امان زرگر

  1. امان زرگر

    غزلوں کی سلور جوبلی

    اصلاح سخن میں آج میری پچیسویں غزل کی اصلاح مکمل ہوئی۔۔۔ یعنی غزلوں کی سلور جوبلی۔۔۔۔۔۔ اساتذہ اور احباب خصوصاََ محترم الف عین ، محترم محمد ریحان قریشی ، بھائی عاطف ملک کا بے حد شکر گزار ہوں۔۔
  2. امان زرگر

    اصلاح و تنقید کی درخواست

    قلزم درد اک رواں دل میں آرزو بھی کہیں نہاں دل میں منزلیں کھو گئیں، سفر جاری عشق جویائے لامکاں دل میں ایک وحشت ہے دشت میں چھائی حسنِ احوال اب کہاں دل میں تم کو شاہِ جنوں بلاتے ہیں چل مرے ساتھ آسماں دل میں نقش باقی ہیں اب تلک تیرے عہد پارینہ جاوداں دل میں
  3. امان زرگر

    اصلاح کی درخواست

    بالخصوص ردیف کے حوالے سے مشورہ دیں. درست ہے یا مزید بہتر ردیف کیا ہو سکتی ہے؟ روا دل پر مرے رنج و الم دیکھو مری یہ چشمِ ویراں آج نم دیکھو لبوں کو جام سے ہٹنے نہ دیں ہرگز مئے تازہ پئیں شیخِ حرم دیکھو ملی منزل بھٹکتے دل کے جذبوں کو جبیں نے پا لیا نقشِ قدم دیکھو مری سب حسرتیں خوں ہو گئیں دل میں...
  4. امان زرگر

    برائے اصلاح و تنقید

    "کشش پائے مرا دل اب شبِ عزلت کے افسوں میں" تری چاہت مجھے لے آئی ہے کس دور محزوں میں تری باتیں جگر میرا جلائیں اس طرح جاناں ‏(‏تری یادیں مرے دل میں سجا لیں درد کی محفل) اتر آئے جگر کا خون میری چشم گلگوں میں بدل جائے تصور ہی وفاؤں کا جہاں میں پھر بچھائے گر کبھی لیلی نگاہیں راہ مجنوں میں ‏(‏بدل دے...
  5. امان زرگر

    معذرت کے ساتھ

    سخن ور بن گیا میں بھی اگر بزم سخن آ کر بھلا اس میں خطا کیا ہے مری اے شوخ جاں پرور! خدایا حسن دے ایسا مرے روئے سخن کو تو جسے راحیل و تابش بھی کبھی دیکھیں نظر بھر کر ستم دل پر کرے عاطف، لکھے نغمے جو خوش کن سے اسے یوں شوق ہو میرا سنے غزلیں وہ رو رو کر عروضی ہیں مرے مشفق، ہاں! وہ ریحان ہی حضرت...
  6. امان زرگر

    غزل برائے اصلاح و تنقید

    خاک افتادہ یہ دل میرا ہے جس آزار کا سنگِ در ہے عشق کا، رہ کوچۂ دلدار کا اب مسیحا آئے بھی تو ہو سکے گی کیا دوا فرط الفت میں جنوں اب بڑھ چکا بیمار کا بیچنے کو اب متاعِ جان و دل آئے سبھی اک خریدار وفا حاکم ہوا بازار کا فرش رہ ہیں دیدہ و دل، منتظر آغوش جاں کچھ کرو چارہ گرو اب حسرت دیدار کا بزم...
  7. امان زرگر

    تازہ غزل برائے اصلاح و تنقید

    پھول سی نزہت ملی دل کو مرے کیا عجب ندرت ملی دل کو مرے درد کی دولت ملی دل کو مرے وصل کی حسرت ملی دل کو مرے فرط الفت سے نہ مر جاؤں کہیں اک تری چاہت ملی دل کو مرے پرسکوں جا کر لحد میں سو گئے (سو گئے جا کر لحد میں پرسکوں) عشق سے فرصت ملی دل کو مرے تیرے پہلو میں بھی بیٹھے مضطرب اک عجب فرقت ملی دل کو...
  8. امان زرگر

