الف عین

  1. ریحان احمد ریحانؔ

    برائے اصلاح : توڑ کر حلقۂ زنجیرِ گماں بولیں گے

    توڑ کر حلقۂ زنجیرِ گماں بولیں گے اب یہ دیوانے سرِ بزمِ بتاں بولیں گے تم سخن فہم ہو سمجھو گے ہمارے دکھ کو ہم یہاں بھی نہیں بولے تو کہاں بولیں گے! پیشِ جابر نہ ہو سر خم نہ زباں ہو خاموش مانند قافلۂ تشنہ لباں بولیں گے اے ستم گر تری بیداد گری کا قصہ ہم اگر چپ بھی رہیں اشکِ رواں بولیں گے ہے یہی...
  2. خورشیداحمدخورشید

    ایک نظم میں منظر نگاری

    مسکراتے ہوئے سُرخ ہونٹوں تلے جگمگائے ترے موتیوں کی دمک جب میں تھک ہار کے پاس آیا ترے ہار بانہوں کے ڈالے گلے میں مرے اپنے ہاتھوں مرے بال بکھرا دیے گدگدائے تری چوڑیوں کی کھنک مسکراتے ہوئےسرخ ہونٹوں تلے۔۔۔۔۔ اک مصور کی جیسے ہو تصویر تم یا ہو جنت سے اتری کوئی حور تم میری مشتاق نظروں سے شرماؤ تم...
  3. ریحان احمد ریحانؔ

    برائے اصلاح : سرِ مصلّۂ مسجد پسِ سجود و قیام

    سرِ مصلّۂ مسجد پسِ سجود و قیام یہ آرزو ہے دلوں میں مچلتی رہتی ہے جو اب تلک نہیں بدلا وہ ہے ہمارا حال وگرنہ روز یہ دنیا بدلتی رہتی ہے
  4. خورشیداحمدخورشید

    طفل مکتب کی کاوِش غزل (اساتذہ کرام کی اصلاح اور حوصلہ افزائی کی طلبگار)

    معجزہءِ صبر ہے زندہ ہوں جو اُس کے بغیر برسوں ہوئے دیکھا اُسے بیتے نہ پَل جِس کے بغیر مشقتوں کی کھاد اور دے پانی استقلال کا گلشنِ حیات میں آئے نہ پھَل جس کے بغیر پیار ہے مکینوں میں جو جھونپڑی آباد ہے بادشاہِ وقت کا سُونا محل جس کے بغیر بندگی خدا کی اور خلقِ خدا سے پیار کر رائیگاں سب جائے گا...
  5. خورشیداحمدخورشید

    مودٔبانہ جسارت (اصلاح کی گذارش)

    یارب میرے جذبات کو ایسی زباں ملے حالِ دل وہ جان لے مگر بنا کہے محبتوں کی چاہ ہو دِل کو دِل سے راہ ہو دو جسم ہوں ایک جان میں نہ تُو رہے کانٹا چُبھے مجھے اگر درد ہو اُسے روئے اُس کا دِل وہاں آنسو مراگرے ہو ہمارے مُلک کا ایسا نظامِ زندگی ہر بشر آزاد ہو انصاف بھی ملے بچوں کی...
  6. عثمان علی عین

    اردو ویب کی ایپلیکیشن کی تخلیق ممکن ہے؟

    سلام اردو ویب کی اپنی اپلیکیشن ہونی چاہیے جس میں بہتر فونٹس اور مؤثر تھیم لانچ کیا گیا ہو تاکہ اس فورم کی رسائی چہار اطراف میں زیادہ سے زیادہ ہو سکے اور براؤزنگ میں آسانی پیدا ہوسکے۔ ساتھ میں نئے محفلین کی شراکت کا باعث بن سکے۔ میری رائے آپ تک نوازش
  7. ریحان احمد ریحانؔ

