نتائج تلاش

  1. پ

    گلزار نظم - کھلونے-گلزار

    کھلونے منو اکثر پوچھتی ہے دائی ماں۔۔۔ "ماں! کھلونے بھی بڑے ہوتے ہیں انہیں بھی عمر لگ جاتی ۔۔۔ تو کیا ہوتا؟" گلزار
  2. پ

    گلزار نظم- خود کشی-گلزار

    خود کشی بس ایک جھگڑے کا لمحہ تھا درودیوار پر ایسے چھناکے سے گری آواز کانچ گرتا ہے ہر اک شے میں گئیں اڑتی ھوئی ، جلتی ھوئی کرچیں نظر میں ، بات میں ، لہجے میں ، سوچ اور سانس کے اندر لہو ہونا تھا اک رشتے کا ۔۔۔۔ سو وہ ہو گیا اس دن !! اسی آواز کے ٹکڑے اٹھا کے اس شب کسی نے کاٹ...
  3. پ

    گلزار نظم-خوش آمدید-گلزار

    خوش آمدید اور اچانک تیز ہوا کے جھونکے نے کمرے میں آ کر ہلچل کر دی پردے نے لہرا کے میز پہ رکھی ڈھیر سی کانچ کی چیزیں الٹی کر دیں پھڑ پھڑ کر کے ایک کتاب نے جلدی سے منہ ڈھانپ لیا ایک دوات نے غوطہ کھا کر سامنے رکھے کورے کاغذ تھے سب کو رنگ ڈالا دیواروں پر لٹکی تصویروں نے بھی...
  4. پ

    گلزار نظم-ماضی مستقبل - گلزار

    ماضی مستقبل گیٹ کے اندر جاتے ہیں ، ایک حوض خاص سینکڑوں قصوں کی کائی سے بھرا ہوا ہے چاروں جانب چھ سو سال پرانے سائے سوکھ رہے ہیں گزرے وقت کی تمثیلوں پر گائیڈ ورق لگا کر ماضی بیچ رہا ہے!! ماضی کے اس گیٹ سے باہر ہاتھوں کی ریکھائیں رکھ کر پٹڑیی پر پنچانوں کا جوتشی کوئی...
  5. پ

    گلزار نظم-میں اپنے گھر میں -گلزار

    میں اپنے گھر میں میں اپنے گھر میں ہی اجنبی سا ہو گیا ہوں آ کر مجھے یہاں دیکھ کر میری روح ڈر گئ ہے شام کی سب آرزؤئیں کونوں میں جا چھپی ہیں لوئیں بجھا دی ہیں اپنے چہروں کی ، حسرتوں نے کہ شوق پہچانتا ہی نہیں مرادیں دہلیز پر سر رکھ کر مر گئ ہیں میں کسی وطن کی تلاش میں یوں چلا...
  6. پ

    گلزار نظم-مون سون -گلزار

    مون سون بارش آتی ہے تو پانی کو بھی لگ جاتے ہیں پاؤں در ودیوار سے ٹکرا کے گزرتا ہے گلی سے اور اچھلتا ہے چھپاکوں میں کسی میچ میں جیتے ہوئے لڑکوں کی طرح جیت کے جب آتے ہیں جب میچ گلی کے لڑکے جوتے پہنے ہوئے کینوس کے اچھلتے ہوئے گیندوں کی طرح در و دیوار سے ٹکرا کے گزرتے ہیں...
  7. پ

    گلزار نظم-پت جھڑ -گلزار

    پت جھڑ جب جب پت جھڑ میں پیڑوں سے پیلے پیلے پتے میرے لان میں آکر گرتے ہیں رات کو چھت پر جا کر میں آکاش کو تکتا رہتا ہوں لگتا ہے کمزور سا پیلا چاند بھی پیپل کئے سوکھے پتے سا لہراتا لہراتا میرے لان میں آ کر اترے گا گلزار
  8. پ

    گلزار نظم- پومپئیے دفن تھا صدیوں جہاں -گلزار

    پومپئیے دفن تھا صدیوں جہاں پومپئیے دفن تھا صدیوں جہاں ایک تہذیب تھی پوشیدہ وہاں شہر کھودا تو تواریخ کے ٹکڑے نکلے ڈھیروں پتھرائے ہوئے وقت کے صفحوں کو الٹ کر دیکھا ایک بھولی ہوئی تہذیب کے پرزے سے بچے تھے ہر سو منجمد لاوے میں اکڑے ہوئے انسانوں کے گچھے تھے وہاں آگ اور لاوے سے...
  9. پ

    گلزار نظم-قدم اسی موڑ پر جمے ہیں - گلزار

    قدم اسی موڑ پر جمے ہیں قدم اسی موّڑ پر جمے ہیں نظر سمیٹے ہوئے کھڑا ہوں جنوں یہ مجبور کر رہا ہے پلٹ کے دیکھوں خودی یہ کہتی ہے موڑ مڑ جا اگرچہ احساس کہہ رہا ہے کھلے دریچے کے پیچھے دو آنکھیں جھانکتی ہیں ابھی میرے انتظار میں وہ بھی جاگتی ہیں کہیں تو اس کے گوشہء دل میں درد ہو...
  10. پ

