" اس وقت ایک اہم معاملے پر گفتگو کرنے کے لئے آپ کو تکلیف دی گئی ہے ۔ " پولیس کمشنر نے اپنا سگار کیس اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا ۔
" شکریہ ۔ " فریدی نے سگار لیتے ہوئے کہا ۔ " فرمائیے ۔ "
" مسٹر فریدی ۔ ۔ ۔ چوبیس گھنٹے کے اندر اس علاقے میں دو عدد وارداتیں ہوئی ہیں ۔ ان سے آپ بخوبی واقف ہیں ۔ " پولیس...