آج کہنے کو میرے پاس کچھ بھی نہیں شاید کچھ بھی نہیں۔ نہ کوئی شکوہ نہ کوئی گلہ اپنی پیاس کا بلکہ مجھے میری اوقات سے بڑھ کر سیرابی بخش دی گئی۔ میری تن بدن کی رگوں میں ایک عجیب سی کیف انگیز اور سرور آفریں مستی میرے لہو کیساتھ گردش میں ھے ۔ کیوں نا ھو کیونکہ جس نے مجھے پیاس بخشی تھی مجھے صرف وھی میری...