    نئی غزل برائے اصلاح و تنقید

    اپنی ہستی کو اب اتنا بھی گرا کیوں دیتا ٹوٹ کر دل یہ مرا تم کو صدا کیوں دیتا حالِ درویش مرا دل ہے جنوں کا مارا اہل ثروت کو کوئی میرا پتا کیوں دیتا گر جفا پیشہ نہ خود منصفِ دوراں ہوتا اک گنہگارِ وفا کو وہ سزا کیوں دیتا بات اتنی ہے نہ تھا پاسِ وفا کچھ اس کو میری چاہت کا وہ پھر مجھ کو صلہ کیوں دیتا...
  9. امان زرگر

    برائے اصلاح و تنقید

    تم گردشِ دوراں سے پوچھو پھر خوابِ سحر کی بات کرو آسان نہیں رستہ دل کا مت اذنِ سفر کی بات کرو ‏(تم گردشِ دوراں سے پوچھو پھر خوابِ سحر کی بات کرو آسان کہاں جذبوں کا سفر مت اذنِ سفر کی بات کرو)‏ اشعار میں ڈھالو رنج و الم احباب کے دل کو تڑپا دو اب ذوقِ نظر سے پہلے ہی تم خونِ جگر کی بات کرو (لفظوں...
  10. امان زرگر

    اک گستاخی (بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں)

    سر الف عین ایک لڑی میں کل رات آپ کی اس طرح کی غزل پڑھی تو اچھی لگی۔۔۔ دل نے ذہن کا ہاتھ تھاما اور لے چلا جگ رتے کے دیس میں۔۔۔ جہاں کچھ یہ الفاظ بن سکے۔۔۔۔۔ گستاخی ہوئی مجھ سے لیکن معافی کی درخواست کے ساتھ پیشِ خدمت کر رہا ہوں۔۔۔ دستِ شفقت کا طالب ہوں۔ میں سوز کا دریا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں اک...
  11. امان زرگر

    اک نئی غزل

    غم کا احوال اک نئے ڈھب سے آج کرتا ہے دل بیاں سب سے اے ہنر کچھ دکھا اثر اب تو داغِ دل چاک ہے مرا کب سے اک جنوں اب ہے بس مرے ہمراہ اب مرا راستہ جدا سب سے آس کا بجھ چلا دیا دل میں دشتِ وحشت کو ہے گلہ شب سے سب کو بھائے ہے جانِ گلشن ہے گل کو نسبت ہے یار کے لب سے
  12. امان زرگر

    اُردو غزل میں پیکر تراشی

    اُردو غزل میں پیکر تراشی ڈاکٹر شائستہ حمید شعبۂ اُردو،جی سی یونیورسٹی، لاہور غزل جذب و خیال، متنوع موضوعات کا حیرت کدہ اور جہانِ معانی کا آئینہ خانہ ہے۔ غزل میں زندگی کی سی وسعت ہے جس طرح زندگی اپنے اندر تمام موسم رنگ واقعات جذبے، تحریکیں، چہرے نظریے اور رویے سمو لینے پر قادر ہے۔ اسی طرح غزل...
  13. امان زرگر

    غزل بغرضِ اصلاح

    متدارک مثمن سالم فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن حق محبت کا کچھ تو ادا کیجئے درد کی اب تو کوئی دوا کیجئے کون ملنے کو کہتا ہے ہر روز ہی کم سے کم عید پر تو ملا کیجئے دستِ موجِ عنایت ترا شکریہ بیچ دریا ہی مجھ کو فنا کیجئے عرض مطلب کرے گر مرا یہ جنوں حرفِ نازیبا سمعِ رضا کیجئے (گر کرے خواہشِ وصل میرا جنوں...
  14. امان زرگر

