السلام علیکم و رحمۃ اللہ احباب۔ اِسی ماہ لکھے کچھ اشعار پیشِ خدمت ہیں، اِس درخواست کے ساتھ کہ جہاں کہیں کمی بیشی نظر آئے ضرور نشاندہی فرمائیں تاکہ بہتری کی کوشش کی جا سکے۔ جزاکم اللہ خیر :)۔
صفحَہ صفحَہ گزر رہے ہیں دن
ہم ہیں کردار اِک فسانے کے
بزم میں پوچھتے ہیں حالِ دل
دیکھ انداز آزمانے کے...
1۔ آپ نے ٹھیک نشاندہی کی، گل جان نام کی جگہ گل خان یا کوئی اور نام کر دیتا ہوں۔
2۔ 'دیو قامت' کے لفظ شاید میں نے یہاں غلط استعمال کیا ہو۔ میں نے پرندوں کے اعتبار سے اِس کو بڑا پرندہ کہنا چاہا ہے، لیکن شاید 'دیو قامت' ایسے نہ استعمال ہو سکتا ہو؟
بہت شکریہ سر۔ متاع کے شعر میں اِس طرح کچھ سوچ رہا ہوں
متاعِ دنیا ہوس ہے بابا، ہوس کی پونجی لُٹا کے دیکھو
یا
متاعِ دنیا ہوس ہے بابا، متاعِ دنیا لُٹا کے دیکھو
مگر آپ کی تجویز بھی خوب لگ رہی ہے اور اِس میں 'اک دن' کی برقراری بہتر لگ رہی ہے
متاعِ دنیا ہوس ہے بابا، یہ پونجی اِک دن لُٹا کے دیکھو۔...