گذرتے لمحوں ۔۔ مجھے بتاؤ ؟
زندگی کا اُصول کیا ہے ؟
تمام ہاتھوں میں آئینے ہیں
کون کسے چُھپتا ہے
اگر صدا کا وجود کانوں سے مُنسلک ہے
تو کون خوشبو بن کر بولتا ہے
اگر سمندر کی حد ساحل ہے
تو کون آنکھوں میں پھیلتا ہے
تمام چیزیں اگر ملتی ہیں
تو کون چیزوں سے ماورا ہے
کسے خبر ؟ ۔۔۔ بدلتی رُت نے...