کاشفی کی پسندیدہ شاعری

  1. کاشفی

    رفتہ رفتہ دُنیا بھر کے رشتے ناتے ٹوٹ رہے ہیں - مُنشی بشیشور پرشاد منوّر لکھنوی

    غزل (مُنشی بشیشور پرشاد منوّر لکھنوی) رفتہ رفتہ دُنیا بھر کے رشتے ناتے ٹوٹ رہے ہیں بیگانوں کا ذکر ہی کیا جب اپنے ہم سے چُھوٹ رہے ہیں اُن کی غیرت کو ہم روئیں یا روئیں اپنی قسمت کو جن کو بچایا تھا لُٹنے سے اب وہ ہم کو لُوٹ رہے ہیں ساقی تیری لغزشِ پیہم ختم نہ کر دے میخانے کو کتنے ساغر ٹُوٹ چکے...
  2. کاشفی

    ہم اِسے نعمتِ ہستی کا بدل کہتے ہیں - مُنشی بشیشور پرشاد منوّر لکھنوی

    غزل (مُنشی بشیشور پرشاد منوّر لکھنوی) ہم اِسے نعمتِ ہستی کا بدل کہتے ہیں عشق کو لوگ حماقت میں اجل کہتے ہیں اکبر آباد ہے قرطاسِ محبت کی زمیں ہم تو ہر اشک کو اک تاج محل کہتے ہیں وقت نے آج تک اِس راز کی تشریح نہ کی نام کِس کا ہے ابد، کِس کا ازل کہتے ہیں کوئی دیوانہ ہی زنجیر میں رہتا ہے اسیر عین...
  3. کاشفی

    تُو میرے ہر راز سے محرم - مُنشی بشیشور پرشاد منوّر لکھنوی

    غزل (مُنشی بشیشور پرشاد منوّر لکھنوی) تُو میرے ہر راز سے محرم پھر بھی مجھ سے واقف کم کم سب کے لب پر تیرا نغمہ سب کے ہاتھ میں تیرا پرچم تجھ میں گنگا، تجھ میں جمنا تُو ہی تربینی کا سنگم اور نہیں کچھ خواہش میری دے دے بخشش میں اپنا غم موت آئی کس وقت منوّر ہر گھر میں ہے تیرا ماتم
  4. کاشفی

    سودا باتیں کِدھر گئیں وہ تِری بھولی بھالِیاں؟ - سودا

    غزل (مرزا محمد رفیع دہلوی سودا) باتیں کِدھر گئیں وہ تِری بھولی بھالِیاں؟ دِل لے کے بولتا ہَے، جو اَب تو، یہ بولِیاں ہر بات ہَے لطیفہ و ہر یک سُخن ہَے رمز ہر آن ہَے کِنایہ و ہر دم ٹھٹھولِیاں حَیرت نے، اُس کو بند نہ کرنے دیں پِھر کبھو آنکھیں، جب آرسی نے، تِرے مُنہ پہ کھولِیاں کِس نے کیا...
  5. کاشفی

    سودا چہرے پہ نہ یہ نقاب دیکھا - سوداؔ

    غزل (مرزا محمد رفیع دہلوی متخلص بہ سوداؔ) چہرے پہ نہ یہ نقاب دیکھا پردے میں تھا آفتاب دیکھا کُچھ مَیں ہی نہیں ہوں، ایک عالم اُس کے لیے یاں خراب دیکھا بے جُرم و گناہ، قتلِ عاشِق مذہب میں تِرے ثواب دیکھا جِس چشم نے مُجھ طرف نظر کی اُس چشم کو میں پُرآب دیکھا بھوَلا ہے وہ دِل سے لُطف اُس کے...
  6. کاشفی

    ولی دکنی عاشِقاں پر ہمیشہ رَوشن ہے - ولی دکنی

    غزل (شمس ولی اللہ ولی دکنی) عاشِقاں پر ہمیشہ رَوشن ہے کہ فنِ عاشِقی، عجب فن ہے دُشمنِ دیں کا، دین دُشمن ہے راہ زن کا چِراغ رہزن ہے سفرِ عِشق کیوں نہ ہو مُشکِل؟ غمزہء چشمِ یار رہزن ہے مُجھ کوں رَوشن دِلاں نے دی ہے خبر کہ سُخن کا چِراغ رَوشن ہے عِشق میں شمع رو کے جلتا ہوں حال میرا سبھوں پہ...
  7. کاشفی

