غضب شاعری

  1. طارق شاہ

    ہمسفر وہ ہیں، جو ہر حال بَہم چلتے ہیں-احساؔن عَلِیم

    غزل یُوں تو چلنے کوسبھی چند قدم چلتے ہیں ہمسفر وہ ہیں، جو ہر حال بَہم چلتے ہیں فکر و فن راہ نُما ہوں، تو قلم چلتے ہیں سخت و سنگلاخ زمِیں پر بھی قدم چلتے ہیں نقدِ جاں، سکّۂ ایثار و وَفا، لے کے چلو اُن کے کُوچے میں کہاں دام و دِرم چلتے ہیں ہم فقیروں کی تو بستی سے نہ گُزرے اب تک جانے کِس راہ...
  2. طارق شاہ

    اکبر الہ آبادی ہستیٔ حق کے معانی جو مِرا دِل سمجھا۔

    غزل اکبؔر الہٰ آبادی ہستیٔ حق کے معانی جو مِرا دِل سمجھا اپنی ہستی کو اِک اندیشۂ باطِل سمجھا وہ شناوَر ہُوں جو ہر مَوج کو ساحِل سمجھا وہ مُسافِر ہُوں، جو ہر گام کو منزِل سمجھا حضْرتِ دِل کو چڑھا آیا مَیں، بُتخانے میں اُن کے انداز سے، اُن کو اِسی قابِل سمجھا ہُوئی دُنیا میں مِرے جوشِ...
  3. طارق شاہ

    سفر طوِیل ہے، راہِ نجات چھوٹی ہے-مِیر مُحَمَّد عَلِی وَفَاؔ

    سفر طویل ہے؛ رَاہِ نَجات چھوٹی ہے علیؑ کا ذِکر بہت ہے؛ حَیات چھوٹی ہے علیؑ کو کیسے مَیں مَولائے کائنات کہوں؟ بڑا ہے نامِ علیؑ، کائنات چھوٹی ہے علیؑ کا ذِکر کرو، اور پڑھو یہ چہروں پر! ہے کون اَعلٰی نَسَب، کِس کی ذات چھوٹی ہے؟ عَجَب ہیں شَہرِ وِلَاءِ عَلِیؑ کے لَیلُ وْ نَہَار یَہاں کا دن ہے...
  4. طارق شاہ

    احسان دانش یہ تو نہیں کہ تُم سے محبّت نہیں مُجھے۔

    غزل احسان دانشؔ یہ تو نہیں کہ تُم سے محبّت نہیں مُجھے اِتنا ضرُور ہے کہ شِکایت نہیں مجھے میں ہُوں، کہ اِشتیاق میں سر تا قَدم نَظر وہ ہیں کہ ،ِاک نَظر کی اِجازت نہیں مجھے آزادئِ گُناہ کی حسرت کے ساتھ ساتھ آزادئِ خیال کی جُرأت نہیں مجھے دَوبھر ہے گرچہ جَور ِعَزِیزاں سے زندگی لیکن خُدا...
  5. طارق شاہ

    شفیق خلش جوكہی تجھ سے بات كہہ دينا۔

    غزل جوكہی تجھ سے بات كہہ دينا ہےمصيبت میں ذات كہہ دینا أن كے جانے سے جو ہُوئی طارى وه كٹی ہے نہ رات كہہ دینا ہم دِل آزارى پر، پَشیماں ہیں ! پُوچھ كر ذات پات كہہ دينا اِستتقامت جو قول و فعل میں تھى ہے وه، اب بھى ثبات كہہ دينا معنٰی ركھتے نہیں بغیر أن كے کچھ حيات وممات كہہ دينا أن كى صرفِ...
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش لاحق اگرچہ پہلی سی وہ بیکلی نہیں

    غزل لاحق اگرچہ پہلی سی وہ بیکلی نہیں ! لیکن ملال و حُزن کی صُورت بَھلی نہیں ہیش اُن کے، سچ یہی ہے کہ اپنی گلی نہیں کوشش ہزار کی، مگر اِک بھی چلی نہیں درپے ہے جاں کی اب بھی خیالوں میں وہ پری جس کے شباب کی ذرا رنگت ڈھلی نہیں کب دِل میں میرے عزمِ مُصمّم کے زور پر نِسبت سے اُن کی اِک نئی...
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::شاعِر کے ہر لِکھے کا مَزہ خُوب تر نہ ہو !:::: Shafiq.Khalish

