میرا خیال ہے گفتگو کسی اور جانب نکل رہی ہے، پہلے ہم تعین کر لیں کہ تعلیم ہم کہتے کسے ہیں؟
تعلیم جس سے سوچ کو مہمیز کیا جا سکے، یا تعلیم جو کہ پیشہ سے منسلک ہو؟ امریکہ جیسے ملک میں صرف 28 فی صد لوگ کالج کی ڈگری رکھتے ہیں، مطلب جدید تعلیم آپ کے الفاظ میں، اڑتالیس فی صد وہ ہیں جنہوں نے کالج کا منہ...
یہ وہی فرنچ کینڈا ہے نہ جو اپنی زبان اور ثقافت کی بنیاد پر الگ ہونے کی بات بھی کرتا رہتا ہے؟ ریفرنڈم تک بھی گیا ہے جہاں انچاس- اکیاون فیصد سے کینیڈا سے الحاق کا فیصلہ کیا گیا تھا؟
جی بدقسمتی سے میرا فرنچ کینیڈا جانا ہوتا رہتا ہے اور مجھے سڑکوں کے سائن بورڈ بھی انگریزی میں نظر نہیں آتے، میرے خالہ زاد مونٹریال میں انگریزی ہی میں تعلیم نوش فرما رہے ہیں لیکن نوکریاں فرانسیسی پڑھنے والوں کو ملتی ہیں، ایک دفعہ میں وہیں کسی مضافات میں غلط ایگزٹ لے کر گم گیا تھا، چار لوگوں سے...
تو کیا آپ اس حق میں ہیں کہ وہ چند لوگ جو جدید تعلیم کی طرف جائیں گے ان کی قیمت پر باقی تمام کو تعلیم سے محروم رکھا جائے؟ لاطینی امریکہ، یورپ، مشرق بعید کے ترقی یافتہ ممالک کیا انگلش میڈیم سے پڑھے ہیں؟ ان ممالک میں انگریزی میڈیم کا برصیغیر میں انگریزی اسکولوں سے تناسب نکالیں، پھر ان ممالک کی ترقی...
آج مغرب کی مثالیں دینے والے یہ بات بھول جاتے ہیں کہ یورپ میں اقتصادی ترقی کا بھونچال تب ہی آیا تھا جب انہوں نے لاطینی سے جان چھڑا کر اپنی زبان میں پڑھنا شروع کیا تھا، اس تبدیلی کے سو سال کے اندر وہی یورپ جو کہ تاریک دور میں صدیوں سے پڑا تھا، پوری دنیا کے لئے ترقی کی مثال بن گیا ۔
نہیں، بطور مضمون پڑھایا جائے، لیکن انگریزی لازمی نہیں ہونا چاہیے ۔ انگریزی کو لازمی قرار دے کر بہت سے بچوں کو ہم تعلیم ہی سے محروم کر دیتے ہیں ۔ جب تک میں پاکستان میں پڑھ رہا تھا چھٹی جماعت سے انگریزی لازمی تھی، مطلب اس ایک مضمون میں ناکام ہونا ہی اگلی جماعت میں نہ پہنچنے کی وجہ بن جاتا ہے ۔...
بہت سے لوگ یہاں جس مقام سے بیٹھ کر انگریزی کو آسان ترین زبان بتا رہے ہیں وہ یہی بات ضلع سرگودھا چک اٹھاسی جنوبی میں جا کر بتائیں کہ تم نالائقوں کا کچھ نہیں بن سکتا کہ انگریزی تک تو آتی نہیں تمہیں، اور وہ پوری زندگی اسی احساس سے باہر نہ نکل سکیں کہ وہ نالائق ہیں
میں اس بات سے تھوڑی سی ترمیم کر کے بالکل متفق ہوں کہ ذریعہ تعلیم مادری زبان کو بنانا چاہیے، ذاتی طور پر میں اس بات کا گواہ ہوں کہ کس طرح صرف انگریزی کی وجہ سے کتنے لوگوں کو تعلیم چھوڑنا پڑی ۔ جب میں گاؤں میں اسکول جانا شروع ہوا تو پہلی جماعت سے 30 بچے تھے، جن تمام نے پرائمری پاس کی، اس کے بعد ہم...
امید پر دنیا قائم ہے شگفتہ، ایک تو میرے پاس کوئی موضوعات نہیں، دوسرا میں کوئی دانشور بھی نہیں اور تیسرا مجھے کچھ اچھی طرح سے لکھنا بھی نہیں آتا، سب سے اہم کہ اب وقت نہیں ملتا، تھینکس ٹو مائی وائف :) اور اب ماشاللہ سے بیٹی بھی