محشر بدایونی کے منتخب اشعار
بنے وہ کیسے تماشہ، تہہِ فلک جو چراغ
بجھا دیئے گئے اور روشنی میں رکھے گئے
~~~~~~~~~
میں شعلگیِ ذات سے پہنچا ہوں یہاں تک
بُجھ جاؤں گا جل جل کے تو لو دے گا دھواں تک
~~~~~~~~~
اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دیئے میں جان ہوگی، وہ دیا رہ جائے گا...
پشت پہ گھر
بیدل حیدری کے مجموعے سے انتخاب (۱۲ویں صدی کی کلاسیکی شاعری)
دریا نے جب سے چپ کا لبادہ پہن لیا
پیاسوں نے اپنے جسم پہ صحرا پہن لیا
گرمی لگی تو خود سے الگ ہوکے سوگئے
سردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا
بھونچال میں کفن کی ضرورت نہیں پڑی
ہر لاش نے مکان کا ملبہ پہن لیا...
ربط کیاجسم وجاں سے اٹھتاہے
پردہ اک درمیاں سے اٹھتا ہے
تو ہی رہتا ہے دیر تک موجود
بزم میں تو جہاں سے اٹھتا ہے
٭
اک ہیولا ہے گھر خرابی کا
ورنہ کیاخاک گھرمیں رکھا ہے
رات دن دھوپ چھاؤں کا عالم
کیا تماشا نظر میں رکھا ہے
٭
اپنی شادابئ غم کامجھے اندازہ ہے
روح کا زخم پرانا ہے مگر تازہ ہے...
اس سلسلے میں ہم کوئی بھی ایک شعر لکھیں گے اور اگلا آنے والا اس شعر کے شاعر کا نام بتائے گا۔
ہر شعرزیادہ سے زیادہ تین روز تک "سوالی" رہ سکتا ہے۔ تین روز بعد نیا شعر(سوال ) بھیجا جا سکتا ہے. تاہم بعد میں بھی رہ جانے والے اشعار پر بات ہو سکتی ہے۔ اس طرح یہ سلسلہ جمود کا شکار نہیں ہوگا۔
(کیا...
السلام علیکم ،
پسندیدہ اشعار کے لیے نیا تھریڈ شروع کرنے کی جسارت کر رہی ہوں ۔ویسے تو آج کا شعر کے نام سے بھی ایک بہت ہی اچھا تھریڈ موجود ہے لیکن اس میں مجھ سے ایک شعر جو اس دن پڑھ کر زیادہ اچھا لگا ہو ہی لکھ پاتی ہوں ۔ اس لیے سوچا کے پسندیدہ اشعار کی ایک لڑی ہو جس میںجتنے بھی اشعار پسند...
موت اس طرح نہ آئے کہ کسی بیٹے کو
تنگ آکر کبھی ہمسائے سے کہنا پڑجائے
آپ کی مجھ پہ بہت خاص عنایت ہوگی
میری خاطر اگر اک چھوٹی سی زحمت کرلیں
آج کی رات کئی کام ضروری ہیں مجھے
میرے بدلے میرے پاپا کی عیادت کرلیں
اعتبار ساجد
شمشاد بھائی اپ نے پہلا ٹاپک بند کر دیا پھر نیا کھولا کیوں نہیں اب اپ کا انتظار کرنے کے بعد میں کھول رہی ہوں۔لیجے پہلا شعر میری ڈایئری سے۔۔۔۔
کافی پرانا ہے۔۔۔
تو نام کا دریا ہےروانی نہیں رکھتا
بادل ہے وہ بے فیض جو پانی نہیں رکھتا
یہ آخری خط ،آخری تصویر بھی لے جا
میں ،بھولنے والوں...
یہاں پر برائے مہربانی وہ اشعار تحریر فرمائیں جن میں لفظ 'غزل' آتا ہے۔
ابتدا غالب کے ایک شعر سے:
بہ قدرِ شوق نہیں، ظرفِ تنگناے غزل
کچھ اور چاہیے وسعت، مرے بیاں کے لیے
یہاں پر برائے مہربانی وہ اشعار تحریر فرمائیں جن میں لفظ "خدا" آتا ہے۔
ابتدا، غالب کے ایک مشہور شعر سے
زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالب
ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے
" میری پسند " جس میں بہت سارے اراکین نے بہت سارے شعراء کا بہت خوبصورت کلام پیش کیا، شاعری سے دلچسپی رکھنے والے یقیناً اس سے لطف اندوز ہوئے ہوں گے اور آئیندہ بے اس دھاگے سے ہوتے رہیں گے، 120 صفحے پورے کر کے مقفل ہوا۔
اب اس سلسلے کی اگلی کڑی " میری پسند کی شاعری" کے نام سے شروع کرتے ہیں۔
بارشوں کا موسم
ساون کے حوالے سے کوئی شعر، نظم یا غزل آپ بھی لکھیے
نظم
بارشوں کا موسم ہے
روح کی فضاؤں میں
غم ذدہ ہوائیں ہیں
بے سب اداسی ہے ۔ ۔ ۔
اس عجیب موسم میں
بے قرار راتوں کی
بے شمار باتیں ہیں
ان گنت فسانے ہیں
جو...
کہا تھا یہ دسمبر میں
ہمیں تم ملنے آؤ گے
دسمبر کتنے گزرے ہیں
تمہاری راہوں کو تکتے
نجانے کس دسمبر میں
تمہیں ملنے کو آنا ہے
ہماری تو دسمبر نے
بہت اُمیدیں توڑیں ہیں
بڑے سپنے بکھیرے ہیں
ہماری راہ تکتی منتظر پُر نم نگاہوں میں
ساون کے جو ڈیرے ہیں
دسمبر کے ہی تحفے ہیں
دسمبر پھر سے آیا ہے
جو...