السلام علیکم،
آج کل ویک اینڈ پہ فوٹو گرافی کے تجربات کر رہا ہوتا ہوں، سوچا آپ سے بھی کچھ شئیر کر لوں۔
سیونتھ اوینیو اسلام آباد سے ڈھلتے سورج کا نظارہ
ستاروں پہ تجربے کی ایک تصویر، سیونتھ ایوینیو، تقریباََ 09:30 بجے رات۔
چمکدار دن اور خوبصورت بادل
بادلوں میں گھرا آسمان اور دور ایک...
پاکستان نے ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پہ "تمر" یا "mangroves" کے 670000 پودے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا پچھلا ریکارڈ انڈیا کا تھا 611000 پودے لگانے کا جسے پاکستان نے آج توڑ دیا اس سے پہلے پاکستان 2009 میں بھی 541000 پودے لگا کر اس وقت ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔
ربط: سماء آن لائن، جنگ آن لائن
السلام علیکم
جوتے پہنتے وقت تک پروگرام سید زبیر صاحب، نیرنگ خیال اور باقی محفلین سے ملاقات کا تھا، کیوں کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے جی چاہ رہا تھا کچھ سبزہ دیکھوں اور کسی پہاڑی پہ چڑھ کر دوستوں کے ساتھ فوٹوگرافی کی جائے لیکن عین وقت پہ ہماری طرح فوٹوگرافی کے شوقین ایک نئے دوست طبیعت کا پوچھنے...
السلام علیکم،
اپنے پسندیدہ فارسی شاعری اور گانوں میں سے ایک "دل تو از ما خبر ندارد" شئیر کر چکا ہوں اب شئیر کر رہا ہوں، امیر جان صبوری کا لکھا ہوا ایک بہت ہی عمدہ گانا۔ جسے تاجک گلوکارہ نگارہ خالوا نے کمال عمدگی سے حقیقی درد میں پرویا، پتہ نہیں کب ایک بھونڈی نقل رحیم شاہ نے بھی ماری جو آج ہی...
السلام علیکم!
آپ سے اپنی پسندیدہ فارسی شاعری اور گانوں میں سے ایک شئیر کرنا چاہوں گا۔ اس گانے کے شاعر، موسیقار اور گلوکار " امیر جان صبوری" ہرات سے تعلق رکھنے والے ایک افغانی شاعر، موسیقار اور گلوکار ہیں، گانے کی آڈیو کا لنک بھی دے رہا ہوں امید ہے بہت پسند آئے گا۔
دل تو از ما خبر ندارد شکستن...
نئی دہلی … نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار ضرغام رضا کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق نئی دہلی میں ضرغام رضا پر ہائی کمیشن سے گھر جاتے ہوئے...
السلام علیکم،
لیں جی میری فوٹو گرافی، میری مصوری، میری شاعری، میرے گرافکس، میری ویب سائٹس کے بعد اب میں آپ کی ساعتوں کے بعد آپ کی سماعتوں کو کیسے معاف کردوں بھلا۔
یہ میرا پسندیدہ گانا ہے جو میں نے بغیر کسی پریکٹس کے بس لائیو ہی گایا ہے امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔...
السلام علیکم،
میری ایک اور کاوش آپ کی نظر، امید ہے پسند آئے گی اور اپنی گراں قدر آراء سے ضرور نوازیں گے۔
ہم نہ بھی ملے تو
دل نہ بھی کھِلے تو
زندگی کا سفر یوں ہی چلتا رہے گا،
بڑھتا رہے گا،
وقت کا سورج بھی چڑھتا رہے گا،
ڈھلتا رہے گا،
پر تیرے سینے میں، میرے سینے میں
اِک درد تا ابد، بڑھتا رہے...
السلام علیکم،
اساتذہ اکرام سے معافی کے ساتھ اپنے کچھ احساسات پیش کر رہا ہوں۔ شاید کسی طرح سے بھی یہ شاعری نہ ہو لیکن میں جیسا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میں باقاعدہ شاعر نہیں ہوں، میں صرف اپنے احساسات ، جذبات اور خیالات کو لکھتا ہوں۔
اور یقیناََ وہ شاعری کے قوانین پہ پوری نہیں اترتی، پر میں یہ...