    انساں ہوں گھِر گیا ہوں زمیں کے خداؤں میں - خاطر غزنوی

    غزل (خاطر غزنوی) انساں ہوں گھِر گیا ہوں زمیں کے خداؤں میں اب بستیاں بساؤں گا جا کر خلاؤں میں یادوں کے نقش کندہ ہیں ناموں کے روپ میں ہم نے بھی دن گزارے درختوں کی چھاؤں میں دوڑا رگوں میں خوں کی طرح شور شہر کا خاموشیوں نے چھین لیا چین گاؤں کا یوں تو رواں ہیں میرے تعاقب میں منزلیں لیکن میں...
  8. کاشفی

    کہا گیا تھا یہ وطن بنا ہے سب کے واسطے - حمایت علی شاعر

    کہا گیا تھا یہ وطن بنا ہے سب کے واسطے اردو نظمیں اور غزلیں (حمایت علی شاعر)
  9. کاشفی

    بدن پہ پیرہنِ خاک کے سوا کیا ہے - حمایت علی شاعر

    غزل (حمایت علی شاعر) بدن پہ پیرہنِ خاک کے سوا کیا ہے مرے الاؤ میں اب راکھ کے سوا کیا ہے یہ شہرِ سجدہ گزاراں دیارِ کم نظراں یتیم خانہء اداک کے سوا کیا ہے تمام گنبد و مینار و منبر و محراب فقیہِ شہر کی املاک کے سوا کیا ہے کھلے سروں کا مقدر بہ فیض جہلِ خرد فریب سایہء افلاک کے سوا کیا ہے یہ میرا...
  10. کاشفی

    اک جبرِ وقت ہے کہ سہے جارہے ہیں ہم - حمایت علی شاعر

    غزل (حمایت علی شاعر - کراچی) اک جبرِ وقت ہے کہ سہے جارہے ہیں ہم اور اس کو زندگی بھی کہے جارہے ہیں ہم
  11. کاشفی

    پھول بننا کسی گلشن میں مہکتے رہنا - ڈاکٹر نسیم نکہت لکھنوی

    غزل (ڈاکٹر نسیم نکہت لکھنوی) پھول بننا کسی گلشن میں مہکتے رہنا پھر بھی کانٹوں کی نگاہوں میں کھٹکتے رہنا میری قسمت میں نہ سورج نہ ستارا نہ دِیا جگنوؤں تم میرے آنگن میں چمکتے رہنا باندھ کر ہاتھ میرے رسموں کی زنجیروں سے چوڑیوں سے یہ تقاضہ ہے کھنکتے رہنا داستانوں سی وہ بھیگی ہوئی بوڑھی آنکھیں وہ...
  12. کاشفی

    رواںؔ کس کو خبر عنوان آغاز جہاں کیا تھا - جگت موہن لال رواںؔ

    غزل (جگت موہن لال رواںؔ) رواںؔ کس کو خبر عنوان آغاز ِجہاں کیا تھا زمیں کا کیا تھا نقشہ اور رنگِ آسماں کیا تھا یہی ہستی اسی ہستی کے کچھ ٹوٹے ہوئے رشتے وگرنہ ایسا پردہ میرے اُن کے درمیاں کیا تھا ترا بخشا ہوا دل اور دل کی یہ ہوسکاری مرا اس میں قصور اے دسگیر عاصیاں کیا تھا اگر کچھ روز زندہ رہ کے...
  13. کاشفی

    اک دامن میں پھول بھرے ہیں، اک دامن میں آگ ہی آگ - شو رتن لال برق پونچھوی

    غزل (شو رتن لال برق پونچھوی) اک دامن میں پھول بھرے ہیں، اک دامن میں آگ ہی آگ یہ ہے اپنی اپنی قسمت، یہ ہیں اپنے اپنے بھاگ راہ کٹھن ہے، دور ہے منزل، وقت بچا ہے تھوڑا سا اب تو سورج آگیا سر پر، سونے والے اب تو جاگ پیری میں تو یہ سب باتیں زاہد اچھی لگتی ہیں ذکر عبادت بھری جوانی میں، جیسے بےوقت کا...
  14. کاشفی

    جب ترا آسرا نہیں ملتا - شو رتن لال برق پونچھوی

    غزل (شو رتن لال برق پونچھوی) جب ترا آسرا نہیں ملتا کوئی بھی راستا نہیں ملتا اپنا اپنا نصیب ہے پیارے ورنہ دنیا میں کیا نہیں ملتا تو نے ڈُھونڈا نہیں تہ دل سے ورنہ کس جا خدا نہیں ملتا لوگ ملتے ہیں پھر بچھڑتے ہیں کوئی درد آشنا نہیں ملتا ساری دنیا کی ہے خبر مجھ کو صرف اپنا پتا نہیں ملتا حسرتیں...
  15. کاشفی

