" تم اس طرح کہہ رہے ہو گویا ہم لوگ انہیں صحت مند دیکھنے کے خواہش مند نہیں ہیں ! " بیگم صاحبہ نے منہ بنا کر کہا ۔
" خیر ۔ ۔ ۔ خیر ۔ ۔ ۔ ! " فیملی ڈاکٹر توصیف نے کہا ۔ " ہاں تو ڈاکٹر شوکت میرے خیال سے اب آپ انجکشن دے دیجئے ۔ "
ڈاکٹر شوکت ، ڈاکٹر توصیف اور کنور سلیم بالائی منزل پر مریض کے کمرے میں...