افسانہ

  1. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل خدا کی قسم ۔ سعادت حسن منٹو

    خدا کی قسم (سعادت حسن منٹو) اِدھر سے مسلمان اور اُدھر سے ہندو ابھی تک آ جا رہے تھے۔ کیمپوں کے کیمپ بھرے پڑے تھے۔ جن میں تل دھرنے کے لیے واقعی کوئی جگہ نہیں تھی لیکن اس کے باوجود ان میں ٹھونسے جا رہے تھے۔ غلّہ ناکافی ہے۔ حفظانِ صحت کا کوئی انتظام نہیں۔ بیماریاں پھیل رہی ہیں اس کا ہوش کس کو تھا۔...
  2. فرخ منظور

    وکھو وکھ ۔ اشفاق احمد

    وکھو وکھ (تحریر: اشفاق احمد) میں اس کو پورے انتالیس سال، گیارہ مہینے، آٹھ دن اور پانچ گھنٹے بعد ملا۔ اس کی شکل و صورت بالکل ویسی تھی جیسی پچھلی سالگرہ پر … تب اس نے اٹھارہ موم بتیاں بجھا کر اپنا چہرہ سرخ اورماتھا عرق آلود کر لیا تھا۔ میرا چھوٹا بھائی اس کی تین سوا تین سیر کی گت تھام کر کھڑا...
  3. نوید رزاق بٹ

    ناپاک

    “ناپاک” "آسمان والے کا واسطہ حاجی صاحب۔۔۔۔ آسمان والے کا واسطہ۔۔۔۔۔ ہمارے بچوں کو بچا لیں!" دروازہ کُھلتے ہی یوحنا حاجی سلیم کے قدموں میں گِر پڑا اور بلبلا کر رونے لگا۔ پیچھے اُس کی بیوی گُھٹنوں کے بل بیٹھی اپنے دو بچوں کو کسی پاگل دیوانے کی طرح پیار کئے جا رہی تھی۔ وہ اُنہیں سینے سے لگاتی،...
  4. عمر احمد بنگش

    ڈیوڑھی (اردو کہانی)

    ڈیوڑھی اردو کہانی عمر احمد بنگش یہاں پڑھیے
  5. محمداحمد

    مفت ہوئے بدنام ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ محمد احمدؔ

    مفت ہوئے بدنام محمد احمد پہلی بار جب یہ بات میڈیا پر نشر ہوئی تو میں بھی دہل کر رہ گیا کہ اب نہ جانے کیا ہوگا ۔ مجھے تو یہ بھی خوف ہو گیا تھا کہ طفیل صاحب سارا معاملہ میرے ہی سر نہ تھوپ دیں ۔ اُن سے بعید بھی نہیں تھی بعد میں شاید وہ مجھ سے اکیلے میں معافی مانگ لیتے لیکن تب تک ہونی ہو چکی ہوتی۔...
  6. سید فصیح احمد

    کفن ! ۔۔۔۔۔ (از منشی پریم چند)

  7. محمداحمد

    اردو افسانے کا ارتقائی جائزہ

    اردو افسانے کا ارتقائی جائزہ تعارف داستان اور ناول کے برعکس افسانہ جدید صنعتی اور مشینی دور کی پیداوار ہے۔ اس دور کے انسان کو تیزی سے بدلتے ہوئے زمانے کا ساتھ دینے اور زندگی کے نت نئے مسائل سلجھانے کے لئے شب و روز مصروف رہنا پڑتا ہے۔ اس مشینی دور کی تھکادینے والی تیز اور مصروف زندگی میں اس کے...
  8. سید فصیح احمد

    منٹو مزدوری

    لُوٹ کھسوٹ کا بازار گرم تھا۔ اس گرمی میں اِضافہ ہو گیا جب چاروں طرف آگ بھڑکنے لگی۔ ایک آدمی ہارمونیم کی پیٹی اُٹھائے خوش خوش گاتا جا رہا تھا۔ "جب تم ہی گئے پردیس لگا کے ٹھیس، او پیتم پیارا، دُنیا میں کون ہمارا۔"ایک چھوٹی عمر کا لڑکا جھولی میں پاپڑوں کا انبار ڈالے بھاگا جا رہا تھا، ٹھوکر لگی تو...
  9. محمداحمد

