" سخت حیرت ہے ۔ ۔ ۔ ! "
دفعتا ڈاکٹر شوکت کے ذہن میں ایک خیال پیدا ہوا ۔ وہ اس کے پنجوں کا معائنہ کرنے لگا ۔
" اوہ ۔ ۔ ۔ ! " اس کے منہ سے حیرت کی چیخ نکلی اور اس نے کتے کے پنجے میں چبھی ہوئی گراموفون کی ایک سوئی کھینچ لی اور حیرت سے اسے دیر تک دیکھتا رہا ۔
" دیکھئے محترمہ غالبا یہ زہریلی سوئی ہی...