السلام علیکم کاشفی بھائی، آپ سے بہت برس پہلے ہماری اردو فورم پر گپ شپ رہتی تھی۔ آج اردو محفل جوائن کی تو آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو خوش و خرم رکھے۔
ہاہاہا، عموما جب کوئی شادی کا پوچھتا ہے تو ایک مسکین سی شکل بنا لیتا ہوں۔ کنوارے سمجھتے ہیں کہ نہیں ہوئی اور شادی شدہ سمجھتے ہیں کہ ہو گئی :)۔ ویسے الحمدللہ شادی شہدا میں شامل ہوں :)۔