    جامِ سفال ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ محمد احمدؔ

    جامِ سفال محمد احمدؔ شاید کوئی اور دن ہوتا تو حنیف بس میں بیٹھا سو رہا ہوتا۔لیکن قسمت سے دو چھٹیاں ایک ساتھ آ گئیں تھیں ۔ پہلا دن تو کچھ گھومنے پھرنے میں گزر گیا ، دوسرا پورا دن اُس نے تقریباً سوتے جاگتے گزارا ۔ آج بس میں وہ ہشاش بشاش بیٹھا تھا اور بس کی کھڑکی سے لگا باہر کے نظارے...
  10. محمداحمد

    ناصح ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ محمد احمدؔ

    ناصح محمداحمدؔ بات مولوی صاحب کی بھی ٹھیک تھی۔ واقعی کم از کم ایک بار تو سمجھانا چاہیے ایسے لوگوں کو جو دوسروں کی حق تلفی کرتے ہیں یا دوسروں کا مال ناحق کھاتے ہیں۔ لیکن نہ جانے کیا بات تھی کہ مولوی صاحب یہ بات خطبے میں کبھی نہیں کہتے تھے ہاں جب کبھی بیٹھے بیٹھے کسی چوری چکاری کا ذکر آئے تب...
  11. محمد علم اللہ

    ایک مدت کے بعد آپ سے مخاطب ہوں------سمت استاد محترم الف عین صاحب کا اداریہ

    نیا سال ۲۰۱۴ء مبارک۔ ایک مدت کے بعد آپ سے مخاطب ہوں۔ ’سمت‘ کے دور اول کا پہلا شمارہ دسمبر ۲۰۰۵ء میں نکالا گیا تھا۔ ان دنوں تک اردو تحریر انٹر نیٹ پر خال خال ہی دکھائی دیتی تھی۔ اور ’سمت‘ کے اجراء کا مقصد یہی تھا کہ اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کو تحریری اردو سے واقفیت ہو جائے۔ اسی لئے اس...
  12. عزیر اسرائیل

    بے بسی

    عزیر اسرائیل پنکی اور منکی کی طرح مسکان کی پیدائش پرپھر گھر میں طوفان کھڑا ہوا، سلمہ کو اس بات کا اندیشہ تھا۔ جیسے جیسے دن قریب آرہے تھے اس کے چہرے کی رنگت بدل رہی تھی۔اسے یہ خوف لاحق تھا کہ کہیں پھرلڑکی کی ولادت نہ ہو۔ آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔لیکن اس میں اس بے چاری سلمہ کا کیا قصور۔ لڑکی یا...
  13. محمداحمد

    محرومِ تماشا ۔ از ۔ محمد احمد

    محرومِ تماشا از محمد احمد شام ڈھل چکی تھی ۔ چائے کی ہوٹل پر حسبِ معمول رونق میں اضافہ ہو چکا تھا ۔ لوگ مختلف ٹولیوں کی صورت میں بیٹھے ہلکی پھلکی گفتگو میں مصروف تھےاور دن بھر کی تھکن کے مارے دکھتے بدن پر ذائقہ اور تراوت کے پھائے رکھ رہے تھے۔ یہ شہر کا ایک متوسط علاقہ تھا اور سندھ کے...
  14. محمد علم اللہ

    سچی خوشی

    عرصہ گذرا اسی طرح کی ایک کہانی ہندی میں کہیں پڑھی تھی ،کہاں وہ اب یاد نہیں رہا ۔کہانی جب پڑھی تھی تو ہمارے چچا محترم مولانا ابراہیم ندوری نے اسے اپنے لفظوں میں لکھنے کے لئے کہا تھا ۔اس وقت میں چھٹی یا ساتویں کا طالب علم تھا ۔آج اپنی پرانی ڈائری میں مجھے یہ کہانی نظر آئی۔ دیکھا تو ایک عجیب خوشی...
  15. محمد علم اللہ