    غزل شاید کہِیں بھی ایسا اِک آئینہ گر نہ ہو اپنے ہُنر سے خود جو ذرا بَہرہ وَر نہ ہو شاعِر کے ہر لِکھے کا مَزہ خُوب تر نہ ہو اپنی سُخن وَرِی میں اگر دِیدَہ وَر نہ ہو جانے کہاں گئی مِری ترغِیبِ زندگی جس کے بِنا حَیات یہ جیسے بَسر نہ ہو سَیر و صَبا کے جَھونکوں کی اُمّید اب نہیں طاری اِک ایسی...
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش بنیں شریکِ سفر وہ مکاں سے گھر کے لیے -Shafiq Khalish

    غزل بنیں شریکِ سفر وہ مکاں سے گھر کے لیے تو وجہ کیا کوئی باقی ہو دِل میں ڈر کے لیے طَلَب ذرا نہ ہو تکیہ کی عُمر بھر کے لیے! مُیَسّر اُن کا ہو زانُو جو میرے سر کے لیے تمنّا دِل میں کہاں اب کسی بھی گھر کے لیے نہیں ہے چاند مُیسّر جو بام و دَر کے لیے کوئی بھی پیار ہو، اِظہار سے عِبارت ہے! کریں...
  9. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::چلے بھی آؤ کہ فُرقت سے دِل دُہائی دے::::shafiq khalish

    غزل چلے بھی آؤ کہ فُرقت سے دِل دُہائی دے غمِ جہاں بھی، نہ اِس غم سے کُچھ رہائی دے کبھی خیال، یُوں لائے مِرے قریب تُجھے ! ہرایک لحظہ، ہراِک لب سے تُو سُنائی دے کبھی گُماں سے ہو قالب میں ڈھل کے اِتنے قریب تمھارے ہونٹوں کی لرزِش مجھے دِکھائی دے ہے خوش خیالیِ دل سے کبھی تُو پہلُو میں کُچھ اِس طرح...
  10. طارق شاہ

    جوش ملیح آبادی :::::آؤ پھر جانبِ سرکارِ خرابات چلیں::::: Josh -Maleehabadi

    جوشؔ ملیح آبادی آؤ پھر جانبِ سرکارِ خرابات چلیں پھر، پئے بندگئ قبلۂ حاجات چلیں جِن سے تابندہ ہو محرابِ نظامِ شمسی آؤ، سینوں میں جگائے وہ خیالات چلیں آؤ پھر جانبِ درگاہِ درخشانِ اُصول چھوڑکر، دائرۂ زِشتِ فروعات چلیں ہر نَفَس اِک اُفُقِ نَو ہو برافگندہ نقاب یُوں اُٹھائے ہُوئے قُدرت کے حجابات...
  11. طارق شاہ

    یاس مرزا یاسؔ، یگاؔنہ، چنگیزیؔ:::::خِزاں کے جَور سے واقف کوئی بہار نہ ہو :::::yas, yagana,changezi

    غزل خِزاں کے جَور سے واقف کوئی بہار نہ ہو کسی کا پَیرَہَنِ حُسن تار تار نہ ہو برنگِ سبزۂ بیگانہ روند ڈالے فلک مجھے، بہار بھی آئے تو ساز گار نہ ہو خِزاں کے آتے ہی گلچیں نے پھیر لیں آنکھیں کسی سے کوئی وَفا کا اُمِیدوار نہ ہو ٹھہر ٹھہر دلِ وحشی، بہار آنے دے ابھی سے بہر خُدا اِتنا بے قرار نہ ہو...
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::اِک ندامت عِوَض کا عیب نہیں:::::Shafiq-Khalish

    غزل اِک ندامت عِوَض کا عیب نہیں پارسا کہنا پھر بھی زیب نہیں ظاہر و باطن ایک رکھتا ہُوں مَیں ریاکار و پُر فریب نہیں ہُوں مَیں کچھ کچھ یہاں بھی شورِیدہ راست کہنا کہاں پہ عیب نہیں ہے تسلسل سے راہِ زیست گراں کُچھ تنزل نہیں، نشیب نہیں اُلجھنیں معرضِ وُجُود ہوں خود کارفرما کُچھ اِس میں غیب نہیں...
  13. محمد اجمل خان

    اللہ کا عذاب

    اللہ کا عذاب کیوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق پیدا کی تو عرش کے اوپر اپنے پاس لکھ دیا کہ ’’إن رحمتي سبقت غضبي‘‘ ’’بے شک میری رحمت میرے غصے پر سبقت لے گئی‘‘۔(صحیح البخاری:7422) یعنی اللہ کی رحمت اس کے غصے اور عذاب پر غالب ہے۔ اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں کے...
  14. طارق شاہ

    اکبر الہ آبادی :::::دِل زِیست سے بیزار ہے،معلُوم نہیں کیوں::::::::::Akbar -Allahabadi

