے رُو برو ہے کون !- امجد اسلام امجد غزل اَب تک نہ کُھل سکا کہ مرے رُو برو ہے کون ! کِس سے مکالمہ ہے ! پسِ گفتگو ہے کون ! سایا اگر ہے وہ تو ہے اُس کا بدن کہاں ؟ مرکز اگر ہوں میں تو مِرے چار سُو ہے کون ! ہر شے کی ماہیت پہ جو کرتا ہے تُو سوال تجھ سے...
  14. پ

    غزل -یہ کیسا روگ لگا مجھے ، میرے چارہ گر بتا مجھے - پیاسا صحرا

    السلام علیکم! ایک غزل پیشِ خدمت ہے ۔اصلاح کیلیے ۔ امید ہے کہ ادھر بھی نظرِ کرم فرمائیں گے ۔ شکریہ یہ کیسا روگ لگا مجھے ، میرے چارہ گر بتا مجھے نہ چین ہے رات کو مجھے ، اور دن بھی لگے برا مجھے یہ طریقہ ہے کوئی سوال کا ، یہ انداز کیا ہے بات کا نئی نئی بجھارتیں نہ بجھا، ذرا صحیح طرح بتا...
  15. پ

    میر الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا - میر تقی میر

    معذرت کیساتھ فرخ بھائی جی مکمل غزل پوسٹ کر رہا ہوں کیونکہ چند اشعار آپ کی غزل میں سے کم ہیں ۔ غزل الٹی ہو گئیں سب تدبیریں ، کچھ نہ دوا نے کام کیا دیکھا اس بیمارئ دل نے ، آخر کام تمام کیا عہدِ جوانی رو رو کاٹا، پیری میں لیں آنکھیں موند یعنی رات بہت تھے جاگے ، صبح ہوئی آرام کیا حرف...
  16. پ

    جون ایلیا دو غزلیں - عذابِ ہجر بڑھا لوں اگر اجازت ہو - جون ایلیا

    غزل عذابِ ہجر بڑھا لوں اگر اجازت ہو اک اور زخم کھا لوں اگر اجازت ہو تمہارے عارض و لب کی جدائی کے دن ہیں میں جام منہ سے لگا لوں اگر اجازت ہو تمہارا حسن تمہارے خیال کا چہرہ شباہتوں میں چھپا لوں اگر اجازت ہو تمہیں سے ہے مرے ہر خوابِ شوق کا رشتہ اک اور خواب کما لوں اگر اجازت ہو...
  17. پ

    محسن نقوی غزل-آہٹ سی ہوئی تھی نہ کوئی برگ ہلا تھا -محسن نقوی

    غزل آہٹ سی ہوئی تھی نہ کوئی برگ ہلا تھا میں خود ہی سرِ منزلِ شب چیخ پڑا تھا لمحوں کی فصیلیں بھی مرے گرد کھڑی تھیں میں پھر بھی تجھے شہر میں آوارہ لگا تھا تو نے جو پکارا ہے تو بول اٹھا ہوں ، ورنہ میں فکر کی دہلیز پہ چپ چاپ کھڑا تھا اب اس کے سوا یاد نہیں جشنِ ملاقات اک ماتمی جگنو...
  18. پ

    ن م راشد نظم - مکافات -ن م راشد

    مکافات رہی ہے حضرتِ یزداں سے دوستی میری رہا ہے زہد سے یارانہ استوار مرا گزر گئی ہے تقدس میں زندگی میری دل اہرمن سے رہا ستیزہ کار مرا کسی پہ روح نمایاں نہ ہو سکی میری رہا ہے اپنی امنگوں پہ اختیار مرا دبائے رکھا ہے سینے میں اپنی آہوں کو وہیں دیا ہے شب و روز پیچ وتاب انہیں زبانِ شوق...
  19. پ

    مجید امجد نظم-آورد-مجید امجد

    آورد دھیان کا جب بھی کوئی پٹ کھولا " میری بات نہ کہہ۔۔۔۔۔۔۔۔" دل بولا دل کی بات کہی بھی نہ جائے ضبط کی ٹیس سہی بھی نہ جائے نظم میں کس کا ذکر کروں اب فکر میں ہوں کیا فکر کروں اب ایک عجیب الجھن میں گھرا ہوں کیا سوچوں، یہ سوچ رہا ہوں مجید امجد
Top