" یوں تو اس کے قتل میں میرا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے ۔ " حمید ہنس کر بولا ۔
" تم نہیں سمجھتے ۔ ۔ ۔ ایک لحیم شحیم عورت کی لاش کو پھڑکنے سے روک دینا کسی معمولی طاقت والے آدمی کا کام نہیں ۔ ایک ذبح کئے ہوئے مرغ کو سنبھالنا دشوار ہوجاتا ہے ۔ پھر جس شخص نے ڈاکٹر کو دھمکی دی تھی وہ بھی نیپالی ہی تھا ۔ ایسی...