پیارے بچو آج ہم آپ کو ایک مزے کی کہانی سناتے ہیں ہوا یوں کہ ایک جنگل میں کچھ جانور مل جُل کر رہتے تھے۔ ان میں گلو گلہری اور اس کا بڑا سا خاندان تھا جس میں ہر عمر کے بچے تھے۔ مانو بلی اور اس کے چھوٹے چھوٹے بلونگڑے تھا۔ ہرن تھا جس کے ہر نوٹے جنگل میں اچھل کود کرتے تھے پھر خرگوش میاں تھے۔ ان کے...
پیارے بچو! الله تعالی نے اس کائنات کو تخلیق کیا پھر اس کا نظام چلانے کے لیے اسباب پیدا کیے ۔ بے شک بغیر اسباب کے کاموں کا ہوجانا اس کی قدرت میں ہے، وہ کُن کہے اور کام ہو جائے۔ لیکن اس دنیا میں عموما ہر کام کے لیے اسباب مہیا کیے گئے ہیں۔
کبھی کبھار یکدم زمین ہلنے لگتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ زلزلہ...
حیاتیات لفظ حیات یعنی زندگی سے نکلا ہے جسے عموماً بائیلوجی اور بیالوجی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بائیولوجی دو یونانی الفاظ سے مل کر بنا ہے بائی اوس (bios) اور لوگوس (logos) بائی اوس کا مطلب "زندگی" ہے اور لوگوس کا مطلب سوچنا اور وجہ تلاش کرنا یا مطالعہ کرنا ہے ۔فطرت کو سمجھنے اور اسکی تعریف...
سائنس ایک بند مُٹھی کی طرح ہے جونہی یہ مُٹھی کھلتی ہے تو اس سے انسانی تجسس و تحقیق پر مبنی بے شمار علوم کا ذخیرہ برآمد ہوتا ہے جو ذاتی بھی ہے اور عالمی بھی، قومی بھی ہے اور بین الاقوامی بھی، دینی بھی ہے اور لادینی بھی ۔ انسان کے تمام تجربات جو کبھی سوچ سمجھ کر کیے گئے اور کبھی الہامی انداز...
سائنسی علوم کے قدیم ترین شعبوں میں سے ایک علم ۔طبیعیات یعنی فزکس ہے اور اس کا آغاز علم فلسفہ سے ہوا ۔ لفظ فزکس یونانی لفظ 'Fusis' سے آیا ہے جس کا مطلب ہے 'فطرت'۔
یعنی فطرت کا مطالعہ ۔۔۔ مکمل گہرائی اور ہر جہت سے
پچھلے دو ہزار سالوں میں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور ریاضی کی کچھ شاخیں فطری...
پیارے بچو! آپ نے کبھی صبح سویرے سورج کو نکلتے دیکھا ہے؟
طلوع آفتاب سے چند لمحے قبل، صبح کی نیلگوں فضا، فلک کے کناروں پر ابھرتی شفق کی لالی اور پر پھیلائے محو پرواز پرندے !
کبھی سیاہ کالی رات کی چادر پر چمکتے، چوھودیں کے چاندکا نظارہ کیا ہے؟
کبھی سمندر کی اٹھتی گرتی لہروں کا رقص دیکھا ہے ؟...
بابا بابا! دوپہر کے کھانے اور آرام کا وقفہ ابھی شروع ہی ہوا تھا کہ اسے حامد کی آواز سنائی دی۔ جی بیٹا ! کیا ہوا ؟ اسد دفتر سے باہر آیا۔ سات سالہ حامد دروازے کے سامنے شرمساری کے عالم میں کھڑا تھا۔ اس کے پاؤں میں نئے نکور سیاہ بوٹ چمک رہے تھے، جن کے تسمے بری طرح الجھے ہوئے تھے۔ کل...
”لفظ ”ث“ کی کہانی بہت عجیب ہے کیونکہ اس کے بہت کم دوست ہیں۔“ ثمر نے منہ بنا کر کہا :
ثمرینہ نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا اور بولی: ”کیوں بھیا ثمر ؟ ”ث“ کے دوست اتنے کم کیوں ہیں حالانکہ وہ تو”ب“کے خاندان میں شامل ہے جس کے بے شمار دوست ہیں ، تو کیا ”ب“ کے دوست ”ث “ کے دوست نہیں ہو سکتے؟“
”نہیں...
”ہرگز نہیں! میں اسے ہاتھ بھی نہیں لگاؤں گا۔“ابوبکر نے سختی سے کہتے ہوئے بلال کا ہاتھ پرے کیا: ”یہ بے ایمانی ہے ، تم نے دھوکے سے پیسے دئیے بغیر یہ برگر لیا ہے۔“ وہ حیران بھی تھا اور سخت غصے میں بھی۔ سکول میں بریک کے وقت بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلال نے کنٹین سے برگر اُڑا لیا اور ہنستے ہوئے...
ولیم جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اپنے فلیٹ میں بالکل اکیلا تھا۔ شہر میں وبا پھیل چکی تھی۔ ہرنفس دوسرے سے گریزاں خوف کے عالم میں اپنے گھر کی پناہ گاہ میں محصور تھا۔ دستور کے موافق یونیورسٹی میں داخلے سے پہلے ہی دوسرے بچوں کی طرح اس نے بھی والدین کا گھر چھوڑ دیا ، اب تنہائی اس کے رگ وپے میں زہر...
