نتائج تلاش

  1. پ

    میرا خیال ھے پتھر کا ھو گیا ھوں میں

    غم زمانہ سے کہو کہ انتظار کرے کسی کے زلف کے سائے میں سو گیا ھوں میں تلاش کر نہیں سکتا مجھے کوئی غم بھی تمہارے لمس کی خوشبو میں کھو گیا ھوں میں نہ تیرے وصل کی خواہش نہ تیرے ہجر کا غم میرا خیال ھے پتھر کا ھو گیا ھوں میں احمد فرید
  2. پ

    انتظار -احمد فرید

    یہ اداس آنکھیں مری کرب ذات کے اس جلتے ھوئے دروازے پر راستہ دیکھتی ھیں کسی بادل کا ایسا بادل جو میرے جسم کے صحرا کو بھی ساحل کر دے ہاتھ ہاتھوں پہ رکھے روح کو جل تھل کر دے یہ اداس آنکھیں مری ظلم کی دھند میں لپٹی ھوئی اس رات کے دروازے پر راستہ دیکھتی رہتی ھیں کسی سورج کا ایسا سورج جو...
  3. پ

    پگلی

    سپنوں کی بارش میں بھیگتی لڑکی تم کو کیا معلوم کہ خواب سے بچھڑے لوگ یہاں کیسے جیتے ہیں؟ تیری جھیل سی گہری آنکھوں میں تو گوری نیند کی پریاں روز نہانے آجاتی ہیں تیرا دل بہلا جاتی ہیں پر ہم تنہا درد کی زرد صلیب پہ کب سے لٹک رہے ہیں؟ خواب سے بچھڑے لوگ تو رات کی دلدل میں چپ چاپ اتر جاتے ہین اپنی آگ...
  4. پ

    التجا

    مجھے خود سے یہ شکوہ ھے تمہارے پاس رہ کر بھی میں تم سے دور رہتا ھوں تمہارے وصل کی بارش نے جل تھل کر دیا مجھکو مگر میں تو خود اپنے ہجر کے زخموں سے اب بھی چور رہتا ھوں میری جان میں تمہارا ھوں! تو پھر یہ کیا قیامت ھے یہ ھم میں فاصلے کیسے ھیں یہ کیسی محبت ھے اے میرے دوست اپنے حق کو ایسے...
  5. پ

    منجمد خون میں ہلچل کردے - احمد فرید

    منجمد خون میں ھلچل کر دے منجمد خون میں ھلچل کر دے مجھ کو چھو اور مکمل کر دے کتنی پیاسی ھیں یہ بنجر آنکھیں ابر زادے، انہیں جل تھل کر دے میں نے وہ درد چھپا رکھا ھے جو تیرے حسن کو پاگل کر دے سارے انسان ھی وحشی ھیں تو پھر اس بھرے شہر کو جنگل کر دے اے جھلستے ھوئے جسموں کے خدا جلتی دوپہر پہ...
Top