    عظمتِ بندۂ خاکی کا میں منکر تو نہیں

    کیوں نہ ہو رنج مجھے کیوں نہ کروں میں شکوہ میرے پہلو میں بھی دل ہے کوئی پتھر تو نہیں ناصحا تجھ سے کروں شکوۂ بیدادِ بتاں جتنا تو سمجھا مجھے اتنا میں کمتر تو نہیں میں تو بس ظلم کو ظالم کو برا کہتا ہوں عظمتِ بندۂ خاکی کا میں منکر تو نہیں جس کی امید نے اب تک مجھے زندہ رکھا اس...
  8. ریحان احمد ریحانؔ

    کیا روگ لگا بیٹھے دل کو اک پل بھی چین قرار نہیں

    کیا روگ لگا بیٹھے دل کو اک پل بھی چین قرار نہیں جینے کی تو چھوڑو خاک جیے مرنے کی بھی رہ ہموار نہیں پیوستِ جگر ہے تیرِ جفا یہ روگ ہے ایسا جس کی دوا ہر عیسی نفس کے بس میں نہیں ہر عیسی نفس کا کار نہیں کب دست ستم دل والوں کے دامن سے جدا دیکھا تم نے کب اہلِ وفا کی قسمت میں زندان نہیں ہے دار...
  9. ریحان احمد ریحانؔ

    وہ جو سکوتِ دو عالم سے ہم کلام نہیں(برائے اصلاح)

    استادِ محترم الف عین صاحب محمّد احسن سمیع :راحل: سید عاطف علی و دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے وہ جو سکوتِ دو عالم سے ہم کلام نہیں وہ بزم بزم نہیں ہے وہ جام جام نہیں اٹھو اٹھو کہ یہ دنیا ہے جادۂ منزل چلو چلو کہ ٹہرنے کا یہ مقام نہیں ابھی بھی راہِ وفا کو تلاش ہے تیری یہ اور...
  10. ریحان احمد ریحانؔ

    برائے اصلاح " ہر شام کی قسمت میں سویرا نہیں ہوتا "

    استادِ محترم جناب الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: سید عاطف علی و دیگر احباب سے اصلاح کی گزارش ہے کیا غم جو غمِ دل کا مداوا نہیں ہوتا یہ روگ ہی ایسا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا ہو جائے تو ہو جائے الگ بات وگرنہ دنیا میں کوئی شخص بھی اپنا نہیں ہوتا اب تجھ...
  11. A

    برائے اصلاح: خوف اک پیش و پس میں رہتا ہے

    خوف اک پیش و پس میں رہتا ہے جانے کیا دُکھ نفس میں رہتا ہے جان کا کچھ نہیں بھروسہ پر دل مُسلسل ہوس میں رہتا ہے روح رہتی ہے جسم میں جیسے اک پرندہ قفس میں رہتا ہے سلطنت لاکھ سُکھ میں جیتی ہو ایک نالہ جرس میں رہتا ہے ہو جو اک بار آنکھ سے اوجھل کون پھر دسترس میں رہتا ہے کب مچل جائے کیا کہیں دل...
  12. ا

    کلام برائے اصلاح

    زندگی اپنی گزارو سنتوں کے درمیاں تزکیہ دل کا کرو تم سانحوں کے درمیاں مطمئن کیسے رہوں میں دوستو بتلاؤ تو زندگی الجھی ہوئی ہے مسئلوں کے درمیاں کاش گھر گھر ہو چراغاں الفتوں کے نور سے کٹ رہی ہے زندگی کیوں نفرتوں کے درمیاں تم ہو غمخوارِ زماں گر دور کر دو غم مرے رہ رہا ہوں مدتوں...
  13. مقبول

    برائے اصلاح: چاہتوں کے عذاب کیوں اترے

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اصلاح کی درخواست ہے چاہتوں کے عذاب کیوں اترے میرے دل میں جناب کیوں اترے کانٹے کیوں آئے میری قسمت میں اس کی خاطر گلاب کیوں اترے یہ تو بستی ہے ہجر والوں کی اس نگر میں چناب کیوں اترے عشق کے صحرا کا جو باسی ہو کیوں وُہ پوچھے سراب کیوں...
  14. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح - اور کوئی غم نہیں

