نتائج تلاش

  1. پ

    سیف غزل - آپ سے عرض ملاقات نئی بات نہیں

    آپ سے عرض ملاقات نئی بات نہیں ھے مرے لب پہ وہی بات نئی بات نہیں دل بے تاب یہ ہلچل یہ قیامت کیسی آج کچھ ان سے ملاقات نئی بات نہیں آپ آ جائیں تو رم جھم کی صدا ناچ اٹھے ورنہ یہ رات یہ برسات نئی بات نہیں ھے یہی فرقہ ارباب وفا کا مقسوم یہ پریشانی حالات نئی بات نہیں سیف انداز...
  2. پ

    سیف غزل - آئے تھے ان کے ساتھ نظارے چلے گئے

    آئے تھے ان کے ساتھ نظارے چلے گئے وہ شب وہ چاندنی وہ ستارے چلے گئے شاید تمہارے ساتھ بھی واپس نہ آسکیں وہ ولولے جو ساتھ تمہارے چلے گئے ہر آستاں اگرچہ ترا آستاں نہ تھا ہر آستاں پہ تجھ کو پکارے چلے گئے شام وصال خانہ غربت سے روٹھ کر تم کیا گئے نصیب ہمارے چلے گئے دیکھا تو پھر...
  3. پ

    نظم - رخصت

    بھول جاؤ تمام باتوں کو ان خیالوں کو محو کر ڈالو پونچھ لو اشک اپنے دامن سے بکھرے بکھرے ھیں بال سلجھا لو جاؤ اب صبح ھونے والی ھے اب نہ آنسو بہاؤ جانے دو آؤ رخصت ھوں مسکراتے ھوئے داغ رہ جائے گا میرے دل پر روتے دیکھا جو تم کو جاتے ھوئے جاؤ اب صبح ھونے والی ھے خون حسرت...
  4. پ

    غزل - جو محفل سے ان کی نکالے ھوئے ھیں

    جو محفل سے ان کی نکالے ھوئے ھیں غم دو جہاں کے حوالے ھوئے ھیں ذرا تیرے گیسو جو بکھرے ھیں رخ پر اندھیرے ھوئے ھیں اجالے ھوئے ھیں یہ کون آ رھا ھے کہ سب اہل محفل متاع دل جاں سنبھالے ھوئے ھیں بڑا صاف تھا راستہ زندگی کا تری زلف نے پیچ ڈالے ھوئے ھیں یہاں سیف ہر دن قیامت کا دن ھے...
  5. پ

    سیف غزل - ہر اک چلن میں اسی مہربان سے ملتی ھے

    ہر اک چلن میں اسی مہربان سے ملتی ھے زمیں ضرور کہیں آسماں سے ملتی ھے ہمیں تو شعلہ خرمن فروز بھی نہ ملا تری نظر کو تجلی کہاں سے ملتی ھے تری نظر سے آخر عطا ھوئی دل کو وہ اک خلش کہ غم دو جہاں سے ملتی ھے چلے ھیں سیف وہاں ہم علاج غم کیلیے دلوں کو درد کی دولت جہاں سے ملتی ھے
  6. پ

    غزل - جب تصور میں نہ پائیں گے تمہیں (سیف الدین سیف)

    جب تصور میں نہ پائیں گے تمہیں پھر کہاں ڈھونڈنے جائیں گے تمہیں تم نے دیوانہ بنایا مجھ کو لوگ افسانہ بنائیں گے تمہیں آہ میں کتنا اثر ھوتا ھے یہ تماشا بھی دکھائیں گے تمہیں آج کیا بات کہی ھے تم نے پھر کبھی یاد دلائیں گے تمہیں
  7. پ

    فیض غزل - سب قتل ھو کے تیرے مقابل سے آئے ھیں

    سب قتل ھو کے تیرے مقابل سے آئے ھیں ھم لوگ سرخرو ھیں کہ منزل سے آئے ھیں شمع نظر، خیال کے انجم ، جگر کے داغ جتنے چراغ ھیں تری محفل سے آئے ھیں اٹھ کر تو آگئے ھیں تری بزم سے مگر کچھ دل ھی جانتا ھے کہ کس دل سے آئے ھیں ھر اک قدم اجل تھا ھر اک گام زندگی ھم گھوم پھر کے کوچہ قاتل سے...
  8. پ