    رمضان میاں: ایک چھوٹی سی کہانی امید کہ اپنے مشوروں اور تبصروں سے نوازیں گے۔

    کہانی رمضان میاں محمد علم اللہ اصلاحی جیسے جیسے عید کا دن قریب آ رہا تھا رمضان میاں کی الجھن بڑھتی جا رہی تھی۔ سال کے بارہ مہینوں میں ایک رمضان ہی کے مہینےمیں تو اسےکچھ سکون میسر آتا تھا ۔اب وہ بھی ختم ہونے کو تھا ۔کچھ سال پہلے تک حالات اتنے دگرگوں نہ تھے ۔وہ محنت مزدوری کرکے دن میں ستر اسی...
  16. ملک عدنان احمد

    سونا نہیں ہے؟

    "سونا نہیں ہے؟" گھڑی پر رات کے تین بجے دیکھ کر سارہ نے مجیب سے پوچھا۔ مجیب نے مصنوعی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجا کر جواب دیا: "ہاں، سو جاتا ہوں۔ بس پانی پینے کے لیے اٹھا تھا۔" سارہ مطمئن ہو کر سو گئی اور مجیب آرام کرسی پر بیٹھا کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے کسی گہری سوچ میں کھو گیا۔ پچھلے ایک ماہ سے مجیب...
  17. محمد علم اللہ

    چھوٹا سدھیر (کہانی)

    نوٹ :محمد اسامہ بھائی سر سری کے شکریے کیساتھ جنھوں نے اسکے نوک پلک سنوار کر محفل میں شائع ہونے لائق بنایا ۔ محمد علم اللہ اصلاحی چھوٹا سدھیر جمعدار بے چارہ نو بجے ہی جگا گیا تھا۔ اس نے کمرے میں جھاڑو دی اور پوچھا بھی کیا ، لیکن میں گھوڑے بیچ کرسوتا رہا۔ فجر کی نماز کے ساتھ ہی ناشتا بھی گول کیا۔...
  18. عبدالرزاق قادری

    اُسے کیا خبر تھی

    بچپن میں بہنوں ، بھائیوں کے ساتھ فصلوں میں کھیلنا اور تجسس کی وجہ سے الٹے سیدھے کام کرنا اُ س کا مر غوب مشغلہ تھا ۔ ہمسائیوں کے گھر میں جاکر بوہڑ کے درخت کے سائے تلے جھولے جھولنا اور رنگ برنگی تتلیوں کے پیچھے بھاگنا اور ان کو نہ پکڑ پانے سے مایوس ہونے کی بجائے پھر سے نئی تگ و دو میں جُت جانا یہی...
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    شہر آشوب

    شہر آشوب محمد خلیل الرحمٰن کلاچی کی ایک مسکراتی شام کا ذکر ہے، روما شبانہ نائٹ کلب کے چمکتے ہوئے فرش پر تھرکتی ہوئی جوانیاں، بانہوں میں بانہیں ڈالے، فانی انسان اور غیر فانی دیوتا آج یوں شیر و شکر ہوچلے تھے کہ فانی اور غیر فانی، انسان اور دیوتا، آقا اور غلام کا فرق گویا مٹ سا گیا تھا۔ بار بار...
  20. محمداحمد

    کھڑکی ۔ اسد محمد خان

    کھڑکی اسد محمد خان دوسروں کو بہادری کا سبق دینے والوں پر بھی کبھی ایسا وقت آ جاتا ہے ۔ ایک کھڑکی کی کہانی جس کے پار بحران کے ایک لمحے کا حل تھا۔ افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، شاعر اور کہانی کار اسد محمد خان کی کہانی ۔جسے صرف وہی لکھ سکتے تھے۔ آپ کے اعلٰی ذوق کی نذر: میں نے پہلی بار اسے...
Top