السلام علیکم،
جناب جاتے کہاں ہیں پاکستان میں ابھی بہت کچھ ہے دیکھنے کو، چلیں اس سال مختلف مواقع اور اوقات میں سینٹورَس کی جو تصویر کشی کی میں نے وہ ذرا آپ بھی دیکھ لیں۔ آخر کو پاکستان ہی ہے بھئی۔
سب سے پہلے تو سینٹورَس کا ماسٹر پلان آپ سے شئیر کر لوں کہ اس نے لگنا کیسا ہے مکمل ہونے کے بعد۔
السلام علیکم،
آج میں آپ کو سیر کرواؤں گا چوکنڈی قبرستان کی، جو کہ ں لانڈھی کراچی میں نیشنل ہائی وےپر فاسٹ ورچوئل یونیورسٹی کے قریب ہی واقع ہے۔
چوکنڈی قبرستان کی قبریں جوکھیو قبائل سے منسوب کی جاتی ہیں لیکن اس کے علاوہ دیگر بلوچ قبائل کی قبریں بھی ہیں وہاں۔ چوکنڈی قبرستان میں موجود تاریخی...
السلام علیکم،
میری ایک انتہائی قریبی ہستی جو کہ کراچی میں آج صبح بسلسلہ روزگار گھر سے ملیر کینٹ جا رہے تھے کو اغوا کر لیا گیا ہے، فون پر کسی طرح وہ صرف یہ اطلاع دے سکے کہ
"مجھے کچھ لوگوں نے اٹھا لیا ہے اور آنکھوں پہ پٹی باندھ کر لے جا رہے ہیں ، صرف اطلاع دینے کی درخواست پہ فون کی اجازت ملی"...
نہ تو انجیل سے باقی ہے نہ تورات سے باقی ہے
دین باقی ہے تو قرآن کی آیات سے ہے
زندہ دل یوں تو ہیں اسلام کے سارے فرزند
ان کی رونق مگر آبادیء گجرات سے ہے
چاء پیتا ہوں تو ہو جاتا ہے ایماں تازہ
چاء نوشی مری دیرینہ روایات سے ہے
حقہ پیتا ہوں تو اڑ جاتے ہیں سکھوں کے دھوئیں
خالصہء جی کی قضا میری کرامات...
السلام علیکم،
پچھلے ایک مراسلے "3ڈی فریکٹلز : میرے تجربوں کے دوران بننے والی تصاویر" میں فریکٹلز میں مختلف تجربے کرتے ہوئے کچھ تصاویر شئیر کیں، اس بار ایک پہلی انیمیشن جو بنائی وہ شئیر کرنے جا رہا ہوں۔
برائے مہربانی پوری طرح لوڈ ہونے دیجیے۔
اینیمیشن کا ربط
السلام علیکم،
تصویر کو کلک کر کے بڑ ے سائز میں دیکھیں۔
افسوس کے اس میں اسلام آباد کا انتہائی دائیں جانب کا پانچ فیصد کا حصہ کیپچر نہیں کر پایا، لوکیشن ہی ایسی تھی کہ اتنا ہی ہو سکتا تھا۔ اس پانچ فیصد حصہ میں فیصل مسجد کے گردو نواح کا ایریا ہی ہے صرف۔ اگلی بار کوشش کروں گا کہ پورا اسلام آباد کور...
السلام علیکم،
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔
اس ذات کبریا کی یہ یاد دہانی اور تنبیہہ کتنی ہیبت اور جلال لیے ہے سوچتا ہوں تو زبان گنگ اور عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔
آج میں آپ سے قدرت کے جن شاہکاروں کا ذکر کرنے جا رہا ہوں ان میں سے ایک کو Bio-luminescent اور دوسری کو...
السلام علیکم،
کچھ دوستوں کے نام فوٹو شاپ میں لکھتے لکھتے 3ڈی میں لکھنے شروع کر دیے تو پھر 3ڈی کا شوق دوبارہ سے جاگ گیا۔
کافی دنوں سے 3ڈی میں پھر سے طبع آزمائی کرنے کا سوچ رہا تھا، سب سے پہلی کوششیں فریکٹل آرٹ ڈیزائنز میں کی ہیں چونکہ رینڈرنگ پراسس میں ایک عام کمپیوٹر پہ بہت ٹائم لگتا ہے، اس لیے...
السلام علیکم،
یہاں ہم مجموعی حاصل ہونے والی پازیٹو ریٹنگ کی مراسلوں کی نسبت سے پرسینٹ ایج شئیر کریں گے۔
یعنی جیسے میرے ابھی تک کے مراسلے = 3042
مثبت ریٹنگز: 9819
تو پرسنٹیج ہوئی = 9819x100/3042=322.78%
اب آپ بتائیں آپ کی پازیٹونیس کی کیا پرسنٹیج ہے؟؟؟ (تدوین)مراسلوں اور ریٹنگز کی تعداد بھی...