کچھ بچے بڑے ہی انوکھے مزاج کے ہوتے ہیں ۔ ماں ایک بات سے روکتی ہے ڈانٹتی ہے ، ڈراتی ہے یہ سمجھتے ہیں اب ماں کی پوری توجہ مجھ پر ہے ۔ اوپر اوپر سے روتے ہیں ماں سے لاڈ کرتے ہیں پھر تھوڑے دن بعد جوں ہی دیکھتے ہیں ماں کی توجہ ہٹی وہی غلطی دوبارہ دہراتے ہیں ، پھر مار کھاتے ہیں، ڈانٹ کھاتے ہیں اور دل...
عبد الرحمن بھائی کی تحاریر احساس کے خمیر سے گندھی ہوتی ہیں، اور قاری کے جذبات کو چھوتی ہیں۔ سنجیدہ موضوعات کے ساتھ ساتھ پرمزاح تحاریر کے ساتھ بھی پورا انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ کہ قاری تحریر کے اختتام تک تحریر سے بندھا رہتا ہے۔
اب یہ میری مبالغہ آرائی ہے یا حقیقت؟ یہ جانچنے کے لیے...
فی زمانہ مختصر مگر پر اثر لکھنے والے معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ دریا کو کوزے میں بند کرنا ویسے بھی کوئی آسان کام نہیں ہے۔
اللہ تعالیٰ نے یہ ہنر ہمارے بھائی نوید ناظم کو بخوبی عطا فرمایا ہے۔ کم الفاظ میں موضوع سے ہٹے بغیر پر اثر بات کرنا اور اپنا مدعا مکمل طور پر قاری تک پہنچا دینا، ان کا طرۂ امتیاز...
عبدالقیوم چوہدری بھائی زندہ دل محفلین میں سے ایک ہیں۔ چوہدری صاحب کی پہچان محفل پر ایک بذلہ سنج شخصیت کی ہے۔ باضابطہ تحاریر کم لکھی ہیں۔ مگر پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ انھیں مزید لکھنا چاہیے۔ سنجیدہ اور پرمزاح ہر دو طرح کی نثر میں ان کا اندازِ تحریر قاری کی توجہ آخر تک تحریر سے ہٹنے نہیں دیتا۔ محفل...
محمد خلیل الرحمٰن بھائی نے محفل پر دس سال میں اپنا رنگ خوب جمایا ہے۔ اور بلاشبہ ہر فن مولا کہلانے کے لائق ہیں۔
طنز و مزاح کا میدان ہو تو کیا شاعری اور کیا نثر، ہر دو میدان کے شہسوار ہیں۔ سفر نامے اس انداز سے تحریر کرتے ہیں کہ پڑھنے والا ساتھ سفر کر رہا ہو۔ زیادہ رجحان طنز و مزاح کی طرف ہونے کے...
راحیل فاروق بھائی سے پہلا تعارف تو ان کی جاندار شاعری کے ذریعہ ہوا۔ مگر جب انھوں نے اپنی نثر نگاری کے جلوے دکھائے، تو ان میں موجود نثر نگار اور شاعر ایک دوسرے کے ہم پلہ دکھائی دیے۔ اور پھر موضوعات کا تنوع۔ اردو ادب کا موضوع ہو، روزمرہ واقعات سے اخذ کردہ مزاح ہو یا سبق، یا حساس معاشرتی موضوعات...
اردو محفل کے نثر نگاروں میں ایک نام اردو محفل کے بہت ہی پرانے رکن ظفری ہیں۔ ان کی تحریریں اردو محفل میں جابجا بکھری ہوئی ہیں۔ گو کہ انہوں نے کم لکھا لیکن بہت اچھا لکھا۔ ان کی تحریروں میں مزاح وہ بہت اعلی پائے کا مزاح ہے۔ جس کو پڑھ کر قاری بے اختیار مسکرا دیتا ہے۔
چند حسینوں کے خطوط، چند تصویر...
سید عمران اردو محفل کے پرانے رکن ہیں۔ انہوں نے 17 دسمبر 2015 کو اردو محفل کی رکنیت حاصل کی۔ ان کی تحریریں بلا شبہ بہت اچھی ہیں۔ قاری کو ایسے جکڑ لیتی ہیں کہ پوری تحریر پڑھے بغیر چین نہیں پڑتا۔
ان کی تحریریں اردو محفل پر جابجا بکھری پڑی ہیں۔
مسلم مشاہیر:
بابائے لاہور
تارکِ سلطنت بادشاہ
اور سات...
محمداحمد بھائی کی رکنیت کی عمر محفل کی کل عمر سے ایک آدھ برس کم ہے۔ جس کی وجہ سے وہ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس محفل کو بڑا ہوتے دیکھا۔ یہ الگ بات ہے کہ انجانے جوابات اور سوالات کا ڈر انہیں ایسا کہنے سے روکے ہے۔ ۱۱ نومبر ۲۰۰۶ کو محفل میں رکنیت لی اور پھر بس بقول اپنے ہی کہ " پھر ایسی روشنی...
انور جمال نے اردو محفل میں ۲۰۱۰ء میں شرکت کی ۔ اس لحاظ سے پرانے ممبر ہیں۔ خوبصورت افسانے لکھتے ہیں۔ اندازِ بیان نہایت اعلیٰ۔ ایک سماں باندھ دیتے ہیں۔
محفل میں ان کے افسانوں کے لنک درج ذیل ہیں۔
ماسٹر جی | اردو محفل فورم (urduweb.org)
کمار سانو | اردو محفل فورم (urduweb.org)
نیلا دروازہ | اردو...