    فیض غزل - ستم کی رسمیں بہت تھیں لیکن نہ تھی تری انجمن سے پہلے

    ستم کی رسمیں بہت تھیں لیکن نہ تھی تری انجمن سے پہلے سزا خطائے نظر سے پہلے عتاب جرم سخن سے پہلے جو چل سکو تو چلو کہ راہ وفا بہت مختصر ھوئی ھے مقام ھے اب کوئی نہ منزل فراز دار و رسن سے پہلے نہیں رہی اب جنوں کی زنجیر پر وہ پہلی اجارہ داری گرفت کرتے ھیں کرنے والے خرد پہ دیوانہ پن سے...
  9. پ

    فیض غزل - رہِ خزاں میں تلاشِ بہار کرتے رھے

    رہِ خزاں میں تلاشِ بہار کرتے رھے شبِ سیہ سے طلب حسنِ یار کرتے رھے خیالِ یار، کبھی ذکرِ یار کرتے رھے اسی متاع پہ ہم روزگار کرتے رھے نہیں شکایت ہجراں کہ اس وسیلے سے ہم ان سے رشتہ دل استوار کرتے رھے وہ دن کہ کوئی بھی جب وجہ انتظار نہ تھی ہم ان میں تیرا سوا انتظار کرتے رھے ھم...
  10. پ

    فیض نظم - فرش نومیدی دیدار - فیض احمد فیض

    دیکھنے کی تو کسے تاب ھے لیکن اب تک جب بھی اس راہ سے سے گزرو تو کسی دکھ کی کسک ٹوکتی ھے کہ وہ دروازہ کھلا ھے اب بھی اور اس صحن میں ھر سو یونہی پہلے کی طرح فرش نومیدی دیدار بچھا ھے اب بھی اور کہیں یاد کسی دل زدہ بچے کی طرح ہاتھ پھیلائے ھوئے بیٹھی ھے فریاد کناں دل یہ کہتا ھے کہ کہیں...
  11. پ

    فیض نظم - جرس گل کی صدا (فیض احمد)

    اس ہوس میں کہ پکارے جرس گل کی صدا دشت و صحرا میں صبا پھرتی ھے یوں آوارہ جس طرح پھرتے ھیں ہم اہل جنوں آوارہ ہم پہ وارفتگی ھوش کی تہمت نہ دھرو ہم کہ رماز رموز غم پنہانی ھیں اپنی گردن پہ بھی ھے رشتہ فگن ھم بھی شوق رہ دلدار کے زندانی ھیں جب بھی ابروئے در یار نے ارشاد کیا جس...
  12. پ

    حذر کرو مرے تن سے

    سجے تو کیسے سجے قتل عام کا میلہ کسے لبھائے گا میرے لہو کا واویلا مرے نزار بدن میں لہو ھی کتنا ھے چراغ ھو کوئی روشن نہ کوئی جام بھرے نہ اس سے آگ ھی بھڑکے نہ اس سے پیاس بجھے مرے فگار بدن میں لہو ھی کتنا ھے مگر وہ زہر ہلاہل بھرا ھے نس نس میں جسے بھی چھیدو ھر اک بوند قہر افعی ھے...
  13. پ

    ابن انشا نظم- ابنِ انشا

    آپ سب کا انتخاب کی پسندیدگی کیلیے شکریہ ۔
  14. پ

    غزل - ترے شہر میں یہ کمال ھونا تھا ھو گیا (احمد فرید)

    آپ سب کا انتخاب کی پسندیدگی کا شکریہ
  15. پ

    مجید امجد کون دیکھے گا-------- (مجید امجد)

    انتخاب پسند کرنے کا شکریہ محترم ۔
  16. پ

    محسن نقوی نظم - مجھے معلوم ھے سب کچھ(محسن نقوی)

    شکریہ ملائکہ جی پسند کرنے کا۔
  17. پ

    فراز غزل - نظر بجھی تو کرشمے بھی روز و شب کے گئے ( احمد فراز)

    شکریہ محمد احمد بھائی انتخاب کی پسندیدگی کا ۔
  18. پ

    اعتبار ساجد نظم - ’’مرے خط مجھے واپس کردو ‘‘ - اعتبار ساجد

    بہت خوب غزل ھے جی اعتبار ساجد کی ۔ شئیر کرنے کیلیے شکریہ۔
  19. پ

    جون ایلیا غزل۔ اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میں۔ جون ایلیا

    جون ایلیا واقعی ایک اچھوتے اور حقیقی مضامیں کو شعروں میں منضبط کرنے والے شاعر تھے ۔ اور یہ غزل بھی ایک کمال کا نمونہ ھے ان کے اچھوتے بیان کا۔۔ یہ غزل شئیر کرنے کیلیے شکریہ ۔
Top