السلام علیکم،
جب میں نے یہ کہا تھا کہ ایم کیو ایم کی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی بغیر کسی وجہ اور سپورٹ کے نہیں اور یہ "وجہ " 5000 اسلحے سے بھرے کنٹینرز کا اسلحہ ہے اور سپورٹ ان کی وہ اسلحہ دینے والی طاقتیں ہیں۔
میں نے مشرف دور میں کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے ہونے والی ترقی کے بارے میں بھی ایک...
السلام علیکم،
فوٹو گرافی کی دنیا سے اس بار فاسٹ فوٹو گرافی کے کچھ شاہکار آپ سے شئیر کرنا چاہوں گا۔
یوں تو اب دنیا کا تیز ترین کیمرہ سفر کرتی روشنی کی کو بھی سلو موشن میں دکھا نے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک سیکنڈ میں ٹریلین فریمز کیپچر کر سکتا ہے ۔
لیکن میں اس وقت ایک قطرے کے گرنے اور پھٹنے...
السلام علیکم،
عرض کیا ہے،
سب کچھ کھو دیا، اب کھوؤں کیا
تجھے اے تقدیر اب روؤں کیا
تم نے مڑ کر خبر نہ لی
میں چین کی نیند سوؤں کیا
سوچ کی زمیں تو، بنجر ہو گئی
اب تیری یادیں بوؤں کیا
جب اَشکوں نے دھو ڈالے ہیں
پھر زخموں کو دھوؤں کیا
ایک اِک لمحہ بکھر گئی ہے
حیات کی لڑی پروؤں کیا۔
امجد میانداد
السلام علیکم،
میں آج کل شہرساز کی ویب سائٹ پہ کام کر رہا ہوں، اس میں مجھے z-index میں مسئلہ آ رہا ہے،
میرے پاس سلائڈ شو ہے جس کی تین بنیادی div لئیرز ہیں، ایکdiv بیک گراؤنڈ امیج کی، دوسری سلائڈز کی اور تیسری نیویگیشن بٹنز کی۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ میں سلائڈ والی div کے اوپر بیک گراؤنڈ امیج والی...
السلام علیکم،
امی کی ایک سہیلی کو دیکھ کر مجھے بچپن میں پولیمر کلے اور سٹارچ کلے سے خوبصورت اشیا ء بنانے کا شوق چڑھا تھا۔ فارغ وقت میں مٹی کے عام گلدان و دیگر ظروف وغیرہ لے کر ان پر اپنی فن کاری کیا کرتا تھا۔ پھر وقت نے ایسا بزی کیا کہ اب جا کر بچوں کی خاطر ان کو راغب کرنے کے لیے دوبارہ سے اپنے...
السلام علیکم،
بچپن سے ہی سنو فلیکس توجہ اور دلچسپی کا مرکز رہے، لیکن کیا کیجیے کہ اسے قید کرنے کے چند ہی لمحے ہوتے ہیں بس۔
ایک فوٹو گرافر نے آرٹس کی ایک ویب سائٹ پر جب میری اقتداء شروع کی تو میں نے بھی اس کی گیلری میں جھانکا کہ کیا کیا شاہکار لینس سے قید کر چکا ہے وہ تو میں دیکھ کر دنگ رہ گیا...
السلام علیکم،
حسان خان کی دیکھا دیکھی اب میں نے سوچا میں بھی اسلامی دنیا کے کچھ باب آپ تک پہنچاؤں۔
تو جناب اس سلسلے میں میں آج آپ کو لے کر جاؤں گا تاشقند، پہلے کچھ وکی سے تحریری پھر تصویری۔
تاشقند شہر
ازبکستان اور صوبہ تاشقند کا دارالحکومت۔ 2006ء کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کی آبادی 31...
السلام علیکم،
عید سے دو تین دن پہلے بچوں کے ساتھ لیک ویو پارک میں قائم پرندوں کے قفس یا پنجرے میں فوٹو گرافی کی نیت سے جانا ہوا۔
آپ بھی اگر اسلام آباد میں رہتے ہیں یا آتے ہیں تو پتہ ہو گا آپ کو اور اگر آپ نے اسلام آباد آنا ہے تو وزٹ کیجیے گا۔
میں نے کیمرے کی آنکھ سے جو دیکھا آپ کی اسکرین کے...
کینوس پہ شاہکار ایسا بھی پیچیدہ نہیں کہ ہم سمجھ نہ پائیں، لیکن کیا کریں، آرٹسٹ کوئی اور ہے جو تشریح اس نے دینی ہے وہی ہم نے سمجھنی ہے، اور ہے بھی ایسا ہی کہ جو تشریح وہ دیتا ہے وہی ہم سمجھتے ہیں۔ آزاد تشریح تو شاید جب یہ وقت ، یہ آرٹسٹ اور یہ شاہکار تاریخ کا حصہ بنیں تو ہی شاید ممکن ہو۔
کینوس...