    گلزار نظم-قرآن ہاتھوں میں لے کے! - گلزار

    قرآن ہاتھوں میں لے کے! قرآن ہاتھوں میں لے کے! ایک نابینا نمازی لبوں پہ رکھتا تھا دونوں آنکھوں سے چومتا تھا جھکا کے پیشانی یوں عقیدت سے چھو رہا تھا جو آیتیں پڑھ نہیں سکا ان کا لمس محسوس کررہا تھا میں حیران حیران گزر گیا ہوں تمہارے ہاتھوں کو چوم کر چھو کے اپنی آنکھوں سے...
  11. پ

    گلزار نظم-رات کی تعمیر -گلزار

    رات کی تعمیر اک رات چلو تعمیر کریں خاموشی کے سنگ مرمر پر ہم تان کے تاریکی سر ہر دو شمعیں جلائیں جسموں کی! جو اوس دبے پاؤں اترے آہٹ بھی نہ پائے سانسوں کی کہرے کی ریشمی خوشبو میں خوشبو کی طرح ہی لپٹے رہیں اور جسم کے سوندھے میں روحوں کی طرح لہراتے رہیں گلزار
  12. پ

    گلزار نظم-ریڈ -گلزار

    ریڈ سرد موسم میں یہ برفیلی بلا خیز ہوائیں گھر کی دیواروں میں سوراخ بہت ہیں اور ہوا گھسی ہے سوراخوں سے یوں سیٹی بجاتی جس طرح ریڈ میں آتے ہیں حوالدار تلاشی لینے تیز سنگینیں چبھوتے ہوئے دھمکاتے ہوئے گلزار
  13. پ

    میں ھوں خود سر تو طلبگار انا تم بھی ھو -شفیق احمد

    معذرت وارث بھائی وہ کیا ہے کہ بس اک عالمِ بے خبری طاری رہتا ہے اور اسی بے خبری میں کہ ارد گرد کاہوش بھی اکثر نہیں رہتا ہے ۔ بسا اوقات ایسی ہی کئ غلطیاں کر گزرتا ہوں ۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کے لطف و کرم کے قابل تو نہیں پر سائل ضرور رہوں گا۔
  14. پ

    آج کا شعر - 3

    اور تو کوئی بس نا چلے گا ہجر کے درد کے ماروں کا صبح کا ھونا دوبھر کر دیں رستہ روک ستاروں کا جھوٹے سکوں میں بھی اٹھا دیتے ھیں یہ اکثر سچا مال شکلیں دیکھ کے سودا کرنا کام ھے ان بنجاروں کا ابن انشاء
  15. پ

    سراج اورنگ آبادی غزل - خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی - سراج اورنگ آبادی

    معذرت سخنور بھائی جی مجھے معلوم نہ تھا ۔ کہ یہ کلام یہاں بھی شئیر ہو چکا ہے غلطی کیلیے معذرت خواہ ہوں امید کرتا ہوں اس غلطی کو معاف فرمائیں گے ۔ آئندہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوٹنے نہ پائے گا ۔
  16. پ

    اختر شیرانی عمر بھر کی تلخ بیداری کا ساماں ھو گئیں(اختر شیرانی)

    محترم O سے جو ہ لکھتا ہوں تو اس کا مزا کبھی کبھی نہیں آتا ویسے کوشش اب یہی ہے کہ آپ کے مشورے کے مطابق لکھا کروں۔
  17. پ

    ملائکہ کی یاد میں

    اللہ تبارک و تعالٰی آپ کو اور اور آپ کے بھائی کو اور جملہ اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اللہ کریم
  18. پ

    ابن انشا نظم- سند باد آج تو ہمراہ مجھے بھی لے چل(انشاء جی)

    سند باد آج تو ہمراہ مجھے بھی لے چل سند باد آج تو ہمراہ مجھے بھی لے چل دل جو بہلا تو خیالوں ہی میں اپنا بہلا میں تیرے ساتھ زمانے کی نظر سے اوجھل لے کے چلتا ہوں خیالوں کا سفینہ اپنا جاہیں نکلیں گے کسی شہر میں آج نہ کل شور غل شہرر کا مدھم ہوا ، پھر ڈوب گیا آج بستی سے بہت دور نکل آیا...
  19. پ

    پروین شاکر نظم- بلاوا (پروین شاکر)

    بلاوا میں نے ساری عمر کسی مندر میں قدم نہیں رکھا لیکن جب سے تیری دعا میں میرا نام شریک ہوا ہے تیرے ہونٹوں کی جنبش پر میرے اندر کی اداسی کے اجلے تن میں گھنٹیاں بجتی رہتی ہیں! پروین شاکر
Top