جذبۂ عشق نے سینے میں مچلنا سیکھا
آپ ﷺ آئے تو زمانے نے سنبھلنا سیکھا
گُنگ لمحوں کو ہوئی قوتِ اظہار عطا
دامنِ خیر میں حق بات نے پلنا سیکھا
کفر اور شرک کے سب بُت ہوئے ریزہ ریزہ
حق کے انوار میں ظلمات نے ڈھلنا سیکھا
پہنا انسان نے اس وقت لباسِ عظمت
سایۂ خیر میں جب صِدق نے پلنا سیکھا
پائی بھٹکے...