    السلام علیکم صاحبان و اساتذہ۔ ایک غزل پیشِ عرض ہے۔ کرونا کی وبا کی وجہ سے سفر کرنے سے قاصر ہوں، اور ایک مدت ہو گئی اپنے پیاروں سے ملے ہوئے، اپنے شہر (کراچی) گئے ہوئے۔ انہی جذبات کے اظہار کی کوشش کی ہے۔ برائے مہربانی اصلاح فرمائیں۔ (علم ہے کہ استاد الف عین صاحب اسکرین دیکھنے سے قاصر ہیں، مگر ان...
  15. مقبول

    برائے اصلاح: کفن بھی میرا بنے گا کسی کی اترن سے

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے کفن بھی میرا بنے گا کسی کی اترن سے کہ میرے ہاتھ میں کاسہ ہے میرے بچپن سے امید رکھتا ہوں جلاد سے، میں سادہ لوح وہ آ کے پھندا اتارے گا میری گردن سے ادھار لے کے جو بچوں...
  16. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : عاشقی بھی دیکھ لی

    السلام علیکم صاحبان۔ ایک تازہ غزل ہے برائے اصلاح۔ برائے مہربانی اپنی رائے سے نوازیں الف عین سید عاطف علی محمّد احسن سمیع :راحل: گو ادھوری دیکھ لی عاشقی بھی دیکھ لی عمر بھر کا انتظار! بے نیازی دیکھ لی دردِ دل کی انتہا ہو رہی تھی، دیکھ لی کیا جدا ہو جائیں اب؟ آشنائی دیکھ لی دل ترستے رہ گئے...
  17. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : علم کا بوجھ ہے اضافی اب

    السلام علیکم صاحبان : ایک تازہ غزل(مسلسل) ہے، اور ہمیشہ کی طرح رہنمائی درکار ہے۔ ایک وضاحت عرض ہے کہ، میں کوشش کرتا ہوں کہ غیر اردو الفاظ سے گریز کیا جائے۔ ذیر درج غزل میں ایک لفظ "ڈگری" آ رہا ہے جس کا متبادل سند استعمال ہو سکتا تھا، مگر اس سے بات صحیح بیان نہیں ہو رہی تھی۔ اس لیے ڈگری ہی...
  18. مقبول

    برائے اصلاح: اس نے مرے دشمن سے ملنے کا اعادہ کر دیا

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے اس نے مرے دشمن سے ملنے کا اعادہ کر دیا ایسے ہی مہلک وار کر کے مجھ کو لاشہ کر دیا یہ حسن بھی بانٹا خدا نے ہے امیری کی طرح کچھ کو بنایا کم حسیں ، کچھ کو زیادہ کر دیا جس کے سبب معتوب ٹھہرا،اس...
  19. مقبول

    برائے اصلاح: مری پیاسی زمیں کو پیار سے وُہ تر نہیں کرتا

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ یہ غزل پیش کر رہا ہوں مری پیاسی زمیں کو پیار سے وُہ تر نہیں کرتا وہ گو اقرار کرتا ہے مگر اکثر نہیں کرتا اگر انساں ہے وُہ تو کیوں محبت کا نہیں قائل اگر انساں نہیں تو کیوں زمیں پر شر نہیں...
  20. مقبول

    برائے صلاح: قلم کی صورت اپنی جیب میں خنجر لگاتا ہوں

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام ایک میراتھن غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں ۔ غزل کی طوالت پر معذرت خواہ ہوں قلم کی صورت اپنی جیب میں خنجر لگاتا ہوں سنا ہے شاعری کے نام پر نشتر لگاتا ہوں یا کہا جاتا ہے میں لکھتا نہیں، نشتر لگاتا ہوں ابل پڑتے ہیں بن...
Top