    نہ رہبر نے نہ اس کی رہبری نے - شو رتن لال برق پونچھوی

    غزل (شو رتن لال برق پونچھوی) نہ رہبر نے نہ اس کی رہبری نے مجھے منزل عطا کی گمرہی نے بنا ڈالا زمانے بھر کو دشمن فقط اک اجنبی کی دوستی نے وہ کیوں محتاج ہو شمس و قمر کا جلا بخشی ہو جس کو تیرگی نے بدن کانٹوں سے کر ڈالا ہے چھلنی ہمارا گُل رُخوں کی دوستی نے بدل ڈالا مذاق گُل پرستی چمن میں ادھ کھلی...
  16. کاشفی

    سمندر یہ تری خاموشیاں کچھ اور کہتی ہیں - خوشبیر سنگھ شادؔ

    غزل (خوشبیر سنگھ شادؔ) سمندر یہ تری خاموشیاں کچھ اور کہتی ہیں مگر ساحل پہ ٹوٹی کشتیاں کچھ اور کہتی ہیں ہمارے شہر کی آنکھوں نے منظر اور دیکھا تھا مگر اخبار کی یہ سُرخیاں کچھ اور کہتی ہیں ہم اہلِ شہر کی خواہش کہ مِل جُل کر رہیں لیکن امیرِ شہر کی دلچسپیاں کچھ اور کہتی ہیں
  17. کاشفی

    دھیان میں آ کر بیٹھ گئے ہو ، تم بھی ناں - عنبرین حسیب عنبر

    غزل (عنبرین حسیب عنبر - کراچی) دھیان میں آ کر بیٹھ گئے ہو ، تم بھی ناں مجھے مسلسل دیکھ رہے ہو ، تم بھی ناں دے جاتے ہو مجھ کو کتنے رنگ نئے جیسے پہلی بار ملے ہو ، تم بھی ناں ہر منظر میں اب ہم دونوں ہوتے ہیں مجھ میں ایسے آن بسے ہو ، تم بھی ناں عشق نے یوں دونوں کو ہم آمیز کیا اب تو تم بھی کہہ...
  18. کاشفی

    بُتِ کافر جو تو مجھ سے خفا ہے - بھارتیندو ہریش چندر

    غزل (بھارتیندو ہریش چندر - وارانسی، 1850-1885ء) ہندی کی تجدیدِ نو کے مبلغ، کلاسیکی طرز میں اپنی اردو غزل گوئی کے لیے مشہور تھے۔ بُتِ کافر جو تو مجھ سے خفا ہے نہیں کچھ خوف، میرا بھی خدا ہے یہ درِ پردہ ستاروں کی صدا ہے گلی کوچہ میں گر کہیے بجا ہے رقیبوں میں وہ ہوں گے سُرخ رو آج ہمارے قتل کا...
  19. کاشفی

    آگئی سر پر قضا لو سارا ساماں رہ گیا - بھارتیندو ہریش چندر

    غزل (بھارتیندو ہریش چندر - وارانسی، 1850-1885ء) ہندی کی تجدیدِ نو کے مبلغ، کلاسیکی طرز میں اپنی اردو غزل گوئی کے لیے مشہور تھے۔ آگئی سر پر قضا لو سارا ساماں رہ گیا اے فلک کیا کیا ہمارے دل میں ارماں رہ گیا باغباں ہے چار دن کی باغِ عالم میں بہار پھول سب مرجھا گئے، خالی بیاباں رہ گیا اتنا احساں...
  20. کاشفی

    مصحفی یہ آنکھیں ہیں تو سر کٹا کر رہیں گی - مصحفی غلام ہمدانی امروہوی

    غزل (مصحفی غلام ہمدانی امروہوی) یہ آنکھیں ہیں تو سر کٹا کر رہیں گی کسو سے ہمیں یاں لڑا کر رہیں گی اگر یہ نگاہیں ہیں کم بخت اپنی تو کچھ ہم کو تہمت لگا کر رہیں گی یہ سفاکیاں ہیں تو جوں مرغ بسمل ہمیں خاک و خوں میں ملا کر رہیں گی کیا ہم نے معلوم نظروں سے تیری کہ نظریں تری ہم کو کھا کر رہیں گی...
Top