السلام علیکم،
ویسے تو پرنٹنگ وغیرہ کے بارے میں سنتے رہتے ہیں، اس میں ڈیجیٹل کے بارے میں بھی نت نئی ٹیکنالوجیز اور مہارتیں آتی رہتی ہیں اور کبھی کبھار تھری ڈی پرنٹنگ سے متعلق خبریں بھی نظر سے گزریں لیکن اہمیت حاصل نہ کر سکیں۔ چونکا میں تب جب پچھلے دنوں یہ خبر سنی کہ امریکہ میں گنز یعنی بندوقوں...
اسلام و علیکم،
اپنا ایک گیت پیش کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کے آپ کو پسند آئے گا۔
شام سویرے، دھوپ اندھیرے، میں تو ایسے گم ہوں
کسی بنیرے، عشق میں تیرے، میں تو جیسے تم ہوں
کُوہُو کُوہُو کوئل کُوکے، مَن میں کیسا جادو پھونکے
ہوائیں چُوموں، سنگ جھوموں، آئی ہیں تجھ کو چھو کے
ماہی میرے، ساجن میرے،...
السلام علیکم!
پاکستان دنیا میں اپنی خبروں کی وجہ سے مشہور ہے اور وہ خبریں زیادہ تر بری ہی ہوتی ہیں۔ لیکن آج میں آپ کو اس پاکستان کی سیر کروانے جا رہا ہوں جسے لوگ چاہتے ہیں، بنا یہ دیکھے کہ اس کے لوگ کن حرکتوں میں ملوث ہیں اور یہاں کون کون سی سازشیں کھیلی جا رہی ہیں بس انہیں ایک ہی سازش پسند ہے...
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی اور نائن زیرو کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نئی رابطہ کمیٹی کے ناموں کا چناوٴ بروز ہفتہ مورخہ 25 مئی 2013ء کو جناح گراوٴنڈ میں کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا۔ یہ اعلان...
اسلام آبادراولپنڈی میں کل دِن 10تا2بجے موبائل فون سروس بند رہے گی
اسلام آباد… چینی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر کل راول پنڈی اور اسلام آباد کے بعض علاقوں میں کل 10 بجے سے دن 2 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ موبائل فون بندش کا فیصلہ چینی وزیراعظم کی آمد کے موقع...
حفیظ جالندھری صاحب: پاکستان کے قومی ترانے کے خالق، کا یہ کلام تو جان لے لیتا ہے اگر جگجیت اور چترا کی آواز میں سنو تو۔
ہم میں ہی تھی نہ کوئی بات، یاد نہ تُم کو آ سکے
تُم نے ہمیں بُھلا دیا، ہم نہ تمہیں بُھلا سکے
تُم ہی اگر نہ سُن سکے قصہ غم، سُنے گا کون؟
کس کی زباں کھلے گی پھر، ہم نہ اگر سُنا...
السلام علیکم،
چلیں جی آخر کار اب ہم پاکستانیوں کے نام بھی اچھی فہرستوں میں آنا شروع ہوئے گئے۔
واشنگٹن پوسٹ کے زیرِ اہتمام 80 سے زیادہ ممالک میں سروے کیا گیا جس میں دیکھا گیا کہ دنیا کے ان ممالک میں قومیت کے حوالے سے تعصب ،برداشت اور عدم برداشت کے کیا اعدادوشمار ہیں۔ مقصد یہ دیکھنا تھا کہ کس ملک...
السلام علیکم،
بس جناب اس بار تو بیگم صاحبہ ہتھیار بند ہو کر ڈٹ گئیں کہ نہیں کھیلنا ٹیوشن ٹیوشن اور، یہ تبادلے وبادلے کا گیم بھی نہیں چلے گا اب، ہر حال میں بچوں کو اسکول داخل کروانا ہے۔ بس داخل کروا دیا پھر۔ صبح صبح اٹھا دیا پھر کہ اٹھیں بچے اسکول جا رہے ہیں الوداع کریں۔ تو سوچا کیوں نا اس محفوظ...