    غزل اکبؔر الٰہ آبادی دِل زِیست سے بیزار ہے،معلُوم نہیں کیوں سینے پہ نَفَس بار ہے، معلُوم نہیں کیوں اِقرارِ وَفا یار نے ہر اِک سے کِیا ہے مُجھ سے ہی بس اِنکار ہے، معلُوم نہیں کیوں ہنگامۂ محشر کا تو مقصوُد ہے معلُوم دہلی میں یہ دربار ہے، معلوم نہیں کیوں جِس سے دِلِ رنجُور کو ،پہونچی ہے اذِیّت...
  15. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::کوئی دستور، یا رواج تو ہو:::::Shafiq-Khalish

    غزل کوئی دستور، یا رواج تو ہو عشقِ افزوں کا کوئی باج تو ہو کچھ طبیعت میں امتزاج تو ہو روزِ فردا کا اُن کی، آج تو ہو مُنتظر روز و شب رہیں کب تک! ماسوا، ہم کو کام کاج تو ہو بس اُمید اور آس کب تک یُوں! حاصِل اِس عِشق سے خراج تو ہو دِل تسلّی سے خوش رہے کب تک محض وعدوں کا کُچھ علاج تو ہو ہم نہ...
  16. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::جو، رُو شناس نے پیغام ہم کو چھوڑا ہے:::::Shafiq-Khalish

    غزل جو، رُو شناس نے پیغام ہم کو چھوڑا ہے! اُسی نے لرزہ براندام ہم کو چھوڑا ہے نہ خوف و خاطرِ انجام ہم کو چھوڑا ہے بنا کے خوگرِ آلام ہم کو چھوڑا ہے گو شَوقِ وصل نے، ناکام ہم کو چھوڑا ہے! گلی سے دُور نہ اِک شام ہم کو چھوڑا ہے قدم قدم نہ ہو دِل غم سے کیسے آزردہ ! مُصیبتوں نےکوئی گام ہم کو چھوڑا...
  17. طارق شاہ

    عدم عبدالحمید عدمؔ:::::دِل تھا ،کہ پُھول بَن کے بِکھرتا چلا گیا:::::Abdul -Hameed- Adam

    غزل عبدالحمید عدمؔ دِل تھا ،کہ پُھول بَن کے بِکھرتا چلا گیا تصوِیر کا جمال اُبھرتا چلا گیا شام آئی، اور آئی کچھ اِس اہتمام سے! وہ گیسُوئے دراز بِکھرتا چلا گیا غم کی لکیر تھی کہ، خوُشی کا اُداس رنگ ہر نقش آئینے میں اُبھرتا چلا گیا ہر چند، راستے میں تھے کانٹے بچھے ہُوئے جس کو تیری طلب تھی...
  18. طارق شاہ

    آتش خواجہ حیدر علی آتؔش ::::: خُدا کرے نہ تمھیں میرے حال سے واقف ::::: Khwaja Haidar Ali Aatish

    غزل خواجہ حیدر علی آتشؔ خُدا کرے نہ تمھیں میرے حال سے واقف نہ ہو مزاجِ مبارک ملال سے واقف نہیں جو روز شب وماہ وسال سے واقف وہی ہے خُوب زمانےکے حال سے واقف زباں سے کِس کی مہِ چاردہ نہیں سُنتے! زمانہ ہے تِرے فضل و کمال سے واقف دُعائے خیر ، یہی ہے مری حَسِینوں کو نہ ہو کمال تمھارا زوال سے واقف...
  19. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::ہو خیال ایسا جس میں دَم خَم ہو:::::: Shafiq-Khalish

    غزل ہو خیال ایسا جس میں دَم خَم ہو شاید اُس محوِیّت سے غم کم ہو پھر بہار آئے میرے کانوں پر! پھر سے پائل کی اِن میں چھم چھم ہو اب میسّر کہاں سہولت وہ ! اُن کو دیکھا اور اپنا غم کم ہو ہاتھ چھوڑے بھی اِک زمانہ ہُوا اُس کی دُوری کا کچھ تو کم غم ہو مِلنےآتے بھی ہیں، تو ایسے خلشؔ! جیسے، دِل اُن...
  20. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: کُھلے بھی کُچھ، جو تجاہُل سے آشکار کرو!::::::Shafiq -Khalish

    غزل شفیق خلشؔ کُھلے بھی کُچھ، جو تجاہُل سے آشکار کرو! زمانے بھر کو تجسّس سے بیقرار کرو لکھا ہے رب نے ہمارے نصیب میں ہی تمھیں قبول کرکے، محبّت میں تاجدار کرو نہ ہوگی رغبتِ دِل کم ذرا بھی اِس سے کبھی! بُرائی ہم سے تُم اُن کی، ہزار بار کرو یُوں اُن کے کہنے نے چھوڑا نہیں کہیں کا ہَمَیں مَیں لَوٹ...
Top