" دیکھئے محترمہ ۔ ۔ ۔ یہاں آپ کی رائے کا کوئی سوال ہی نہیں رہ جاتا ۔ نواب صاحب کے طبی مشیر ہونے کی حیثیت سے اس کی سو فیصدی ذمہ داری مجھ پر عاید ہوتی ہے ۔ کرنل تیواری کی عدم موجودگی میں میں قانونا اپنے حق کو استعمال کرسکتا ہوں ۔ "
" قطعی ۔ ۔ ۔ قطعی ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر صاحب ۔ " کنور سلیم نے سنجیدگی سے کہا...