خاکسار کو جرمنی کے سرد موسم کے بعد پہلی تیز دھوپیں لگنے سے بعض دفعہ چند دن تک شدید سر درد کی شکایت ہو جاتی تھی ۔کسی ماہر کے مشورے پر گرمیاں آنے پر ہومیوپیتھی کی GLONINE 30 کی چند خوراکیں کھانے سے اب یہ شکایت نہیں ہوتی۔( اور مرغن غذائوں میں کمی سے بھی)
۔الحمدلاللہ۔
ماہرین کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس شخص نے غلط بیانی سے کام لیا تھا کہ وہ ا فغانستان سے ہے ۔
کیونکہ اس کی زبان جو اس کی تحریروں میں ملتی ہے وہ پاکستانی پشتو ہے نہ کہ افغانی پشتو ۔
روسی ایسے کاموں میں کافی تیز ہیں۔
جب روسی فوج جرمنی چھوڑ رہی تھی تو ان کے جوان اپنی وردیاں ،فوجی ہیٹ، فوجی چاقو چھریاں ،بلکہ اپنے تمغے بھی جرمن مارک کے عوض بیچ رہے تھے-
ہمارے گھر میں ہومیوپیتھی کے نصخوں سے بہت فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔
ایلوپیتھی کے بہترین علاج کی سہولت کے باوجود۔
اس میں دوائی کی مقدار اکثرصفر ہوتی ہے مگر ہمارے جسم کے لیے ایک پیغام ہوتا ہے جس کو جسم تو سمجھ لیتا ہے مگر لیبارٹری کی مشینیں نہیں
ضرور کوشش ہونی چاہیے ،
مگر ہم ابھی سود سے مکمل پاک زندگی کے لمبے چوڑے دعوے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
مجھے یاد ہے ایک عرصہ قبل ایک عرب ملک میں ایک سود سے پاک اسلامی بنک بنا تھا جو لاکھوں غریب مسلمانوں کے کروڑوں اربوں کھا کر کنگال ہو گیا تھا -
ہمارے شہر کے جنوب میں ایک پہاڑی سلسلہ Harburger Berge ہے جس کی شہر کی حدود میں سب سے اونچی چوٹی سطح سمندر سے صرف 116 میٹر بلند ہے۔ وہ ایک دفعہ سر کرنے کا موقع ملا تھا۔
ویسے سویٹزرلینڈ کے پہاڑی علاقوں کی کافی سیر کی ہوی ہے۔
Visitors from Pakistan - including Ishfaq Ahmad (second from left) and Muhammad Afzal, minister (technical affairs) (third from left) - pose on the road at CERN that has been named in honour of Abdus Salam, Pakistan's first Nobel Laureate.
( تاریخ نا معلوم )
بوزنیا پر ظلم ہو رہا تھا اور یورپ ان کے اپنے دفاع کے لیے ضروری ہتھیاروں کے راستے روک کر بیٹھا تھا ۔
اس ظلم پر جرمنی کے ایک وفاقی وزیر Schwarzschilling نے استعفٰی دے دیا تھا ۔
ٹرینیڈآڈ - ٹوبیگو سے شروع ہو کر اب ساری دنیا میں ، خاص طور پر پارٹیوں وغیرہ میں شغل کے طور پر کیا جاتا ہے۔
اس میں ڈانس کررتے ہوئے ایک جلتے ہوئے ڈنڈے کے نیچے سے گزرنا ہوتا ہے جو ہر دفع پہلے سے ایک سٹیپ نیچے کر دیا جاتا ہے ۔
ٹریفک زیادہ ہوجانے کی وجہ سے اب آوٹوبان کا بھی وہ مزہ نہیں رہا ۔
200 سے اوپر چلانے کا کئ دفعہ موقع مل چکا ہے مگر اپنی فیملی وین لمبے سفروں کے دوران 140 پر ہی ٹھیک رہتی ہے ۔
میں نے ایک ہندو سے پوچھا کہ آپ اپنے ہاتھ سے بنائے بتوں کی پوجا کرتے ہیں تو وہ کہنے لگا کہ ہم آپ کو اتنے بےوقوف لگتے ہیں ۔ ہم تو آپ کی طرح خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ آپ قبلہ رخ کرتے ہیں اور ہم مورتی کی طرف رخ کر کے۔