    اساتذہ نظرِ کرم فرمائیں

    متدارک مثمن سالم فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن وصل کی شب ہوا ظلم کیسا روا چاند بادل نے پیچھے چھپا کیوں لیا لفظ رقصاں مری سوچ میں تھے کئی شوقِ گفتار تھا سامنا جب نہ تھا وہ مسافر اسے کب تھا رکنا یہاں آنسوؤں کا رواں ساتھ اک قافلہ میری منزل مبارک مجھے ہی مگر یہ مکاں وہ نہیں میں جدھر تھا چلا دل کی حالت...
  15. امان زرگر

    اساتذہ سے اصلاح کی درخواست

    متقارب مسدس سالم فعولن فعولن فعولن شبِ ہجر محشر بپا تھا ستم مجھ پہ ایسا روا تھا جفا پیشہ ان کی نظر تھی مرا دل جنوں آشنا تھا تغافل کا تجھ سے گلا کیوں جو قسمت میں دستِ قضا تھا تدارک ہو کیا سوز غم کا مصیبت میں دل مبتلا تھا میں ہوں معتبر اس سبب سے جو کچھ مجھ میں میرے سوا تھا
  16. امان زرگر

    اصلاح درکار ہے

    جادہ پیما ہے کاروانِ بہار غمزۂ گل جنوں سے ہے دوچار باندھ ڈالا ہے دل نے رختِ سفر غمِ جاناں سے ہو گیا بیزار مشقِ تازہ ہے اک رواں دل میں دھڑکنیں خوں زدہ لکھیں اشعار عشقِ سوزاں کی پھر بحث کیجو کچھ سنوارو اگر لبِ گفتار داغِ لالہ کو کب روا مرہم دلِ عاشق ہے کب بھلا بیمار . یا پھر داغِ لالہ کو کب روا...
  17. امان زرگر

    بغرضِ اصلاح پیشِ خدمت ہے

    دھڑکنوں کو ملے کبھی جو زباں قصۂ درد ہو سکے گا بیاں خو روانی کی کچھ ہو گر پیدا لفظ قرطاس پر ہوں رقص کناں خود شناسی کہ جرم ٹھہرا ہے پھر ہمیں کیوں ملے ہمارا نشاں کی تغافل کی بات تو بولے ہم پہ لازم کہاں تھا ہر پیماں بوئے گل سے ہیں خندہ رو دونوں دست گلچین و بلبل بستاں
  18. امان زرگر

    برائے اصلاح

    رونق ضو چرخ گل میں چاند اترا صحن دل میں غم زدوں نے چارہ سازی ڈھونڈ لی عارض کے تل میں . ہم قافیہ الفاظ عطا کریں یا بصورت قطعہ اصلاح کے لئے قبول فرما لیں. اگرچہ دل غزل کی طرف ہے سر الف عین سر محمد ریحان قریشی
  19. امان زرگر

    غزل بغرض اصلاح

    سر محمد ریحان قریشی سر الف عین محترمہ La Alma سر راحیل فاروق حرف بنتے گئے مرا عنواں میری مشکل نہ پھر ہوئی آساں سرو و سیمول خوشنما خوش قد تیری خوش قامتی پہ ہوں قرباں قرب جاناں طلب کریں کیونکر لطف ساماں ہے موسم ہجراں پند و ناصح بھی رشکِ ساماں سے نوکِ مژگاں کے روبرو حیراں جہد خاماں عبث تری تدبیر...
  20. امان زرگر

    غزل اصلاح کی خاطر پیشِ خدمت ہے

    سر الف عین سر محمد ریحان قریشی محترمہ La Alma سر راحیل فاروق فاعلاتن مفاعلن فعلن ۔ قصہ درد بھی کبھی لکھنا اپنی عادت رہی خوشی لکھنا چارہ سازوں سے بس روا نہ ہوا اک تسلی کا حرف ہی لکھنا یہ جو حالت خراب ہے اپنی تم سبب اس کا دلبری لکھنا موسمِ گل خزاں بداماں سے حالِ گلچیں کی خستگی لکھنا بزمِ رنداں،...
Top